اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. بریکنگ, پاکستان کے دو سو رنز مکمل

    • پاکستان نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت اپنے 200 رنز 33 اوور میں مکمل کر لیے ہیں۔ پاکستان کے رنز بنانے کی اوسط 6.09 ہے
  2. بریکنگ, فخر زمان کا ایک اور چھکا

    فخر نے ایشون کی بولنگ میں واپسی کا استقبال ایک چھکے سے کیا ہے۔ یہ پاکستانی اننگز میں ان کا تیسرا اور مجموعی طور پر چوتھا چھکا ہے

  3. پاکستان: 1-191, فخر زمان 106، بابر اعظم 11

  4. فخر کی سینچری پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرجوش

  5. گرم موسم، پانی کا ایک اور وقفہ

  6. جیسے کے نظریں تمام فیلڈرز پر ہوں

      • مصنف, فراز ہاشمی، بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کارڈف
    • فخر زمان کو کھیلتے ہوئے دیکھ کر لگتا ہے جیسے ان کی نظریں تمام فیلڈرز پرہوں۔ وہ اپنی شاٹ کو بہت ناپ تول کر کھیلتے ہیں۔
    • فائنل میں انڈیا کے تیز بولرز کی پوری کوشش تھی کہ کسی طرح انھیں شارٹ بال کرا کے کیچ آؤٹ کرا لیا جائے لیکن جو شاٹس ان کے بلے پر آئیں ان سے لگا کہ وہ دیکھ بھال کر کھیل رہے ہوں۔
    • انڈین اوپنر سنیل گواسکر جن کی ساری زندگی کرکٹ میں گزری ہے شاید اسی لیے انھوں نے بھانپ لیا تھا کہ وہ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ خطرناک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔
  7. آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں کسی پاکستانی کی پہلی سینچری

  8. ’انگلینڈ کے مداح پاکستان کے حامی‘

  9. بریکنگ, فخر زمان کی پہلی سینچری, پاکستان: 1-185

    فخر زمان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • پاکستان کے جارحانہ اوپنر فخر زمان نے اپنی پہلی سینچری مکمل کر لی ہے جس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ پاکستان انڈیا فائنل کے زبردست دباؤ کے دوران بنائی گئی۔ یہ انڈیا کے خلاف ان کا پہلا میچ ہے۔
    • اننگز کی ابتدا ہی میں نو بال پر آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے شاندار بیٹنگ کی اور خاص طور پر انڈیا کے سپنروں کو نشانہ بناتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف دلکش سٹروک لگائے۔
    • ان کی اننگز میں 12 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 108 ہے۔
    • اس سے قبل فخر زمان اسی ٹورنامنٹ میں دو نصف سینچریاں بنا چکے ہیں۔
  10. پاکستان: 1-179, فخر زمان 96، بابر اعظم 8

  11. بریکنگ, فخر اور بابر کی عمدہ شراکت

    دوسری وکٹ کے لیے فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان 50 رنز کی شراکت مکمل ہوئی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ان 50 میں سے 40 رنز فخر نے بنائے جبکہ بابر اعظم کا حصہ آٹھ رنز رہا اور دو رن اضافی تھے

  12. پاکستان 1-176, فخر زمان 95، بابر اعظم 7

    پاکستان کے نوجوان اوپنر فخر زمان ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سنچری سے پانچ رنز دور ہیں۔ 29 اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔

  13. فخر کا ایک اور چھکا, پاکستان: 1-167

    فخر نے اظہر کے پویلین لوٹنے کے بعد جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور مسلسل دوسرے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا ہے۔ وہ تیزی سے ایک روزہ کرکٹ میں اپنی پہلی سینچری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

  14. بریکنگ, پاکستان کے ڈیڑھ سو رنز مکمل, فخر زمان 76، بابر اعظم 2

    فخر زمان 26ویں اوور میں ایک چھکا اور دو چوکے لگا کر وکٹ گرنے کے نتیجے میں پڑنے والے دباؤ میں کمی لائے ہیں۔ جدیجہ کے اس اوور میں کل 16 پڑے۔

  15. بریکنگ, فخر زمان کا چھکا

    فخر نے اننگز کے 26ویں اوور میں رویندر جدیجہ کو پاکستانی اننگز کا دوسرا چھکا لگایا ہے۔

  16. بریکنگ, پاکستان کی نصف اننگز مکمل, پاکستان: 1-134

    پاکستانی اوپنرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ٹیم کو ایک بڑے سکور کے لیے درکار پلیٹ فارم میسر آ گیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے پاکستانی بلے باز اس موقع سے فائدہ اٹھا پاتے ہیں یا نہیں۔

  17. پہلی وکٹ کے لیے آٹھویں سینچری پارٹنرشپ

    آج سمیت اب تک آٹھ پاکستانی اوپنروں نے انڈیا کے خلاف پہلی وکٹ کی شراکت میں سو سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ سب سے بڑی شراکت کا ریکارڈ محمد حفیظ اور ناصر جمشید کے پاس ہے جنھوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 224 رنز بنائے تھے۔

    فخر زمان اور اظہر علی

    ،تصویر کا ذریعہge

  18. پاکستان: 1-129, فخر زمان 56، بابر اعظم 0

    پہلی وکٹ لینے کے بعد انڈین فیلڈرز پھرتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور 24 اوورز کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر 129 رنز بنا لیے ہیں۔

  19. وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی آج کا میچ دیکھ رہے ہیں