اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. پانڈیا اور جدیجا کی عمدہ شراکت

    ہاردک پانڈیا اور رویندر جدیجہ کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 60 رنز سے زیادہ کی شراکت ہو چکی ہے جس میں سے بیشتر رنز پانڈیا نے ہی بنائے ہیں۔

  2. بریکنگ, انڈیا: 6-137, ہاردک پانڈیا 63، رویندر جدیجا 10

    • انڈیا کی اننگز اپنے نصف پر پہنچ چکی ہے۔ ابتدائی بلے بازوں کی ناکامی کے بعد ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز نے سٹیڈیم میں موجود انڈین تماشائیوں کو خوش ہونے کے کچھ مواقع فراہم کیے ہیں۔ پانڈیا اب تک 4 چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 63 رنز بنا چکے ہیں۔
  3. بریکنگ, میچ کا سب سے مہنگا اوور, ہاردک پانڈیا 59، رویندر جدیجا 6

    فائنل کا اب تک کا سب سے مہنگا اوور شاداب خان نے کروایا ہے۔ انھیں اننگز کے 23ویں اوو میں تین چھکے اور ایک چوکا لگا اور انھوں نے 23 رنز دیے۔

  4. بریکنگ, پانڈیا کے لگاتار تین چھکے

    ہاردک پانڈیا نے شاداب خان کو تین گیندوں پر لگاتار چھکے لگا کر نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔

    ہاردک پانڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. بریکنگ, مطوبہ رن ریٹ آٹھ سے اوپر, انڈیا: 6-104

    22 اوور کا کھیل مکمل ہو چکا ہے اور انڈیا نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنائے ہیں لیکن 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مطلوبہ رن ریٹ ہر اوور بعد اوپر سے اوپر ہی جاتا جا رہا ہے

  6. انڈیا کے سو رنز مکمل, ہاردک پانڈیا 33، رویندر جدیجا 5

    انڈین اننگز کے 100 رنز 21ویں اوور میں مکمل ہوئے ہیں اور بلے بازوں کی ناکامی کے بعد اب انڈیا کو بیٹنگ کے لیے بھی بولرز پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے

  7. پاکستان میں تماشائی خوشی سے بےقابو

    تماشائی
  8. مگر انڈیا نے آج بہت مایوس کیا

  9. بریکنگ, رن آؤٹ کی اپیل پر ریویو

    پانڈیا کے خلاف رن آؤٹ کی اپیل پر امپائر نے تھرڈ امپائر سے رجوع کیا لیکن گیند وکٹوں پر لگنے سے قبل پانڈیا کریز میں پہنچ چکے تھے

  10. پانڈیا کا چھکا

    گیند سے اچھی کارکردگی دکھانے کے بعد اب ہاردک پانڈیا بلے کے جوہر دکھا رہے ہیں اور انھوں نے انڈین اننگز کا پہلا چھکا شاداب خان کو لگایا ہے

  11. انڈیا: 6-80, ہاردک پانڈیا 17، رویندر جدیجا 0

    انڈین اننگز کے 18 اوورز مکمل ہو چکے ہیں اور سکور 80 رنز تک پہنچ گیا ہے تاہم انڈیا کے لیے فکر کی بات وہ چھ وکٹیں ہیں جو گر چکی ہیں۔

  12. بریکنگ, شاداب کی دوسری وکٹ، انڈیا کو چھٹا نقصان

    شاداب خان نے اپنے تیسرے اوور میں کیدار جادھو کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ کروا کے انڈیا کی بڑھتی ہوئی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ یہ شاداب کی اننگز میں دوسری وکٹ ہے۔

  13. انڈیا: 5-67, کیدار جادھو 5، ہاردک پانڈیا 4

    کیدار جادھو کے چوکے کی بدولت انڈیا نے 16 اوورز کے اختتام پر 67 رنز بنا لیے ہیں۔ پر اوور کے ساتھ انڈیا کو درکار رن ریٹ اوپر جاتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی انڈین شائقین کی امیدوں کی لو بھی مدھم پڑنے لگی ہے

  14. ’ہمیں سبق سکھا دیا‘, ایک انڈین مداح کا اعتراف

    ہم نے ان کی انگریزی کا اتنا مذاق اڑایا، انھوں نے ہمیں سبق سکھا دیا۔

  15. ہمیں تم پر فخر ہے گرین شرٹس

  16. بریکنگ, وہ جسے ہاتھ لگائے سونا بنا دے

  17. بریکنگ, ابتدائی پاور پلے مکمل، انڈیا: 5-62, کیدار جادھو 5، ہاردک پانڈیا 2

    انڈین اننگز کے ابتدائی 15 اوورز میں پاکستان پانچ اہم وکٹیں لینے میں کامیاب رہا جبکہ انڈین بلے باز صرف 62 رنز ہی بنا سکے ہیں۔ انڈیا کا رن ریٹ اس وقت چار رنز فی اوور کے لگ بھگ ہے جبکہ اسے فتح کے لیے بقیہ اوورز میں تقریباً آٹھ رنز کی اوسط سے رنز بنانے ہوں گے

  18. بریکنگ, دھونی بھی آؤٹ، انڈیا کو پانچواں نقصان

    اکثر و بیشتر انڈیا کی بیٹنگ کی ڈوبتی نیا کو سنبھالنے والے دھونی بھی چلتے بنے۔ انھیں اس ٹورنامنٹ کے ان فارم بولر حسن علی نے عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ دھونی 16 گیندوں پر صرف چار رنز بنا سکے۔

    یہ اس ٹورنامنٹ میں حسن علی کی 11ویں وکٹ ہے۔

    حسن علی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  19. بریکنگ, پاکستان کی چوتھی کامیابی، یوراج پویلین میں واپس

    شاداب خان نے یووراج کو ریویو پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔ یووراج نے 31 گیندوں پر 22 رنز بنائے تھے

    شاداب خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images