اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. بابر اعظم وکٹ گنوا بیٹھے

    بابر اعظم اگرچہ اس ٹورنامنٹ کے دوران کسی قابلِ ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوئے تاہم فائنل کے بڑے موقعے پر انھوں نے عمدہ بلےبازی کی اور 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی اننگز میں چار چوکے شامل تھے جب کہ ان سٹرائیک ریٹ 90 رہا۔ انھیں یوراج نے جادھو کی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  2. پاکستان: 3-266, بابر اعظم 46 ، محمد حفیظ 15

  3. شاہ رخ کی فائنل کے لیے تیاری

  4. بریکنگ, پاکستان کے ڈھائی سو رنز مکمل, بابر اعظم 44 ، محمد حفیظ 8

    پاکستان نے اننگز کے41ویں اوور میں محمد حفیظ کے دو چوکوں کی بدولت دس رنز بنائے اور ٹیم کا سکور تین وکٹوں کے نقصان پر 257 ہو گیا ہے

  5. پاکستان: 3-247, بابر اعظم 43 ، محمد حفیظ 0

  6. بریکنگ, پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی

    بھونیشور کمار نے اپنی ٹیم کو بریک تھرو دلوا دیا ہے۔ انھوں نے ایک شاٹ بال پر شعیب ملک کو کیدار جادھو کے ہاتھوں کیچ کروا دیا ہے۔

    بھونیشور کمار

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  7. بھونیشور کمار کی واپسی, پاکستان: 2-247

    11 اوورز کا کھیل باقی بچا ہے اور کوہلی اپنے سٹرائیک بولر بھونیشور کمار کو واپس لائے ہیں۔ کمار نے اپنے پہلے سپیل میں پانچ اوورز میں صرف 11 رنز ہی دیے تھے۔

  8. پاکستان: 2-246, بابر اعظم 42 ، شعیب ملک 12

    اننگز کے 39ویں اوور میں جدیجہ نے دو وائیڈ گیندیں تو کیں لیکن پاکستانی بلے باز کوئی بھی باؤنڈری لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکے

  9. پاکستان: 2-239, شعیب ملک 10 ، بابر اعظم 38

    بابر اعظم نے 38ویں اوور میں لگاتار دو چوکے لگا کر دباؤ کم کرنے میں شعیب ملک کا ساتھ دیا ہے۔ پانڈیا نے اپنے اس آخری اوور میں دس رنز دے کر اپنا کوٹہ 53 رنز دے کر بغیر کوئی وکٹ لیے مکمل کیا ہے۔

  10. بچے میچ سے لطف اندوز

    لاہور کے ایک یتیم خانے میں بچے پاکستان اور انڈیا کے مابین میچ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

    یتیم خانہ
  11. پاکستان: 2-226, شعیب ملک 10 ، بابر اعظم 27

    شعیب ملک نے جدیجہ کو چھکا لگا کر دباؤ کم کرنے کی کوشش کی ہے اور پاکستان نے اننگز کے37ویں اوور میں 11 رنز بنائے ہیں

  12. پانڈیا انڈیا کے سب سے بہتر بولر, پاکستان: 2-216

    ایک ایسی وکٹ پر جہاں انڈیا کے پانچ میں سے تین بولرز نے اب تک سات رنز فی اوور کی اوسط سے رنز دیے ہیں ہاردک پانڈیا نے نپی تلی بولنگ کی ہے۔ انھوں نے فخر زمان کی کلیدی وکٹ بھی لی ہے اور نو اوورز میں ساڑھے چار رنز کی اوسط سے 41 رنز ہی دیے ہیں

    پانڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  13. لاہور کی سڑکیں ویران

    لاہور

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  14. پاکستان: 2-209, بابر اعظم 17، شعیب ملک 2

  15. بریکنگ, ایشون بری طرح ناکام

    روی چندر ایشون انڈیا کے ایسے سپنر ہیں جو عام طور پر درمیانی اووروں میں آ کر سکور کے آگے بند باندھ دیتے ہیں لیکن آج کے میچ میں وہ ناکام رہے اور ان کے دس اووروں میں 70 رنز بن گئے جب کہ وہ کوئی وکٹ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہے۔

    ایشون

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. پاکستان: 2-202, شعیب ملک 1، بابر اعظم 12

    34 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور دوسری وکٹ گرنے کے بعد پاکستان کے رنز بنانے کی رفتار میں کمی آئی ہے۔ اس وقت پاکستان کا اوسط رن ریٹ 5.94 ہے

  17. ’چلو 300 سے زیادہ سکور بناؤ‘

  18. کرکٹ جنون

    لاہور میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی وردی میں ملبوس ایک بچہ

    پاکستانی بچے
  19. شعیب ملک کریز پر, پاکستان: 2-200

    فخر زمان کی جگہ تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو کریز پر بھیجا گیا ہے تاہم اس ٹورنامنٹ کے دوران شعیب کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ فائنل میچ ان جیسے کھلاڑی کے لیے پاکستانی ٹیم کو ایک بڑے سکور تک پہنچانے کے لیے بہترین موقع ہے۔

  20. بریکنگ, فخر زمان کی شاندار اننگز کا خاتمہ

    ہاردک پانڈیا نے انڈیا کو وہ وکٹ دلوا دی ہے جس کا اسے آغاز سے ہی انتظار تھا۔ فخر زمان 114 رنز بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہو گئے ہیں