سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الزامات عائد کرنے کے مقدمے میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید گرفتار
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات گرفتار ہونے والے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو آج جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی غرض سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ شیخ رشید کی گرفتاری کے بعد اُن کے وکیل نے اسلام آباد پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لائیو کوریج
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری جہلم سے گرفتار
،تصویر کا ذریعہPTI
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کر رہے تھے۔
اس احتجاج میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری بھی موجود تھے جہاں سے پولیس نے انھیں گرفتار کرلیا ہے۔
فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔
’فواد چوہدری کوکس قانون کے تحت ہتھکڑیاں لگائی گئیں،صدر علوی اپنی پاور دکھائیں‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
رہنما پی ٹی آئی شیری مزاری نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ’ فواد چوہدری نے جمہوریت کے لیے آواز اٹھائی اور ان کا یہ حشر کر دیا گیا ہے۔‘
شیری مزاری نے کہا کہ جس طریقے سے فواد چوہدری کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں ،کون سا قانون اس کی اجاز ت دیتا ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جمہوریت ایک مذاق بن کے رہ گئی ہے۔ صدر علوی کو کہتی ہوں کہ آپ پاکستان اور انصاف کے لیے کھڑے ہوں ، آپ صدر ہیں اپنی پاور دکھائیں۔ پاکستان بچانے کے لیے آپ کو پوری طرح پوزیشن لینا ہو گی۔‘
شیری مزاری نے کہا کہ ریاستی اداروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔ چیف جسٹس آپ بھی قانون کے لیے کھڑے ہوں۔
شیری مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فواد چوہدری کی اہلیہ کا کہا کہ ’جس طریقے سے فواد کو گرفتار کیا گیا ،وہ نا قابل قبول ہے۔ کئی گھنٹوں تک ہم گھر والوں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کو گرفتار کیوں کیا گیا ہے۔‘
’فواد کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ پاکستان میں کسی قانون کی حکمرانی نہیں۔‘
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’فواد کی گرفتاری سے کسی کے ذہن میں کوئی شک ن و شبہہ باقی نہیں رہتا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی سے خالی اور بنانا ری پبلک بن چکا ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
عمران خان کے مطابق ’ہمیں اب اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تاکہ پاکستان کی کو ایسے مقام کی طرف بڑھنے سے بچایا جا سکے جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔‘
انھوں نے آج شام 4 بجے میڈیا سے گفتگو کا اعلان بھی کیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو ڈیڑھ بجے عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم
،تصویر کا ذریعہPTI
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر فواد چوہدری کو فوری طور پر عدالت کے رو برو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کے کزن کی جانب سے درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری میں قانونی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا۔ خلاف قانون گرفتاری پر عدالت فوری طور پر ان کی رہائئ کے احکامات جاری کرے۔
عدالت نے درخواست کو قابل سماعت قرار دےتے ہوئے آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی ہے اور اب سے کچھ دیر بعد انہیں 1:30 بجے ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
حکومت کی ترجیحات عمران خان اور ان کی جماعت کو نیچا دکھانا ہے: شاہ محمود قریشی
تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’جو آج فواد کے ساتھ ہوا کل کسی اور کے ساتھ ہو سکتا ہے۔ حکومت کی ترجیحات عمران خان اور ان کی جماعت کو نیچا دکھانا ہے۔‘
ملتان میں پریس کانفرنس میں شاہ محمود نے کہا ہے کہ ’نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی تقرری پر ہمیں سنجیدہ تحفظات ہیں۔ الیکشن کمیشن کو نگران وزیر اعلی کی تقرری کے خلاف اپنے تحفظات ریکارڈ کروائے،ان کے مقرر ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر جو حالات ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔‘
شاہ محمود قریشی کے مطابق ’پنجاب کے نگران وزیر اعلی کے لیے ہم نے کوشش کی کہ ایسا نام دیں جو پی ڈی ایم کے لیے قابل قبول ہو۔ شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے۔‘
