سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات گرفتار ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی غرض سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد اُن کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

    مریم نواز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سب سے پہلے مریم نواز یکم فروری کو بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

    دو فروری کو بہاولپور میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوگا۔ لاہور ڈویژن میں 19 مارچ کو کنونشن اور20 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

    پشاور میں 15 مارچ کو ورکرز کنونشن اور16 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا مریم نواز23 مارچ کو کوئٹہ جائیں گی اور ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی

    شیڈول کے مطابق مریم نواز کراچی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے 27 مارچ سے خطاب کریں گی جبکہ 28 مارچ کو تنظیمی اجلاس ہوگا۔

    شیڈول کے مطابق مریم نواز گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان،فیصل آباد، ساہیوال اور سرگودھا سمیت دیگر شہروں کا بھی دورہ کریں گی ۔

  2. فواد چوہدری کو تین بجے عدالت میں پیش کریں گے:ڈی ایس پی لیگل کی عدالت کو یقین دہانی

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمدراجہ کی عدالت میں کیس کی سماعت میں ڈی ایس پی لیگل پیش ہوئے اور استدعا کی کہ وہ فواد چوہدری کو عدالتی اوقات کے اندر ہی پیش کریں گے۔

    عدالت نے ڈی ایس پی لیگل کو فواد چودھری کو عدالت پیش کرنے سے متعلق درست وقت بتانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی ایک وقت بتا دیں تاکہ دیگر کیسز میں خلل نہ پیدا ہو۔

    عدالت کے استفسار پر ڈی ایس پی لیگل نے بتایا کہ ’فوادچوہدری کا فوٹوگرامیڑک ٹیسٹ کروا لیا ہے جبکہ میڈیکل ابھی کروانا ہے، فواد چوہدری کو تین بجے عدالت پیش کریں گے۔‘

    عدالت نے فوادچودھری کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

  3. بریکنگ, موسم کی خرابی کے باعث یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا دورہ پاکستان ملتوی

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کا پاکستان کا آج کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    مریم اورنگزیب کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ ملتوی کیا گیا۔

    بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کے لیے آج یواے ای کے صدر پاکستان کا ایک روزہ سرکاری دورہ کرنے والے تھے۔

  4. متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں

    پی ایم ہاوس

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پرآج اسلام آباد پہنچیں گے۔

    وزیر اعظم ہاؤس سے جاری اعلامیہ کے مطابق یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو جے ایف 17 طیاروں کے حفاظتی حصار میں پی اے ایف نور خان ایئر بیس لے جایا جائے گا جہاں معزز مہمان کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کے اہم ارکان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے۔

    UAE

    ،تصویر کا ذریعہPM OFFICE

    اعلامیے کے مطابق صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو افواج پاکستان کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جس کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ان کی ون آن ون ملاقات ہو گی۔

    واضح رہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 25 جنوری کو پاکستان پہنچے تھے جہاں رحیم یار خان ایئرپورٹ پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا تھا ۔

  5. ’ میری گرفتاری کا پلان تھا، لال حویلی آنا ہے تو دن کے اجالے میں آئیں‘

    شیخ رشید

    ،تصویر کا ذریعہSheikh Rasheed/FACEBOOK

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے متروکہ وقف املاک کے خلاف پٹیشن لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کر دی ہے جو آج ہی سماعت کے لیے مقرر ہو گئی ہے۔

    شیخ رشید احمد نے درخواست میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدام کو غیر قانونی، انتقامی اور سیاسی قرار دیتے ہوئے استدعا کی ہے کہ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کیے جائیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ ’مجھے یہ رات کو گرفتار کرنے کا سوچ رہے تھے۔ دس گز کے فاصلے پر تھانہ ہے، ایک فون کال کریں تو میں خود حاضر ہو جاؤں گا۔ لال حویلی آنا ہے تو دن کے اجالے میں آئیں۔‘

    شیخ رشید نے وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’رانا ثنا اللہ مسائل پیدا کر کے شہر کو بند کرنا چاہتے ہیں۔’ پہلے لال حویلی کی سکیورٹی کو ہٹایا گیا، پھر میرے خلاف ایف سی، رینجرز اور اب ایف آئی اے کو سامنے لے آئے ہیں۔‘

    شیخ رشید نے دعوی کیا کہ ’لال حویلی کی حدود میں اگر ایف آئی اے نے قدم بھی رکھا تو ان کے خلاف قانونی حق استعمال کروں گا۔ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، عمر کے اس حصے میں مجھ کو تنگ نہ کیا جائے، میں کال دوں گا اور دھرنے پر بیٹھ جاؤں گا۔‘

    شیخ رشید کے مطابق ’ یہ کہنا کہ ساری لال حویلی میرے پاس ہے یہ سراسر غلط ہے۔ پوری امید ہے کہ ہائی کورٹ سے انصاف ملے گا۔‘

