الیکشن کمیشن کا سات حلقوں پر عمران خان کو کامیاب قرار دینے کا فیصلہ
الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں جیتی تمام سات نشستوں سے کامیاب قرار دیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
لائیو کوریج
وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف مشن چیف کی جنیوا میں ملاقات، پروگرام مکمل کرنے کا عزم دہرا دیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر کے ساتھ جنیوا کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق اس ملاقات میں انھوں نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر علاقائی معیشتوں کو درپیش چیلنجز پر بات کی ہے۔
وزیر خزانہ نے اس ملاقات میں آئی ایف ایم کا کے پروگرام کو مکمل کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
جنیوا کانفرنس: ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کا پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد کا اعلان
ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے جنیوا کانفرنس کے دوسرے پلینری سیشن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد کا اعلان کی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, سعودی عرب کا پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد کا اعلان
پاکستان کی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں سعودی عرب نے پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
اس امداد کا مقصد پاکستان کو سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
جنیوا کانفرنس کے پہلے سیشن میں پاکستان کی معاونت کے لیے 8.57 بلین ڈالر کا اعلان
،تصویر کا ذریعہPID
پاکستان کی وفاقی وزیر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے نے بتایا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے پہلے دن پاکستان کے لیے آٹھ بلین ڈالر سے زائد رقوم کا اعلان کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق یورپی پونین نے 93 ملین ڈالر، جرمنی 88 نے ڈالر ملین، چین نے سو ملین ڈالر، اسلامی ترقیاتی بینک نے چار اعشاریہ دو بلین ڈالر، ورلڈ بینک نے 2 بلین ڈالر، جاپان نے 77 ملین ڈالر، ایشین ڈالر بینک، امریکہ کی امدادی ایجنسی یو ایس ایڈ نے 100 ملین ڈالر، فرانس نے 345 ملین ڈالر کے اعلانات کیے ہیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق اس کانفرنس کا دوسرا راؤنڈ بھی جلد شروع ہو جائے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
جنیوا کانفرنس میں شہباز شریف کا خطاب: ’عالمی برادری کے تعاون کے مشکور ہیں، شفافیت پہلی ترجیح ہے‘
،تصویر کا ذریعہPID
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس کے ہمراہ پہلے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد سے متعلق منعقدہ جنیوا کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کی اور اس کانفرنس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زائد ہے اور پاکستان کو فوری طور پر تعمیر نو اور بحالی کے لیے 16 اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا سیلاب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، پاکستان میں سیلاب نے متاثرین کی زندگی بدل کر رکھ دی ہے، آج ہم تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑے ہیں، گذشتہ برس ستمبر میں یو این سیکرٹری جنرل کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان کے عوام یو این سیکرٹری جنرل کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ وہ عالمی برادری کے بھی تعاون پر مشکور ہیں، مشکل وقت میں مدد کرنے والے ممالک کو پاکستان نہیں بھولے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے کاشتکاری کو شدید نقصان پہنچا جس سے غذائی قلت نے جنم لیا، تعمیر نو کے ساتھ ملکی معیشت کی بحالی ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، سیلاب سے نقصان کا تخمینہ 30 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے جو پاکستان کی جی ڈی پی کا 8 فیصد ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب سے 33 ملین لوگ متاثر ہوئے جبکہ انفرا سٹرکچر کی تباہی سے معیشت بُری طرح متاثر ہوئی، سیلاب سے مکانات، تعلیمی ادارے، زراعت کے شعبے کو نقصان پہنچا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں تاحال سیلاب کا پانی موجود ہے، سیلاب متاثرین کو دوبارہ بحال کر کے اچھا مستقبل دینا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے فریم ورک تیار کیا ہے، فریم ورک پر کام کرنے کے لیے 16.3 بلین ڈالرز کی ضرورت ہے۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ حاصل ہونے والے فنڈز کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
خیال رہے کہ اس کانفرنس میں متعدد ممالک نے پاکستان کے لیے امداد کے اعلانات کیے ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے تین برس میں چار اعشاریہ دو بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ ورلڈ بینک نے دو ارب ڈالر کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس: ’عالمی برادری پاکستان کی بھرپور معاونت کرے‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس اور وزیراعظم شہباز شریف کی جنیوا کانفرنس سے مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کیا ہے اور اس موقع پر صحافیوں کے سوالا
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بھرپور معاونت کرے۔‘
