بریکنگ, پاکستان کو پہلا نقصان، اظہر علی رن آؤٹ
23ویں اوور میں انڈیا کو بالاخر پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز اظہر علی تھے جو 60 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ انڈیا اس موقع سے فائدہ اٹھا پائے گا یا نہیں۔
پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔
23ویں اوور میں انڈیا کو بالاخر پہلی کامیابی مل گئی ہے۔ آؤٹ ہونے والے پاکستانی بلے باز اظہر علی تھے جو 60 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ دیکھنا یہ ہے کہ انڈیا اس موقع سے فائدہ اٹھا پائے گا یا نہیں۔
22 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے 5.68 کی اوسط سے بغیر کسی نقصان کے 125 رنز بنا لیے ہیں
20ویں اوور میں پاکستان کے دونوں اوپنرز اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ فخر زمان کی یہ اس ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری نصف سنچری ہے۔ اس اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور114 تک پہنچ گیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
اظہرعلی نے اس ٹورنامنٹ میں اپنی تیسری نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ انڈیا کے خلاف اس چیمپیئنز ٹرافی میں ان کی دوسری نصف سنچری ہے

،تصویر کا ذریعہGetty Images
لندن میں اس وقت خاصی گرمی پڑ رہی ہے۔ گراؤنڈ میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ایگنیو کہتے ہیں کہ اگر آپ سٹیڈیم میں موجود ہیں لیکن ہیٹ اور سن کریم ساتھ نہیں لائے تو آپ کو مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آج کا دن سخت گرم ہے۔ 17ویں اوور میں کھلاڑیوں نے پانی کا وقفہ بھی لیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی اوپنرز کو انڈین سپنرز کو کھیلنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آ رہی اور وہ باآسانی رن بنا رہے ہیں۔ 18 اوور کا کھیل مکمل ہوا ہے اور پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے 100 تک پہنچ گیا ہے
’پاکستانی بلےباز اب سیٹ ہو گئے ہیں اور یہ بات اہم ہے کہ ابھی تک کوئی وکٹ نہیں گری۔ وہ محفوظ اور اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ مجھے توقع ہے کہ وہ کھیل کے دوسرے حصے میں دھواں دھار انداز میں بیٹنگ کریں گے۔‘
ایلِک سٹیورٹ: انگلینڈ کے سابق کپتان

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پانڈیا کے دوسرے اور اننگز کے17ویں اوور میں انڈیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملتے ملتے رہ گئی جب اظہر علی کی ایک اونچی شاٹ ایسی جگہ گری جہاں کوئی فیلڈر موجود نہ تھا
کوہلی نے دوسرے اینڈ سے جدیجہ کو بولنگ کے لیے بلایا ہے جن کے پہلے اور اننگز کے 16ویں اوور میں چار رنز ہی بنے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستانی اننگز کے 15 اوورز مکمل ہو گئے ہیں اور اوپنرز کی عمدہ بلے بازی کی بدولت اس نے بغیر کسی نقصان کے 86 رنز بنا لیے ہیں
وراٹ کوہلی نے بولنگ میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کی ہے اور ہاردک پانڈیا کو بلایا گیا ہے۔ ان کی پہلی ہی گیند اظہر علی کی ٹانگ پر لگی اور زوردار اپیل بھی ہوئی تاہم امپائر نے انھیں ناٹ آؤٹ قرار دیا
14 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 78 رنز بنا لیے ہیں
بی بی سی کے دہلی میں نامہ نگار نتن سری واستو کہتے ہیں کہ انڈیا میں سینکڑوں ریستوران خصوصی طور پر پاکستان اور انڈیا کا فائنل میچ دکھا رہے ہیں، جب کہ بعض سینماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آج کے دن شو نہیں چلائیں گے۔
وراٹ کوہلی کی اپنے سٹار بولر ایشون سے وکٹ کی امیدیں پوری ہوتی دکھائی نہیں دے رہیں اور انھیں مسلسل تیسرے اوور میں چوکا لگا ہے۔ 12 اوورز کے اختتام پر پاکستان کا سکور 69 رنز ہے۔
جسپریت بھمرا ایک مرتبہ پھر واپس آئے ہیں لیکن اس اوور میں انھیں پھر ایک چوکا لگا ہے۔ 11 اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور 63 تک پہنچ گیا ہے۔
سیمی فائنل کے برعکس فائنل میں اظہر علی نے تیز کھیلنے کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے اور دسویں اوور میں بھی ایک چوکا لگایا ہے۔