اوول کے میدان میں پاکستان چیمپیئن: کب کیا ہوا؟

پاکستان نے لندن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں انڈیا کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیت لی ہے۔ دیکھیے بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

  1. لاہور میں لوگوں کا جوش و خروش

    لاہور میں لوگ ایسی دکانوں کے باہر اکٹھے ہو گئے ہیں جہاں ٹیلی ویژن سیٹ چل رہے ہیں

    لاہور
  2. بریکنگ, پہلے ہی اوور میں پاکستان کو پہلی کامیابی

    محمد عامر نے اننگز کی تیسری ہی گیند پر روہت شرما کو ایل بی ڈبلیو کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوا دی ہے

  3. بریکنگ, 339 رنز کا ہدف، انڈین اننگز کا آغاز

    روہت شرما

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    • آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں 339 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں انڈین اننگز کا آغاز ہوگیا ہے۔
    • انڈیا کی ان فارم اوپننگ جوڑی شکھر دھون اور روہت شرما میدان میں اترے ہیں۔
    • پاکستان کی طرف سے گیند محمد عامر کو دی گئی ہے۔
  4. انڈیا بڑے اہداف کا تعاقب کرنے کا ماہر

    انڈیا کی بیٹنگ روایتی طور پر بےحد مضبوط ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ پانچ بار 330 سے اوپر کے سکور کا کامیابی سے تعاقب کر چکی ہے۔

    2013 میں جے پور میں انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف 361 رنز کا ہدف حاصل کر لیا تھا۔

    اس کے علاوہ وہ انگلینڈ کے خلاف 355 اور آسٹریلیا ہی کے خلاف 350 رنز کے اہداف کا بھی کامیاب تعاقب کر چکی ہے

    انڈیا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  5. بریکنگ, انڈیا کے خلاف دوسرا بڑا مجموعہ, پاکستان: 4-338

    چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کا چار وکٹوں پر 338 رنز کا سکور جہاں ایک روزہ میچوں میں انڈیا کے خلاف اس کا دوسرا سب سے بڑا مجموعہ ہے وہیں چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ کا بھی یہ دوسرا سب سے بڑا سکور ہے

  6. شک ہے حفیظ گھنٹوں ان ڈور نیٹس کرتے رہے

  7. انڈیا کو جیت کے لیے آج محنت کرنا پڑے گی

  8. ’پروفیسر حفیظ، ہم تجھے کتنا غلط سمجھے تھے!‘

  9. بریکنگ, انڈیا کو فتح کے لیے 339 رنز کا ہدف, پاکستان: 4-338

    • پاکستان نے اپنے ٹاپ اور مڈل بیٹنگ آرڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں انڈیا کے خلاف 338 رنز بنائے
    • یہ اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا سکور ہے
    • یہ پاکستان کا انڈیا کے خلاف کسی بھی ایک روزہ میچ میں دوسرا بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2004 میں کراچی میں 344 رنز بنائے تھے
    • پاکستان کی جانب سے نوجوان اوپنر فخر زمان نے سنچری بنائی۔ وہ 114 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
    • اظہر علی اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ بابر اعظم نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی
    پاکستانی بیٹنگ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  10. ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا سکور

    پاکستان نے اب سے تھوڑی دیر قبل تک 330 رنز بنائے تھے جو اس آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے انڈیا کے خلاف 322 رنز بنائے تھے۔

  11. حفیظ کی شاندار نصف سینچری مکمل

    حفیظ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    • محمد حفیظ اس ٹورنامنٹ میں اب تک کوئی بڑا سکور نہیں کر سکے تھے لیکن فائنل میں انھوں نے زبردست بلےبازی دکھاتے ہوئے صرف 34 گیندوں پر نصف سینچری مکمل کی۔
    • اس اننگز میں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔
    • ان کا سٹرائیک ریٹ تمام پاکستانی بلےبازوں سے بہتر رہا اور انھوں نے 147 کی شرح سے سکور کیا۔
  12. جب آپ کی ٹیم 300 سو سے زیادہ سکور کر لے۔۔۔

  13. بریکنگ, عماد اور حفیظ کی ففٹی پارٹنر شپ, پاکستان: 4-318

    • عماد وسیم اور محمد حفیظ کے درمیان 50 رنز کی شراکت صرف 32 گیندوں پر مکمل ہوئی ہے
  14. پاکستان: 4-313, محمد حفیظ 44، عماد وسیم 17

    47ویں اوور میں پاکستان نے عماد وسیم کے چوکے کی بدولت آٹھ رنز بنائے ہیں اور سکور 312 تک پہنچ گیا ہے

  15. بریکنگ, حفیظ کی جارحانہ اننگز، پاکستان کے 300 رنز مکمل

    محمد حفیظ نے بھونیشور کمار کو چھکا لگا کر ٹیم کا سکور 300 کے پار پہنچا دیا ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ میں پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 300 رنز بنائے ہیں۔

    محمد حفیظ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  16. کیدار کے اوور میں دو چھکے, محمد حفیظ 31، عماد وسیم 10

    پاکستان نے اننگز کے 45ویں اوور میں 16 رنز بنائے ہیں جو کہ حفیظ اور عماد کے ایک ایک چھکے کے مرہونِ منت تھے

  17. نتیجہ جو بھی ہو کوئی تو خوش ہوگا

  18. آخری پاور پلے جاری, پاکستان: 4-278

    پاکستانی اننگز کے 44ویں اوور میں حفیظ نے ایک اور چوکا لگایا ہے اور سکور 278 تک پہنچ گیا ہے۔ کریز پر حفیظ کا ساتھ عماد وسیم دے رہے ہیں۔ پاکستان کو 325 رنز کے ایک قابلِ دفاع ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک، دو اچھے اوورز کی ضرورت ہے

  19. لاہور میں حلیم کی بجائے میچ

    رمضان کے موقعے پر لاہور کے ریستوران تو بند ہیں لیکن لوگ پھر بھی وہاں کا رخ کر کے میچ دیکھ رہے ہیں۔

    لاہور

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  20. پاکستان: 4-270, محمد حفیظ 17، عماد وسیم 1