پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب
لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک
بریکنگ, پشاور زلمی: 9 رنز، 1 اوور, سکور: تمیم اقبال 8، کامران اکمل 0
بریکنگ, میچ دوبارہ شروع، کھلاڑی میدان میں!
میچ کا آغاز دوبارہ
بارش رکنے کے باعث جلد ہی میچ کا آغاز دوبارہ ہونے والا ہے۔ اور اچھی خبر یہ ہے کہ بارش سے میچ رکنے کے باوجود اوورز میں کمی نہیں ہوئی۔
قذافی سٹیڈیم میں بیٹسمینوں کے لیے خاص اہتمام
میچ کے آغاز سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے وارم اپ چھوڑ کر کپتان سرفراز احمد کے ساتھ ہڈل کیا۔ قذافی سٹیڈیم نے بلے بازوں کے لیے خاص اہتمام کیا ہے۔ یہ اہتمام 60 میٹر کی باؤنڈری کی صورت میں ہے۔ تمیم اقبال اور کامران اکمل کو یقیناً یہ خاص اہتمام پسند آئے گا۔
بریکنگ, اور بارش رک گئی
اور بارش رک گئی اور پچ سے کوّر اتارے جا رہے ہیں
ایک اوور بھی مکمل نہیں ہو سکا
بارش تھوڑی زیادہ ہو رہی ہے۔ ایک اوور بھی مکمل نہیں ہو سکا اور امپائرز کھلاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ سے باہر لے گئے۔ پچ کو کوّ کر دیا گیا ہے۔ لیکن قذافی سٹیڈیم میں شائقین کو بارش سے کوئی اثر نہیں ہو رہا بلکہ وہ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اگر پاکستانی معیاری وقت کے مطابق نو بج کر 46 منٹ تک بارش رک جاتی ہے تو یہ میچ پانچ پانچ اوورز تک محدود کر دیا جائے گا۔ اگر بارش کے باعث میچ نہیں ہو سکا تو پشاور پوائنٹ ٹیبل میں بہتر پوزیشن کے باعث دوسرے ایلیمینیٹر میں پہنچ جائے گی جہاں اس کا مقابلہ کراچی کنگز کے ساتھ ہو گا۔
لاہور آنے پر وو رچرڈز انتہائی خوش نظر آئے
پشاور زلمی: 8 رنز، 0.4 اوورز, تمیم اقبال 8، کامران اکمل 0
لاہور میں بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا ہے
بریکنگ, لاہور: قذافی سٹیڈیم میں ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی ہے اور میچ روک دیا گیا!
اور ایک بار پھر سکوئر لیگ کے پیچھے چوکا!, تمیم اقبال محمد نواز کو سیٹل نہیں ہونے دے رہے
بریکنگ, اور میچ کا پہلا چوکا!, تمیم اقبال نے میچ کے پہلے اوور میں محمد نواز کی دوسری گیند پر چوکا لگا دیا ہے
بریکنگ, کوئٹہ کی جانب سے بولنگ کا آغاز محمد نواز کریں گے
بریکنگ, پشاور زلمی کے اوپنرز کامران اکمل اور تمیم اقبال میدان میں
قدافی سٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد
میچ مقررہ وقت پر شروع ہو گا
پچ پر سے کوّر اتار دیے گئے ہیں اور میچ کا آغاز مقررہ وقت پر ہو گا۔
