عمران خان کا چیف جسٹس سے ’جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کی سازش‘ پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ

سابق وزیر اعظم عمران خان نے چیف جسٹس کو لکھے خط میں ’قتل کی سازش، بربریت اور ریاستی دہشتگردی‘ کے واقعات کی جامع تحقیقات کی استدعا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’ہر عدالتی پیشی پر میں اپنی جان خطرے میں ڈالتا ہوں۔‘

لائیو کوریج

  1. تحریک انصاف کا اسلام آباد پولیس پر عمران خان کی گاڑی اور قافلے پر بلا اشتعال شیلنگ کا دعویٰ

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  2. عمران خان کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے عین سامنے پہنچ گیا

    عمران خان صاحب کا قافلہ جوڈیشل کمپلیکس کے عین سامنے موجود ہے۔ پولیس نے سیاسی کارکنان سے گزارش کہ ہے کہ راستہ صاف کریں تاکہ عمران خان عدالت پہنچ سکیں۔

    تحریک انصاف کے کارکنان کو پولیس جوڈیشل کمپلیکس کے قریب نہیں آنے دے رہی ہے۔ اس وقت کارکنان کی طرف سے مزاحمت کی جا رہی ہے۔

  3. پولیس پر ڈنڈوں، سوٹوں اور پتھروں کی بارش کی گئی، ذمہ داران کو گرفتار کر لیا گیا: آئی جی پنجاب

    صوبہ پنجاب کے انسپکٹر جنرل عثمان انور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی زمان پارک رہائش گاہ کے اندر سے جو کچھ بھی برآمد کیا گیا ہے اس کی تصاویر موجود ہیں۔ ان کے مطابق پولیس بغیر ہتھیار کے زمان پارک گئی۔

    ان کے مطابق ہم قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے اور عدالتی احکامات کے مطابق ان مقدمات کی پیروی کریں گے۔

    آئی جی کے مطابق پولیس کے پاس سرچ وارنٹ ہیں اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنا ہے، ایک ایک شخص جو پکڑا گیا ہے اس کی آج بھی ویڈیو موجود ہے۔ جو شخص بے گناہ نکلتا ہے تو اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق جو افراد گرفتار ہوئے ان کے لیے بھی انصاف یقینی بنائیں گے۔

    آئی جی کے مطابق زمان پارک کے اندر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے، پٹرول بم، بنکر، ریت کی بوریاں وہاں پر تھیں اور ایک نو گو ایریا بنا ہوا تھا۔

    آئی جی کے مطابق ہم نے گھر کے اندر وہ جگہیں بھی دیکھیں جہاں پٹرول بم بنائے جا رہے تھے۔

    ان کے مطابق پولیس پر ڈنڈوں، سوٹوں اور پتھروں کی بارش کی گئی۔

    انسپکٹر جنرل کے مطابق پولیس زمان پارک میں لیڈی پولیس کے ساتھ وہاں گئی اور بہت زیادہ مزاحمت کے بعد اس علاقے کو کلیئر کیا گیا اور وہاں پر موجود لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  4. زمان پارک میں نو گو ایریا کی حثییت ختم کر دی جائے گی: نگران وزیر اطلاعات پنجاب

    پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر نے پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس انور عثمان کے ہمرا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمان پارک میں نو گو ایریا کی حثییت ختم کر دی جائے گی۔ ان کے مطابق عمران خان کی لاہور میں عمران خان کے گھر کارروائی میں کوئی چیز خلاف قانون نہیں ہے بلکہ یہ سب رٹ بحال کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے زمان پارک پر پولیس کا آپریشن عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

  5. عمران خان کا قافلہ ’کچھ دیر میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے گا‘

    تحریک انصاف کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ جی 13 کے قریب ہے اور یہ جلد جی 11 میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پہنچ جائے گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. عمران خان کا قافلہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جی تیرہ سے گزر رہا ہے: اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد داخلے کے بعد ’عمران خان کا قافلہ ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے G-13 سے گزر رہا ہے۔

