پہلے الیمنیٹر میں پشاور زلمی ایک رن سے کامیاب

لاہور کے قدافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کے پہلے الیمینیٹر مقابلے میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا ہے۔

لائیو کوریج

شجاع ملک

  1. حسن علی اپنا آخری اوور کروانے آگئے

  2. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 128/6، 17 اوورز, تھریسا پریرا 10، انور علی 2

  3. وہاب ریاض کے اوور میں 10 رنز بنے

  4. اس اوور میں ابھی ایک گیند باقی ہے اور 9 رنز بن چکے ہیں

  5. پہلی گیند پر پریرا کا چھکا!

  6. گیند وہاب ریاض کے ہاتھ!

    وہاب ریاض کے ابھی دو اوور باقی ہیں۔

  7. 24 گیندوں پر 40 رنز درکار

  8. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 118/6، 16 اوور, پریرا 2، انور علی 0

  9. انور علی کریز پر پریرا کا ساتھ دینے آئے ہیں

  10. کوئٹہ کی چھٹی وکٹ گر گئی، روسو آؤٹ!

    عمید آصف نے اپنے آخری اوور میں کوئٹہ کے شاید آخری فل ٹائم بلے باز روسو کو بھی آؤٹ کر دیا ہے۔

  11. تھریسا پریرا کریز پر!

    یاد رہے کہ پریرا نے ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 8 اور ٹیسم میچوں میں ایک نصف سنچری بنا رکھی ہے۔

  12. محمود اللہ بولڈ!

    عمید آصف نے محمود اللہ کو آؤٹ کر دیا ہے۔ انھوں نے 20 گیندوں 19 رنز بنائے تھے۔

  13. عمید آصف کا آخری اوور

    پہلی گیند پر لیگ بائی کا چوکا!

  14. کوئٹہ کو 30 گیندوں پر 46 رنز درکار ہیں, درکار رن ریٹ: 9.2

  15. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 112/4، 15 اوورز, محمود اللہ 19، ریلی روسو 8

  16. حسن علی کا شاندار اوور، صرف 4 رنز دیے

  17. بریکنگ, حسن علی بولنگ اٹیک میں!

  18. بریکنگ, کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: 108/4، 14 اوورز, محمود اللہ 17، ریلی روسو 6