بریکنگ, ملزم فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جو کہا وہ اس پر قائم ہیں، الیکشن کمیشن کے وکیل
اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔
دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں جو کہا وہ اس پر قائم ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف بہت سا مواد موجود ہے اس کے علاوہ ملزم کے بیان کی پولیس کو تفتیش کرنی ہے کیونکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ملزم کی طرف سے کل کی تقریر میں الیکشن کمیشن کو نشانہ بنایا گیا۔