    ’اسلام آباد سے باہر جانے والے افراد انتہائی احتیاط سے جائیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے حادثہ ہو سکتا ہے۔ سیاسی قافلے سے گزارش ہے کہ صحیح سمت کا انتخاب کریں۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. بریکنگ, عمران خان کی گرفتاری کوعدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف مقدمات اور ان کی گرفتاری کا معاملے پر پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے اسلام آباد ہائی کور ٹ سے رجوع کر لیا۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ’خواجہ حارث ‘ فیصل فرید اور دیگر پرمشتمل ٹیم نے آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کروا دی۔‘

    درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ عمران خان کی گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

  8. عمران خان کے قافلے سے گزارش ہے قریب ترین یو ٹرن سے سمت تبدیل کر لیں: اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے جیوڈیشل کمپلیکس آنے والے راستوں پررکاوٹوں کے الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ’اسلام آباد کے داخلی راستے کھلے ہیں۔ اسلام آباد چوک کے پاس سری نگر ہائی وے پر موجود پی ٹی آئی کے کارکنان سے گذارش ہے کہ راستہ بند نہ کریں ۔‘

    پولیس کے مطابق ’عمران خان کا قافلہ سری نگر ہائی وے پر رانگ وے سے آرہا ہے۔ غلط راستے پر آنے کی وجہ سے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔عوام سے گذارش ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک کی روانی متاثر کرسکتی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    اسلام آباد پولیس کے مطابق ’وفاقی دارلحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو راستہ دیں۔ خواتین ، بچوں اور بزرگوں کا خیال رکھیں۔ عوام سے گذارش ہے کہ پرامن رہیں اور پولیس سے تعاون کریں۔‘

    اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ’جن افراد نے گاڑیاں سڑک پر پارک کی ہیں ان سے گذارش ہے کہ گاڑیاں محفوظ مقام پر کھڑی کریں۔ نجی املاک کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔‘

  9. پولیس کے زمان پارک آپریشن کے مناظر

  10. ’عمران خان کی گرفتاری کا سوچیں بھی تو انھیں ضمانت مل جاتی ہے، زمان پارک میں آپریشن سے علاقہ کلیئر کیا گیا‘

    رانا ثنا اللہ

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ’عمران خان کی گرفتاری کا سوچیں بھی تو انھیں ضمانت مل جاتی ہے، ہم کون ہیں جو انھیں گرفتار کرنے کا منصوبہ بنائیں۔‘

    جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ زمان پارک آپریشن پر کچھ دیر میں آئی جی پنجاب صحافیوں سے گفتگو کریں گے۔ ’زمان پارک کے اطراف میں نو گو ایریا بنایا گیا جہاں عمران خان کی رہائش گاہ ہے۔ اس جگہ کو کلیئر کر لیا گیا ہے۔ ان کے گھر کے اندر سے پولیس پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کو شک ہوا کہ اندر شر پسند موجود ہیں۔‘

    ’پولیس نے انھیں گرفتار کیا، گھر کے اندر سے اسلحہ ملا ہے جس کی تفصیل آئی جی پنجاب جلد عوام کے سامنے رکھیں گے۔‘

    وہ کہتے ہیں کہ ’کالعدم تنظیموں کے لوگوں کو لاہور بلا کر یہ ماحول پیدا کیا اور پولیس پر حملے کیے جاتے رہے۔ پولیس کی ذمہ داری تھی کہ لاہور میں اگر کوئی نو گو ایریا بنایا گیا تو اسے کلیئر کیا جائے۔‘

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ’تمام شرپسند دہشتگردوں کو وہاں سے گرفتار کر لیا گیا ہے، مقدمات پہلے سے درج ہیں اور آج کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔ وہاں سے اسلحہ، پیٹرول بم اور سامان ملا ہے جو آپ کے سامنے آجائیں گی۔ عمران خان اور ان کے ساتھی اس سارے معاملے کو سنبھال رہے تھے۔ شرپسندوں کے خلاف مقدمات میں درج ہوں گے۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارا مقصد (عمران خان کو) عدالت کے سامنے پیش کرنا تھا، عدالت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔‘

    ’عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پیدا کرنا ہے، یہ چیزیں کھل کر سامنے آگئی ہیں۔ کوئی سیاسی جماعت ایسا نہیں کرتی۔‘

    انھوں نے کہا کہ ’عدالت سے توقع کر سکتے ہیں کہ ان چیزوں پر نوٹس لیا جائے گا اور قانون نافذ کیا جائے گا تاکہ اس کی حوصلہ شکنی ہو۔