    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر داخلہ نے دعوی کیا کہ عمران خان کال نہ بھی دیں تو لوگ مہنگائی اور بھوک سے تنگ لوگ احتجاج کے لیے خود سڑکوں پر ہوں گے۔

  6. ’فواد چوہدری کو زیر حراست تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘

    فواد

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    فواد چوہدری کے بھائی اور ان کے وکیل فیصل حسین چوہدری نے بی بی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں دو روز سے بتایا ہی نہیں جا رہا کہ فواد چوہدری کو کہاں رکھا گیا ہے۔

    فیصل چوہدری نے دعوی کیا کہ ’فواد چوہدری کو سیاسی انتقام کےتحت اٹھایا گیا ہے اور خدشہ ہے کہ زیر حراست انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے تحفظات پر مجسٹریٹ افس میں اتوار کے روز درخواست جمع کروائی ہے۔‘

    فیصل چوہدری کے مطابق ’ سب سے پہلے یہ بتایا جائے کہ فواد چوہدری کہاں ہیں؟ کبھی کہا جاتا ہے کہ فواد کو لاہور لے جایا جا رہا ہے ، لیکن نہ ہی ملاقات کروائی جا رہی نہ رابطہ کروایا جا رہا۔ اہل خانہ اور وکلا دونوں سے ہی ان کی لوکیشن چھپائی جا رہی ہے۔‘

    انھوں نے حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ’ فواد چوہدری کے لیے حکومت اغوا کار کا کردار ادا کر رہی ہے، آئین کے بنیادی حقوق کے تحت لازم ہے کہ ان کی عزت نفس اور وقار کا خیال رکھا جائے۔ ‘

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس کی سماعت آج ہو گی۔

    واضح رہے کہ 28 جنوری کو دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

  7. لال حویلی راولپنڈی کے سات یونٹ سیل، شیخ رشید کا ہائی کورٹ میں چیلینج کرنے کا اعلان

    sheikh rasheed

    ،تصویر کا ذریعہsheikh rasheed

    سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے دفتر لال حویلی کے سات یونٹ سیل کردیے ہیں ۔

    محکمہ اوقاف کی کارروائی کے دوران مقامی پولیس اور ایف آئی اے کے اہلکار بھی موجود تھے۔

    لال حویلی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دوسری جانب شیخ رشید نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ متروکہ وقف املاک کی جانب سے رات گئے کی گئی اس کارروائی کا کوئی نوٹس نہیں دیا گیا اورانھوں نے لال حویلی مکمل سیل کر دی ہے ۔‘

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’اس وقت وہ لال حویلی میں موجود نہیں تھے۔ اب متروکہ وقف املاک کی اس کارروائی کے خلاف ہائی کورٹ جا رہے ہیں ، اگر لال حویلی ہماری ملکیت نہ نکلی تو ہمیں چوک پر لٹکا دیں۔‘

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے محکمہ اوقاف کی اس ممکنہ کارروائی کے خلاف مقامی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرنے کی درخواست دی تھی تاہم عدالت نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    شیخ رشید نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔ شیخ رشید احمد نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی سیاسی بنیادوں ہر کی گئی ہے۔

  8. بریکنگ, صدر ملکی سیاست میں ’انٹیلیجنس ایجنسیوں کی بڑھتی مداخلت‘ کا نوٹس لیں: تحریک انصاف کی قراردار

    Imran Khan

    ،تصویر کا ذریعہPTI

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان ان تمام 33 حلقوں سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے جہاں الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    27 جنوری کو الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں 16 مارچ کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کیا تھا۔

    یاد رہے کہ یہ حلقے گذشتہ ہفتے اس وقت خالی قرار دیے گئے تھے جب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ان 35 ارکان میں دو خواتین مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئی تھیں۔

    دریں اثنا شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے۔ انھوں نے فواد چوہدری کی جلد رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

    ان کے مطابق اس اجلاس میں چار قراردادیں منظور کی گئیں جس میں پہلی قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت عدلیہ اور قوم کی توجہ دستور پاکستان کے ناقابل تنسیخ حصے کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے جو مقننہ کی تحلیل کے بعد 90 دن کے اندر ہر صورت انتخابات کے انعقاد کا پابند بناتا ہے اور اس مدت میں ایک روز کا اضافہ بھی ممکن نہیں۔

