اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. لاہور میں پاکستانی مداح قومی ترانہ گا کر میچ دیکھ رہے ہیں

    شائقین
  2. بریکنگ, پاکستانی اوپنرز کی 50 رنز کی شراکت, اظہر علی 27، فخر زمان 14

    • پاکستانی اوپنرز اظہر علی اور فخر زمان نے سیمی فائنل کے بعد فائنل میں بھی ٹیم کو 50 رنز سے زیادہ کا آغاز دیا ہے۔
  3. اوول میں برصغیر کی ثقافت کے رنگ

    اوول کے میدان پر دونوں ٹیموں کے تماشائی رنگارنگ لباس، بینر، پلےکارڈ، جھنڈے اور دوسری چیزیں لے کر آئے ہیں اور اپنی اپنی ٹیموں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں۔

    اوول کے تماشائی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

  4. پاکستان: 0-48, اظہر علی 23، فخر زمان 14

    پاکستانی اننگز کا نواں اوور میڈن رہا ہے اور رن بنانے کی اوسط پانچ سے کچھ کم ہو گئی ہے

  5. اب تک 11 ایکسٹرا

    انڈیا کی ٹیم اب تک آٹھ اووروں میں خلافِ معمول 11 اضافی رنز دے چکی ہے۔ ان میں لیگ بائی کے چار، نو بال کا ایک جب کہ وائیڈ بال کے چھ رنز شامل ہیں۔

  6. بریکنگ, اننگز کا پہلا چھکا, اظہر علی 23، فخر زمان 13

    انڈین کپتان نے آٹھویں اوور کے لیے بھمرا کی جگہ اپنے تجربہ کار سپنر روی چندرن ایشون کو گیند دی ہے تاہم ان کے پہلے اوور میں اظہر علی نے اننگز کا پہلا چھکا لگا دیا ہے اور یوں انھیں بھی اپنے پہلے اوور میں 10 رنز پڑے ہیں۔

  7. زخمی وہاب ریاض دعاگو!

  8. پاکستان: 0-37, اظہر علی 16، فخر زمان 13

    انڈیا کی جانب سے جہاں بھونیشور کمار نے اپنے ابتدائی چار اوورز میں دس رنز ہی دیے ہیں وہیں دوسرے اینڈ سے بھمرا کو تین اوورز میں آٹھ رنز کی اوسط سے 24 رنز پڑے ہیں

  9. پاکستان: 0-36, اظہرعلی 15، فخر زمان 12

    فخر زمان کی دیکھا دیکھی اظہر علی نے بھی چھٹے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی۔ اوور کی پہلی گیند تو وہ باؤنڈری کے پار پہنچانے میں کامیاب رہے تاہم دوسری وکٹوں کے قریب سے گزر گئی۔ تاہم اسی اوور میں انھوں نے ایک اور چوکا لگایا جس کی مدد سے اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے 36 تک پہنچ گیا

    اظہر علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. پاکستان: 0-27, اظہر علی 7، فخر زمان 12

    پانچ اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور فخر زمان آہستہ آہستہ اپنے روایتی انداز میں کھیلنا شروع کر رہے ہیں۔ اس اوور میں بھی پاکستان کو آٹھ رنز ملے ہیں جو دو چوکوں کے مرہونِ منت تھے

  11. بریکنگ, پاکستان: 0-19, اظہر علی 7، فخر زمان 8

    پاکستانی اننگز کا چوتھا اوور خاصا دلچسپ رہا ہے۔ بھمرا کی نو بال پر فخر کی وکٹ کے علاوہ پاکستانی اننگز کے ابتدائی دو چوکے بھی اسی اوور میں لگے ہیں۔ یہ ایک مہنگا اوور رہا اور اس میں 12 رنز بنے ہیں۔

    جسپریت بمرا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  12. کرکٹ کے ساتھ ساتھ ہاکی میں بھی مدِمقابل

  13. بریکنگ, فخر زمان کو چانس مل گیا

    جسپریت بھمرا نے اپنے دوسرے اوور میں فخر زمان کو وکٹوں کے پیچھے کیچ کروایا مگر وہ نو بال تھی اور یوں پاکستان کی پہلی وکٹ گرتے گرتے رہ گئی۔

  14. پاکستان: 0-7, اظہر علی 3، فخر زمان 3

    پاکستانی بلے باز سٹرائیک تبدیل کرنے کے لیے بےچین دکھائی دیتے ہیں اور اسی کوشش کے دوران تیسرے اوور میں فخر زمان رن آؤٹ ہونے ہوتے بچے۔ پاکستان نے بھونیشور کمار کے دوسرے اور اننگز کے تیسرے اوور میں چار رنز بنائے ہیں

  15. عمران خان کے مشورے پر عمل ہو ہی گیا

  16. پاکستان: 0-3, اظہر علی 1، فخر زمان 1

    pakistan openers

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    دوسرے اوور کے لیے جسپریت بھمرا نے گیند سنبھالی اور پہلے ہی گیند پر فخر کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی جو رد کر دی گئی ہے۔ اس اوور میں پاکستان کو پہلا رن وائیڈ بال کا ملا جبکہ بلے سے پہلا رن فخر زمان نے بنایا۔ اوور کے اختتام پر پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے تین رنز ہے۔

  17. مائیکل کلارک کی جانب سے نیک تمنائیں

  18. پاکستان: 0-0, اظہر علی 0، فخر زمان 0

    اننگز کے پہلے اوور میں پاکستانی اوپنر اظہر علی نے محتاط انداز اپنایا ہے اور بھونیشور کمار کا یہ اوور میڈن رہا ہے

  19. پاکستان کی اننگز کا آغاز

    پاکستان کی جانب سے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرنے والے فخر زمان اور اظہر علی نے اننگز شروع کی ہے جبکہ انڈیا کی جانب سے بولنگ کا آغاز کرنے کے لیے گیند بھونیشور کمار کے ہاتھوں میں ہے۔

    fakhar zaman

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں باہمی مقابلوں میں انڈیا کا پلہ کہیں بھاری

    آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں باہمی مقابلوں میں انڈیا کا پلہ کہیں بھاری ہے۔ پاکستان اور انڈیا اب تک ایسے 15 مقابلوں میں آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 13 میچ انڈیا نے جیتے جبکہ دو میں پاکستان فتح یاب ہوا۔ پاکستان نے آخری مرتبہ انڈیا کو آئی سی سی کے کسی ٹورنامنٹ میں آٹھ برس قبل 2009 کی چیمپئنز ٹرافی میں ہی شکست دی تھی۔