فواد چوہدری سے متعلق بیان پر پرویز الہی کی معافی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری پر دیے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔
ٹوئٹر پر پیغام میں وہ کہتے ہیں کہ ’آج تقریر کے دوران پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کے متعلق جو گفتگو ہوئی اس پر معذرت خواہ ہوں۔ فواد چودھری کی پوری فیملی سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں۔
’میرے بیان سے ان کی فیملی کو دُکھ پہنچا جس پر میں ان سے معذرت خواہ ہوں۔‘
خیال رہے کہ پرویز الہی نے گذشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر فواد چوہدری ’پہلے پکڑا جاتا تو ہمارا کام ہو جانا تھا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ اگر پنجاب اسمبلی مدت پوری کرتی تو ’ن لیگ کے کپڑے بھی نہ نظر آتے۔‘ انھوں نے کہا تھا کہ ’میں نے خان صاحب کو کہا تھا آپ اسمبلی جب مرضی توڑ دیں، ان لوگوں نے خان صاحب کو غلط مشورہ دیا۔‘