    اسد عمر نے اجلاس میں منظور کی جانے والی قراردادوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایک قرارداد یہ کہتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر کی توجہ گورنر خیبر پختونخوا کے اس بیان کی جانب مبذول کرانا چاہتی ہے کہ پختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ ایجنسیوں اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف صدر مملکت سے ملکی سیاسی معاملات میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور مقتدریٰ کی بڑھتی ہوئی مداخلت کے فوری نوٹس کا مطالبہ کرتی ہے اور مزید یہ کہ صدر مملکت ریاستی اداروں میں موجود چند کالی بھیڑوں کی ایما پر تحریک انصاف کے کارکنان ، قائدین اور ذمے داران کے خلاف درج کیے جانے والے جھوٹے مقدمات، ان کے اغوا، دوران حراست تشدد اور انہیں دھمکی آمیز فون کالز کا بھی نوٹس لیں، اس سے ہمارے اداروں کی نیک نامی پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس سے پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے کردار اور عزائم کو تقویت مل رہی ہے۔

  9. معاشی بحران سے نکلنے کے لیے بڑے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے: اسحاق ڈار

    وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے بڑے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے، بیرون غلامی سے نجات حاصل کرنی ہو گی۔ ان کے مطابق جب تک مالی طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو پیسے مانگنے کی ضرورت رہے گی۔

    ان کے مطابق یہ معاشی بحران گذشتہ پانچ برس میں ملک کی مکمل تباہی کی وجہ سے ہے۔ ان کے مطابق اس وقت ان کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ چار ماہ میں سب ٹھیک ہو جائے۔

    اسحاق ڈار کے مطابق اب یہ بحران وقت لے گا۔ ان کے مطابق اس تباہی کو ٹھیک کرنے کے لیے یہ کوشش ہونی چاہیے کہ اس ملک کو ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔

  10. نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے فیٹف کی گرے لسٹ میں گئے، آج پھر دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے: وزیرخزانہ

    Ishaq Dar

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے باچا خان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر صحیح عمل نہیں کیا جا سکا جس کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں گیا۔

    انھوں نے کہا کہ دنیا میں پروقار طریقے سے معاملات آگے بڑھنا چاہیے۔ ان کے مطابق اس جنگ میں بشیر بلور، بے نظیر بھٹو، ہارون بلور اور میاں افتخار کے فرزند کی شہادت ہوئی۔

    وزیرخزانہ کے مطابق ’آج پھر شمال میں دہشتگردی سر اٹھاتی نظر آ رہی ہے۔ ان کے مطابق اس کی بیخ کنی ضروری ہے۔ ضرب عضب کے لیے کوئی بھیک نہیں مانگی گئی، اپنے وسائل پر یہ آپریشن کیا گیا۔

  11. ’پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے قبل فلنگ سٹیشن بند کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے‘

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ’رات کو جن پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں دیا جا رہا تھا یا جنھوں نے قیمتوں کے اضافے کے پیش نظر اپنے پیٹرول پمپس بند کیے، ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

    ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ’انتظامیہ کو چاہیے کہ ایسے پیٹرول پمپس سیل کر دے اور ان کمپنیوں کا کاروبار بند کر کے مقدمہ قائم کرے تاہم ایسے لوگ طاقتور ہیں۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’بے شک ہم حکومت میں ہیں تاہم ہمیں اس کی ذمہ داری اٹھانا چاہیے۔ عام آدمی قیمت ادا کرتا ہے جبکہ طاقتور مال بناتا ہے۔‘

    خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ ڈالر اور پاکستانی روپے کے ’سٹے میں کئی بینک ملوث ہیں جن کو وہ ذاتی طور پر جانتے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔‘

  12. پشاور میں پیٹرول و ڈیزل کی فروخت ’جان بوجھ کر‘ روکنے والوں کے خلاف کارروائی

    پشاور میں پیٹرول و ڈیزل

    ،تصویر کا ذریعہPeshawar admin

    ضلعی انتظامیہ پشاور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت ’جان بوجھ کر‘ بند کرنے اور طے شدہ قیمت سے زیادہ پر انھیں فروخت کرنے والے فلنگ سٹیشنوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

    اتوار کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احسان علی شاہ نے پشاور میں پیٹرول پمپس پر جان بوجھ کر سیل روکنے کی شکایات کا نوٹس لیا ہے۔

    اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انتظامی افسران نے پشاور بھر میں فلنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ جان بوجھ کر سیل روکنے پر آٹھ فلنگ سٹیشن منیجر گرفتار کیے گئے۔‘

  13. بریکنگ, تاندہ ڈیم میں کشتی حادثہ: کم سے کم 10 طالب علم ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری, محمد زبیرخان، صحافی

    ڈیم حادثہ

    ،تصویر کا ذریعہRescue 1122

    خیبر پختونخوا ضلع کوہاٹ میں واقع تاندہ ڈیم میں کشتی حادثہ میں کم از کم دس طالب علم ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ صبح تقر یبا نو بجے ڈیم کے ایک ایسے علاقے میں پیش آیا جہاں پر موبائل سگنل بھی کام نہیں کررہے تھے جس کے باعث رابطوں میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق ’کشتی میں 25 سے 30 افراد سوار تھے۔ جس میں کوہاٹ کے ایک ہی مدرسے کے 17 طالب علم بھی شامل تھے جو وہاں تفریح کی غرض سے آئے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔‘

