پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب
لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔
لائیو کوریج
شجاع ملک
اس میچ میں شاندار کیچز پکڑنے والے پریرا بولنگ کے لیے آئے ہیں
اور پہلی گیند پر انھیں چوکا پڑ گیا ہے
پشاور زلمی: 114/6، 16 اوورز, سکور: لیئم ڈاسن 41 ، ڈیرن سیمی 1
بریکنگ, ڈیرن سیمی بچ گئے
ڈیرن سیمی کی ٹانگ میں چوٹ کی وجہ سے وہ ٹھیک سے بھاگ نہیں پا رہے۔ لیکن کمینٹیٹر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں دیکھا گیا ہے کہ جب بھی وہ لنگڑا رہے ہوتے ہیں تو وہ شاندار بیٹنگ کرتے ہیں۔
ڈائریکٹ ہٹ! ڈیرن سیمی کے آؤٹ ہونے کا خطرہ!
پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی میدان میں اتر آئے!
کیا ڈاسن کے ساتھ بھی ایسا ہونے والا ہے؟
مظہر شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈیوڈ مالن کو کوئی نہیں جانتا تھا۔ لیکن وہ پشاور زلمی کی جانب سے کھیلے اور لاہور آئے۔ انھوں نے فائنل میں ایک چوکا اور چھکا مارا اور ان کو ملک کا بچہ بچہ جاننے لگا۔ کیا ڈاسن کے ساتھ بھی ایسا ہی ہونے والا ہے؟
بریکنگ, پشاور زلمی کی ایک اور وکٹ گر گئی
عمید آصف راحت علی کی گیند پر شارٹ لیگ پر کیچ آؤٹ ہوگئے ہیں۔
راحت علی بولنگ کے لیے واپس آگئے ہیں
پشاور زلمی: 111/5، 15 اوورز, سکور: لیئم ڈاسن 39، عمید آصف 7
کیا ڈاسن پشاور زلمی کو ایک بڑا سکور کرنے میں مدد کر سکیں گے؟ اس وقت ڈاسن نے 24 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے ہیں۔
حسن خان کا سپل مکمل
چار اوورز میں 27 رنز دے کر ایک وکٹ لی
ڈاسن کا دوسرا چھکا!
پشاور زلمی: 101/5، 14 اوورز, سکور: لیئم ڈاسن 31، عمید آصف 5
انور علی کا پہلا اوور مہنگا پڑا۔ ان کے اوور میں 14 رنز بنے جن میں تین چوکے شامل ہیں۔
پشاور کے 100 رنز مکمل!
ڈاسن کا ایک اور چوکا!
عمید آصف بچ گئے!
ڈائریکٹ ہٹ! رن آؤٹ کا خطرہ