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ’اب جو نئی تعیناتیاں ہوں گی اس سے اپنے من پسند نتائج حاصل کیےجا سکیں گے۔ ان اقدامات سے پورے انتخابی عمل متاثر ہو گا۔
پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری
،تصویر کا ذریعہECP
الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے ۔
الیکشن کمیشن نے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے یہ نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔
’ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں،عوام اس نظام کےخلاف بغاوت کے لیے نکلیں‘ فواد چوہدری
رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کینٹ کچہری میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ ’میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے یہ رویے ہیں اور یہ ہمیں کہتے ہیں کہ ہم تنقید بھی نہ کریں۔ ‘
انھوں نے کہا اس ملک میں بغاوت فرض ہے۔22 کروڑ لوگ اس ملک میں نکلیں اور اس نظام سے بغاوت کریں ورنہ آپ کے بچے بھی اس نظام میں پھنس جائیں گے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ’ آج عمران خان اور ہم 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔ ہم جیلوں میں جا رہے ہیں ہمارے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں ۔ ہم ان آزمائشوں میں پورا اتریں گے ۔‘
فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور،آج ہی اسلام آباد کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا ۔
جیوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے میڈیکل سروسز ہسپتال سے کروانے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت نے حکم دیا ہے کہ میڈیکل کے بعد آج ہی فواد چوہدری کو اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کے بعد اوپن مارکیٹ ڈالر 252 روپے کا ہو گیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کے بعد بدھ کو ڈالر کی اوپن مارکیٹ میں اونچی اڑان جاری ہے اور اس وقت تک ایک ڈالر 252 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر ملک میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 12 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ اس وقت 252 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گذشتہ روز ملک میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 240 روپے تھی۔
جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر کی قدر میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 231 روہے ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز فارن ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے ڈالر ریٹ کیپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 250 روپے سے بڑھ جانے کا امکان تھا۔
سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف پارک لین ریفرنس کا فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت دائر اختیار سے متعلق سابق صدر زرداری کی درخواست کی سماعت میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
فاروق ایچ نائیک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ترمیمی ایکٹ کے بعد پارک لینڈ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، اس کیس پر ہائیکورٹ کا فیصلہ لاگو نہیں ہے وہ صرف ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس سے متعلق کیس پر فیصلہ دیا گیا ہے۔
عدالت نےریمارکس دیے کہ آدم امین چوہدری کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس واپس نہیں کیا جا سکتا ۔
نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود نے دلائل میں کہا کہ نیشل بینک آف پاکستان اور سمٹ بینک کا جوائنٹ ایڈوانچر ہواتھا ،اس کیس میں 1.5 بلین کا قرض لیا گیا جو بعد 2.8 بلین بڑھا دیا گیا،
عدالت دائر اختیار کا تعین کرےگ
فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کے دائر اختیار پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
’فواد چوہدری کی گرفتاری نہیں ہوئی، یہ اغوا ہے۔‘زرتاج گل
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل وزیر نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذ مت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’فواد چوہدری کی گرفتاری نہیں ہوئی، یہ اغوا ہے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
زرتاج گل نے کہا کہ ’ قانون اس عمل کی اجازت نہیں دیتا۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امپورٹڈ حکومت انسانی حقوق پامال کر رہی ہے اس اقدام کی شدید مذمت کرتی ہوں۔‘
