پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب

لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک

  1. ’ ٹیم میں تمیم کو شامل کیا گیا ہے اور ویسلز کی جگہ فلیچر کو شامل کیا گیا ہے‘

    پشاور زلمی کے کپتان سیمی کا کہنا ہے ’موسم کو دیکھتے ہوئے ہم پہلے بولنگ کراتے۔ آج ہمارے پاس موقع ہے کہ اس کراؤڈ کے سامنے کھیلیں۔ پچ ٹھیک لگ رہی ہے اور پچ کوّرڈ ہونے کے باعث پہلے اوپنرز آ کر جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد پچ کے بارے میں حتمی رائے دیں گے۔ ٹیم میں تمیم کو شامل کیا گیا ہے اور ویسلز کی جگہ فلیچر کو شامل کیا گیا ہے۔‘

  2. ’امید ہے کہ زلمی کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کا تعاقب کر لیں گے‘

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ’پچ کافی دیر کے کوّرڈ تھی۔ امید ہے کہ زلمی کی جانب سے دیے جانے والے ہدف کا تعاقب کر لیں گے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ ان کھلاڑیوں کی کمی پوری کر سکیں جو آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ ٹیم میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ تھسارا، محمود اللہ اور ٹام کوہلر کیڈمور کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ اسد شفیق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔‘

  3. دونوں ٹیموں کی تیاری مکمل ہے!

  4. کوئٹہ اور پشاور: ہیڈ ٹو ہیڈ

    پی ایس ایل تھری میں اب تک کوئٹہ اور پشاور دو میچوں میں آمنے سامنے تھے۔ ایک میچ کوئٹہ نے جبکہ ایک پشاور نے جیتا تھا۔

  5. لاہور میں بارش

    لاہور میں بارش ہو رہی تھی لیکن اب بارش تھم چکی ہے۔

  6. بریکنگ, گلیڈی ایٹرز کی زلمی کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

    پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے ایلیمینیٹر میں کوئٹھ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