اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. موسم صاف، آسمان شفاف

    لندن میں اس وقت آسمان بادلوں سے بالکل عاری ہے اور موسمیاتی پیشن گوئی کے مطابق بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت درجہ حرارت 27 ڈگری ہے جس کا دوپہر تک 29 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    موسم
  2. ہمارے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں: سرفراز احمد

    پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے موقعے پر کہا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن ٹاس ہمارے اختیار سے باہر ہے۔ امید ہے کہ ہم 300 تک سکور کر لیں گے۔ جب ہم یہاں تک پہنچ گئے ہیں تو ہمارے پاس ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ محمد عامر فٹ ہیں اور وہ یہ میچ کھیلیں گے۔‘

    سرفراز احمد

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  3. بریکنگ, اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے: کوہلی

    ٹاس جیتنے کے بعد انڈین کپتان وراٹ کوہلی کا کہنا ہے کہ ’یہ وکٹ تازہ ہے اور اس پر گھاس موجود ہے، اور ہم چاہیں گے کہ ہمارے بولر اس کا فائدہ اٹھائیں۔ ہمیں سکور کا تعاقب کرنا پسند ہے۔ چاہے جو بھی حالات ہوں آپ کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوتی ہے۔‘

    انھوں نے پاکستانی ٹیم کے بارے میں کہا کہ ’ظاہر ہے کہ اگر آپ فائنل تک پہنچے ہیں تو آپ نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ ہم مخالف ٹیموں کو آسان نہیں لیتے اور آج بھی ایسا ہی ہو گا۔ ہمیں اپنی صلاحیتوں پر اعتماد ہے۔‘

  4. اوول میں پہلی اننگز کا اوسط سکور 267 رنز

    اوول کے میدان میں گذشتہ چھ میچوں کے دوران پہلی اننگز کا اوسط سکور 267 رنز رہا ہے جبکہ چیمپیئنز ٹرافی کے گذشتہ چھ فائنلز میں وہی ٹیم فتح یاب رہی ہے جس نے ہدف کا تعاقب کیا

  5. تماشائی بڑے میچ کے لیے تیار

    تماشائی
  6. بریکنگ, محمد عامر کی ٹیم میں واپسی

    عامر

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان نے فائنل کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ سیمی فائنل میں کمر کی تکلیف کی وجہ سے حصہ نہ لینے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور فہیم اشرف یہ میچ نہیں کھیل رہے۔

    انڈیا نے اس میچ کے لیے وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جو سیمی فائنل میں فتح یاب ہوئی تھی۔

  7. بریکنگ, انڈیا کی ٹاس جیت کر پاکستان کو بلے بازی کی دعوت

    لندن میں اوول کے میدان میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں مدِمقابل ہیں اور وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر سرفراز احمد کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے

  8. چیمپیئنز ٹرافی میں انڈیا کا اب تک کا سفر

    • نڈیا نے ٹورنامنٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں ایجبیسٹن کے میدان پر پاکستان کو 124 رنز کی بھاری شکست سے دوچار کر کے کیا
    • تاہم اس کے اگلے ہی میچ میں سری لنکا نے انڈیا کی جانب سے دیے گئے 322 رنز کا ہدف آسانی سے عبور کر لیا
    • اس کے بعد اگلے میچ میں انڈیا نے جنوبی افریقہ کو آسانی سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
    • سیمی فائنل میں انڈیا اور بنگلہ دیش مدِ مقابل آئے جس میں ایک بار پھر انڈیا نے بغیر کسی مشکل کے کامیابی حاصل کی
    انڈین ٹیم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  9. بریکنگ, چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کا اب تک کا سفر

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پاکستان نے ٹورنامنٹ کا آغاز تباہ کن انداز سے کیا جب اسے چار جون کو پہلے ہی میچ میں روایتی حریف انڈیا کے ہاتھوں 124 رنز کی بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا
    • تاہم اس کے بعد سے پاکستان کی ٹیم سنبھل گئی اور اس نے مسلسل تین میچ جیت کر فائنل تک رسائی حاصل کی
    • پاکستان نے سات جون کو کارڈف میں ایک روزہ میچوں کی نمبر 1 ٹیم جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لیوس سسٹم کے تحت 19 رنز سے شکست دی
    • گروپ کے آخری میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو تین وکٹوں سے ہرا دیا
    • سیمی فائنل میں پاکستان انگلینڈ کے سامنے آیا، لیکن تمام تر توقعات کے برعکس پاکستان نے انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا
  10. پاکستان اور بھارت کا فائنل، ہر اوور پانچ کروڑ کا!

  11. بریکنگ, انڈیا اعزاز کا دفاع یا پاکستان تاریخ رقم کرے گا، فیصلہ آج ہو گا

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں جہاں انڈیا اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے میدان میں اترے گا تو وہیں اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کی نظریں تاریخ رقم کرنے پر ہوں گی۔