فواد چوہدری راہداری ریمانڈ کے لیے لاہور کینٹ کچہری میں پیش
،تصویر کا ذریعہPTI
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد منتقل کرنے کے لیے کینٹ کچہری لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر فواد چوہدری کی راہداری ریمانڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
فواد چوہدری کی پیشی کے وقت پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی کچہری کے باہر موجود تھے جنھوں نے ان کی پیشی کے وقت نعرہ بازی بھی کی۔
پنجاب میں 9 سے 13 اپریل،خیبر پختونخوا میں 15 سے17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے‘ الیکشن کمیشن
،تصویر کا ذریعہECP
پنجاب اور کے پی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن نے دونوں صوبائی گورنرز کو خطوط ارسال کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق گورنر پنجاب 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ تارِیخ مقرر کریں جبکہ گورنر خیبرپختونخوا کو 15 سے 17 اپریل کے درمیان پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے ارسال مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو اورخیبر پختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کے مطابق گورنر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر الیکشن کے انعقاد کی تاریخ دینے کا پابند ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 90 روز 14 جنوری سے شروع ہوتے ہیں اس لیے پنجاب اسمبلی کے لئے 13 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی ۔
مراسلے کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے 90 روز 18 جنوری سے شروع ہوتے ہیں ،
لہذا وہاں 17 اپریل کے بعد پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی جا سکتی۔
خط کے مطابق الیکشن کیشن کو انتخابی عمل مکمل کرنے کے لئے 45 دن درکارہوتے ہیں
،تصویر کا ذریعہECP
مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر پنجاب کو تجویز کرتا ہےکہ 9 سے 13 اپریل کر درمیان پولنگ تاریخ مقرر کی جائے، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو تجویز کیا گیا ہے کہ 15 سے17 اپریل کے درمیان کے صوبے میں پولنگ کی تاریخ مقرر کی جائے۔
’ کسی کو منشی کہنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے۔‘ پی ٹی آئی رہنماوں کی فواد چوہدری کی گرفتاری پر شدید مذمت
تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری فواد چوہدری کی گرفتاری کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا، کسی کو منشی یا کوئی اور اصطلاح استعمال کرنا گرفتاری کا سبب کیسے بن سکتا ہے ۔‘
شیریں مزاری نے اپنی ٹوئیٹ میں مزید لکھا کہ ’ کیا فواد چوہدری کو سی ٹی ڈی لاک اپ میں رکھنے کی اجازت ہے؟دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین گرفتار ہو رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی فواد چوہدری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ فواد چوہدری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ھے،انہیں کس جرم کے تحت اٹھایا گیااور ان کا قصور کیا ہے؟‘
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔
’فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘ترجمان اسلام آباد پولیس
اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مقد مہ کی درخواست میں بتایا ہے کہ فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو ان کے فرائض منصبی سے روکنے کے لئے ڈرایا دھمکایا اور آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کے جذبات مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔
’فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور ان کے اہلخانہ کو دھمکایا جس سے ان کی زندگیوں کو خطرہ ہے‘
فواد چوہدری کے خلاف تھانہ کوہسارمیں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی مدعیت میں درج کیا گیاہے۔
ایف آئی آر کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 24 جنوری کو انھوں نے نجی ٹی وی چینل پرنشر کیا گیا فواد چوہدری کا انٹرویو دیکھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ’الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کو حکم دیا جاتا ہے کہ محسن نقوی کو چیف منسٹر لگایا جائے اور الیکشن کمیشن دستخط کر دیتا ہے۔‘
ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’آپ لوگوں کا پیچھا ہم اس وقت تک کریں گے جب تک ہم آپ کو قرار واقعی سزا نہ دے دیں۔‘
ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ’ہم الیکشن کمیشن کے ممبران کو ان کے خاندان کو اور جو بھی لوگ ملوث ہیں ان کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر ہمارے ساتھ ذیاتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ان ذیاتیوں کا سلسلہ آپ کو واپس پے کرنا ہو گا۔‘