    ’مریم نواز ایک سیاسی رہنما ہیں جو مطالبہ کر سکتی ہیں۔ آج جب عمران خان کے گھر کے اطراف سرچ آپریشن کیا تو ان کی بات کی تائید ہوئی ہے۔ پوری قوم کو اس جتھے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا۔‘

    مذاکرات سے متعلق سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے مطالبہ کیا تھا کہ تمام سیاسی قیادت مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے بیٹھیں لیکن یہ صرف الیکشن کے لیے بیٹھنا چاہتے ہیں۔ ’سارا کیا دھرا انھی کا ہے، اس پر اگر بیٹھنا چاہتے ہیں تو یہ وزیر اعظم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔‘ انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہوگا۔

    ’وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ ملک بحران کا شکار ہے اور اس سے نکالنے کے لیے سب کو ساتھ بیٹھنا ہوگا۔ ہم سے کئی بار مذاکرات کی باتیں ہوئیں لیکن ان کی بات پر کہاں تک اعتماد کیا جاسکتا ہے، یہ ایک سوالیہ نشان ہے۔‘

  11. ’میرے شوہر پولیس کو سمجھا رہے تھے کہ اپنے لوگ ہیں ان کو مت مارو مگر اسی بات پرپولیس انھیں گرفتار کر کے لی گئی‘

    عمران خان کی چھوٹی بہن ڈاکٹر عظمی نے زمان پارک آپریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’میں پولیس سے کہتی رہی کے آپ وارنٹ دکھائیں مگر انھوں نے دھکم پیل شروع کر دی اور اس وقت گھروں میں صرف خواتین تھیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ’ایسا لگتا تھا کہ جیسے اسرائیلی فلسطینوں کو مار رہے ہیں یا کشمیر کا منظر تھا جہاں انڈین فورسز حملہ کر رہی ہوں۔‘

    ڈاکٹر عظمی نے دعوی کیا ’میرے شوہر پولیس کو یہی سمجھا رہے تھے کہ اپنے لوگ ہیں ان کو مت مارو مگر اسی بات پرپولیس ان کو گرفتار کر کے لی گئی۔‘

  12. عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن قابل مذمت ہے: پرویز الٰہی

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی نے عمران خان کی رہائش گاہ پر پولیس آپریشن کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ’ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا گیٹ توڑنا غیر قانونی ہے۔‘

    پرویز الہی کے مطابق ’کارکنان پر شیلنگ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال انتہائی افسوس ناک ہے، گیٹ توڑ کر گھر میں زبردستی گھس کر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔

  13. پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی‘

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’پاکستان میں سیاسی رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ نہتے جدوجہد کی، قربانیاں دیں۔‘

    انھوں نے کہا ’پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہنا یا عمران خان کو سیاسی لیڈر کہنا، کئی دہائیوں پر پھیلی سیاسی کارکنوں کی جدوجہد کی تذلیل ہوگی۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    مریم نواز نے الزام لگایا کہ ’تحریک انصاف ایک دہشت گرد جماعت ہے جس کے سرغنہ نے قانون اورسزا سے بچنے کے لیے شرپسند اور تربیت یافتہ دہشت گرد اپنے گھر میں رکھے ہوئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

    واضح رہے کہ زمان پارک پر پولیس کے آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان نے پولیس پر پتھراو کیا تھا جبکہ پولیس کے بیان کے مطابق ان پر عمران خان کے گھر کے اندر سے سیدھا فائر بھی کیا گیا تھا۔

  14. عمران خان کی ’ممکنہ گرفتاری‘ کے خلاف چیف جسٹس کو خط، ہائیکورٹ میں درخواست

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    رہنما پی ٹی آئی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اسلام آباد میں ’ممکنہ غیر قانونی گرفتاری‘ کے خلاف ان کی جماعت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔

    اسد عمر نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کو گرفتار کرنے اور انھیں جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے سے روکنے کی کوششوں کا نوٹس لیا جائے۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جمعے کے روزلاہور ہائی کورٹ سے نو مقدمات میں ضمانت حاصل کی ہے اورعدالت نے عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی سے روکا تھا۔