    ابتدائی طور پر کشتی حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق ’امدادی آپریشن بھی اب تک جاری ہے، مدرسے کے تمام طالب علموں کو پانی میں سے نکال لیا گیا ہے جس میں ایک بچے کی حالت نازک ہے جبکہ باقی چھ طالب علموں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔‘

    ریسکیو 1122 کے مطابق اس حادثے میں ریسکیو 1122 کے ایک اہلکار کے علاوہ مقامی تین لوگ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

  14. حکومت نے عوام اور تنخواہ دار طبقےکوکچل ڈالاہے:عمران خان کی حکومت پرکڑی تنقید

    عمران خان

    ،تصویر کا ذریعہImranKhan/facebook

    سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے حکومتی فیصلے پر مذمت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’کرپٹ، نااہل امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں معیشت کی بدانتظامی کا یہ عالم ہےکہ اس نے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا ہے۔‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    عمران خان کے مطابق ’ڈالر کو 262.6 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچا کرعوام اور تنخواہ دار طبقے کو کچل ڈالاہے۔‘

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ’اب 200 ارب کے منی بجٹ کے ساتھ بجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور 35 مہنگائی میں اضافے سے ایک اور غیرمعمولی مہنگائی کی لہر متوقع ہے۔‘

  15. بریکنگ, اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے کئی علاقوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد، راولپنڈی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    پاکستان میں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان تھا۔

    ادارے کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 150 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 6.3 تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بیلٹ پر موجود شمالی اور بالائی علاقوں تک ممکنہ طور پر محسوس کیے گئے ہیں۔

  16. بریکنگ, پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان، اطلاق فوری ہو گا: اسحاق ڈار

    petrol

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ چند روز سے ملک کے مختلف شہروں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں سامنے آ رہی تھیں۔

    اسحاق ڈار کے مطابق اس مصنوعی قلت کے خاتمے کے لیے اوگرا کی جانب سے اس فوری اضافے کی تجویز دی گئی تھی اور ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔

    وزیر خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمت میں 18 ، 18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

  17. بریکنگ, کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو لسبیلہ کے قریب حادثہ، کم سے کم 40 افراد ہلاک

    lasbella

    بلوچستان کے علاقے لسبیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے کم سے کم 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم کے مطابق اب تک 40 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ چار افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے۔

    اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ نے بی بی سی کو بتایا کہ مسافر کوچ میں اندازاً 44 افراد سوار تھے تاہم اس بارے میں حتمی طور پر کچھ دیر میں بتایا جائے گا اور یہ کوئٹہ سے کراچی کی طرف جا رہی تھی جب یہ حادثے کا شکار ہوئی اور ایک کھائی میں جا گری اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

    ایدھی ریسکیو آپریشن کے انچارج عبدالحکیم کے مطابق اس وقت بھی جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

  18. متحدہ عرب امارات کے صدر کا دورہ پاکستان، 30 جنوری کو اسلام آباد میں مقامی تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری یعنی پیر کے روز مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    اب پیر کو تعلیمی اداروں سمیت تمام دفاتر بند رہیں گے۔ تاہم سی ڈی اے، اسلام آباد پولیس، ایس این جی پی ایل، آئیسکو اور ہسپتال کے عملہ کو چھٹی نہیں ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا سٹاف بھی بروز سوموار ڈیوٹی پر ہو گا۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  19. بریکنگ, فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

    عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ فواد چوہدری کو تیس جنوری کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

    جب مقامی جج ہولیس کی درخواست پر فیصلہ سنا رہے تھے تو اس وقت پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا کارکن عدالت میں موجود نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجہ کی طرف سے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کے فیصلے کو سیشن جج کی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ اس فیصلے میں فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔

  20. جلد دورے شروع کروں گی، مسلم لیگ الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے گی: مریم نواز

    Maryam Nawaz

    ،تصویر کا ذریعہscreengrab

    پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ وہ اب عوام میں رہیں گے اور مختلف جگہوں کے دورے کریں گی۔ ان کے مطابق مسلم لیگ بھاری اکثریت سے الیکشن جیتے گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ ’میری سرجری کو زیادہ دیر نہیں ہوئی، میرا گلا ابھی خراب ہے۔ میری تین گھنٹے کی سرجری ہوئی، ڈاکٹر نے کہا کہ آپ بال بال بچی ہو، نقصان نہیں ہوا، مجھے تین سال سے پاسپورٹ نہیں دیا گیا۔‘

    ان کے مطابق ’میں نے بھی ان سے پاسپورٹ نہیں مانگا۔ اگرچہ یہ ان کو معلوم تھا کہ یہ سرجری صرف دو ممالک میں ہی ہوتی ہے‘۔