،تصویر کا ذریعہISLAMABAD POLICE
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے مقدمہ کی درخواست میں کہا ہے کہ ’فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر، ممبران اور ان کے اہل خانہ کو ڈرایا او دھمکایا ہے اور اس سے ان کی زندگیوں کو مسلسل خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔‘
ایف آئی آر کے متن کے مطابق فواد چوہدری نے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ انٹرویو میں فواد چوہدری نے نگران وزیر اعلی پنجاب اور ان کی آئینی حکومت کے خلاف نفرت کا اظہار کیا ہے ،عوام اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور آئندہ انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے جو سنگین جرم ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق فواد چوہدری نے ان الزامات سے ملک میں امن کو خراب اور پامال کیا گیا ہے ۔فواد چوہدری نے ان الزامات کے تحت الیکشن کمیشن جیسے آئینی ادارے کی توہین کی ہے، اس لیے انکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے:اسلام آباد پولیس کی تصدیق
اسلام آباد پولیس کے حکام نے فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مقدمہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی مدعیت میں درج ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے انٹرویومیں چیف الیکشن کیمشن، ممبران الیکشن کمیشن اور ان کے اہل خانہ کے خلاف دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا ،جس کے باعث ان کے ِخلاف مقدمہ درج ہوا اور اس کے بعد گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
’فواد چوہدری کواٹھانے والی گاڑی بغیر نمبرپلیٹ کے تھی‘ رہنما تحریک انصاف حماد اظہر
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے لاہور میں میذیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ فواد چوہدری سے متعلق ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ انھیں کہاں رکھا گیا ہے اور وہ کس حال میں ہیں۔
دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ابھی تک آگاہ نہیں کیا گیا کہ فواد چوہدری کو کس جرم میں اٹھایا گیا ہے اور ان کو اٹھانے والے کون ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ فواد چوہدی کو ان کی رہائش گاہ سے اٹھایا گیا ہے، جب انہیں اٹھایا گیا تو فرخ حبیب نے اپنی گاڑی سے ان کا پیچھا کیا۔
حماد اظہر کے مطابق فرخ حبیب پیچھا کرتے ہوئے ایک بار آگے نکلے توفواد چوہدری کو اٹھانے والی گاڑی کے اوپر نمبر پلیٹ نہیں تھی ۔ ان کے مطابق مزید دو گاڑیاں آگے آئیں اور انہوں نے فرخ حبیب کی گاڑی کو روک دیا۔
حماد اظہر نے حکومت پر تنقید میں کہا کہ متنازعہ وزیر اعلی کو کیا اسی مقصد سے لگایا گیا تھا۔ فواد چوہدری ہمیشہ قانون کی بات کرتے ہیں۔ فواد چوہدری تمام سیاسی کارکنوں کے لیے آواز اٹھاتے ہیں صرف تحریک انصاف کے لیے نہیں۔
تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا، فرخ حبیب
،تصویر کا ذریعہEPA
سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو لاہور میں پنجاب پولیس نے ان کے گھر سے حراست میں لیا ہے۔
تحریک انصاف رہنما فرخ حبیب کے مطابق بدھ کی صبح تقریبا چھ بجے پولیس نے فواد چوہدری کے گھر سے ان کو گرفتار کیا۔
فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر ایک بیان کے ساتھ چند ویڈیوز بھی بطور ثبوت پیش کیں جن میں ان کے مطابق پولیس کی ان گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو فواد چوہدری کو گرفتار کرنے کے بعد لے کر جا رہی تھیں۔
دوسری جانب فواد چوہدری کے بھائی فیصل حسین نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ان کے بھائی کو بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں نامعلوم افراد نے غیر قانونی طور پر لاہور میں گھر سے اٹھایا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
عدلیہ سے کہتا ہوں اپنا کردار ادا کرے، فواد چوہدری
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج لاہور نے نگراں وزیراعلیٰ کو مسترد کر دیا ہے۔ ہزاروں لوگوں نے نکل کر اس تقرری کو مسترد کر دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلی کی تقرری کے خلاف لاہور میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔ جس سے پی ٹی آئی رہنما خطاب کر رہے ہیں۔
انھوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلی کی تقرری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’عدلیہ سے کہتا ہوں اپنا کردار ادا کرے۔‘