    خط میں زمان پارک میں آپریشن کا ذکر کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے پی ڈی ایم حکومت عمران خان کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ عمران خان مسلسل اپنی زندگی کو درپیش خطرات سے آگاہ کرتے رہے ہیں۔

    ادھر تحریک انصاف کی جانب سے پولیس کے زمان پارک آپریشن کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت اور عمران خان کے بنیادی حقوق کے تحفظ کی دو درخواستیں دائر کی جا رہی ہے۔

  15. بریکنگ, انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے زمان پارک آپریشن کے لیے سرچ وارنٹ

    pti

    ،تصویر کا ذریعہpanjab police

    پنجاب پولیس نے عمران خان کی زمان پارک پر واقع رہائش گاہ پر آپریشن کے حوالے سے واضح کیا ہے اس آپریشن کا وارنٹ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جاری کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق ’وارنٹ لے کر جانے والی پولیس کے ساتھ نوٹس کے تحت لیڈی پولیس بھی موجود ہے۔‘

    pti

    وارنٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس سرچ آپریشن میں لیڈی پولیس آفیسر، جو انسپکٹر کے عہدے سے نیچے نہ ہو، کو قانون کے مطابق ساتھ رکھا جائے۔

  16. بریکنگ, عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل: پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے جاری اعلان کے مطابق عمران خان کا قافلہ اسلام آباد میں داخل ہو گیا ہے۔

    عمران خان قافلے کے ساتھ آج صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے لاہور سے روانہ ہوئے تھے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج اسلام آباد کی مقامی عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  17. جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات، داخلے راستے بند, سحر بلوچ، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    جوڈیشل کمپلیکس

    توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس جی الیون میں عمران خان کی پیشی کے لیے عمارت کے چاروں اطراف راستے کنٹینر لگا کر بند کیے گئے ہیں۔

    سادہ لباس اور یونیفام میں پولیس سمیت سکیورٹی اہلکار ایک بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات ہیں۔

    صرف گنے چنے لوگوں کو صبح داخلے کی اجازت دی گئی تھی اور فی الحال داخلی راستے بند ہیں۔

    جوڈیشل کمپلیکس

    سرینگر ہائیوے پر پی ٹی آئی کارکنان نعرے بازی کر رہے ہیں اور پولیس اہلکار ان سے بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔

    یہ ممکن ہے کہ عمران خان کو راستوں کی بندش کے باعث پیدل چل کر عدالت آنا ہوگا۔

    جی الیون کا موڑ کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے اور تمام اہلکاروں کے پاس ربر بلٹس والی بندوقیں ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس کو بھی اس مقام پر تعینات کیا گیا ہے۔

    توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کا امکان ہے اور عمران خان نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ انھیں آج اسلام آباد میں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

    جوڈیشل کمپلیکس
  18. عمران خان کی گاڑی اسلام آباد ٹول پلازہ موجود، آگے اور پیچھے سے راستے بند: تحریک انصاف

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. بریکنگ, عمران خان کی زمان پارک پر واقع رہائش گاہ کا دروازہ توڑ کر پولیس اندر داخل

    pti

    عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ پر پولیس کا آپریشن جاری ہے۔

    نامہ نگار ترہب اصغر کے مطابق عمران خان کے گھر کا دروازہ پولیس نے توڑ دیا ہے اور پولیس اندر داخل ہو گئی ہے۔

    پولیس اہلکار نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندر داخل ہونے کی کوشش میں عمران خان کے گھر کے اندر سے پولیس پر سیدھا فائر کیا گیا اور پولیس کو نشانے بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

    pti
    pti

    پولیس اہلکار کے مطابق عمران خان کے گھر کے اندر کارکنان کے پاس اسلحہ موجود ہے جو وہ پولیس پر استعمال کر رہے ہیں۔

  20. زمان پارک میں دہشت گرد موجود ہیں: مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جس سیاسی لیڈرز کے پاس عوام کی طاقت ہوتی ہے وہ غنڈوں کا سہارا نہیں لیتے۔

    مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’زمان پارک میں اس وقت دہشت گرد اور کلعدم تنظیموں کے کارکنان موجود ہیں۔ 65 پولیس اہلکاروں کو زخمی کرنے والے کو آسانی سے ضمانت مل جاتی ہے۔ ‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتوں میں مطلوب تھے اور وہ وارنٹ کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