ان کے مطابق پاکستان کے لوگوں کی مدافعت کو بڑھانے کے لیے وہاں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، جو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدید متاثر ہوا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کا خود مشاہدہ کیا ہے۔ ان کے مطابق موسمیاتی تبدیلی سے آج پاکستان متاثر ہوا ہے تو کل کوئی دوسرا ملک متاثر ہو سکتا ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا میں نے خود پاکستان جا کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، پاکستان میں سیلاب کے باعث بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔
یو این سیکرٹی جنرل کا کہنا تھا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا حال دیکھ کر دل ٹوٹ گیا لیکن مشکل حالات میں بھی پاکستانی عوام کا جذبہ دیکھ کر حیران ہوا۔
جنیوا کانفرنس: ’صرف دو بینکوں کا پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالر سے زائد رقوم دینے کا وعدہ‘
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں عالمی برادری اور شراکت دار پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مثالی امداد کے عزم ظاہر کر رہے ہیں۔
اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں اسلامی ترقیااتی بینک (آئی ڈی بی) نے 4.2 بلین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔
ان کے مطابق وزیراعظم کی پکار پر ورلڈ بینک کی وائس پریذیڈنٹ برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر نے پاکستان کے لیے دو بلین ڈالر کا اعلان کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جنیوا میں کانفرنس جاری، بلاول بھٹو کا افتتاحی تقریب سے خطاب
پاکستان کی سربراہی میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں موسمیاتی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے نقصان کے ازالے اور مدد کے لیے کانفرنس جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مل کر اس کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’کانفرنس کے شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں۔‘
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں گذشتہ برس تباہ کن سیلاب آیا، پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کا حجم بہت بڑا ہے، سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے پانچ ماہ بعد بھی کئی علاقے زیر آب ہیں، سیلاب سے متاثر ہ علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات جاری ہیں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لچکدار انفرا سٹرکچر کی تعمیر اولین ترجیح ہے، متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے لیے اگلے کئی برسوں تک ہمیں اپنے شراکت داروں سے خاطر خواہ مدد کی ضرورت ہو گی۔
اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے علاوہ وفاقی وزراء بھی شریک ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنما بھی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کو آج اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے تھا، اس اقدام کو عدالت میں چیلنج کریں گے: سعد رفیق
،تصویر کا ذریعہScreegrab
وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لے لینا چاہیے تھا۔ ان کے مطابق ’ہم عدالت جا کر مطالبہ کریں گے کہ یہ اعتماد کا ووٹ لیں۔‘
وفاقی وزیر کے مطابق عدالت کو بھی چاہیے تھا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کی تلقین کی جاتی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب سیاست بونوں کے ہاتھ چلی جائے اور جو کسی کی سہولت سے اقتدار تک پہنچے ہوں تو پھر معاملات عدالتوں میں جاتے ہیں۔
سعد رفیق کے مطابق ’عدالتوں میں بھی جب رشتوں ناطوں کا خیال کیا جانے لگے تو پھر مسائل بنتے ہیں۔
ان کے مطابق الیکشن حل نہیں ہے، اس سے مزید مسئلہ بڑھے گا، جو جیتے گا وہ جیت جائے گا اور جو ہارے گا وہ شکست تسلیم نہیں کرے گا۔ بات چیت کے ذریعے پہلے یہ طے کرنے کی ضرورت ہے کہ آگے کیسے بڑھا جائے ورنہ کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔
وفاقی وزیر کے مطابق تحریک انصاف جیسی بھی سیاسی جماعت ہے ہمیں اس کے ساتھ بھی بیٹھ کر بات کرنی ہو گی اور انھیں بھی ہمارے ساتھ گزارا کرنا ہوگا۔
خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں آٹا نایاب: برقع پوش خواتین مظاہرین کا بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا
،تصویر کا ذریعہAsif Imran
ملک کے بعض دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی سرکاری نرخ پر آٹے کے حصول میں شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں میں سرکاری آٹے کا حصول میں مشکلات پر خواتین کی جانب سے انوکھا احتجاج سامنے آیا جہاں آج سفید برقعے پہن کر خواتین احتجاجی کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں۔روایتی شٹل کاک برقعوں میں ملبوس خواتین نے احتجاج آنے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں بھاری اضافے کے لیے خلاف کیا اور اس دوران بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔
،تصویر کا ذریعہAsif Imran
احتجاجی خواتین کے مطابق بنوں کے تین دیہات کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آٹے کے 30 تھیلے آٹے کے آتے ہیں۔ خواتین کا کہنا ہے کہ کئی کئی روز تک وہ اٹے کے ایک تھیلے کے لئے آتی ہیں اوراکثر خالی ہاتھ ہی واپس لوٹ جاتی ہیں۔ ان کےمطابق مارکیٹ میں اس وقت 20 کلوآٹے کا تھیلہ 2700 سے 3000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ سرکاری نرخ تو 1300 روپے ہے۔
،تصویر کا ذریعہAsif Imran
احتجاجی خوتین کا مطالبہ تھا کہ آٹے کو سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ خواتین کے دھرنے کے باعث بنوں کوہاٹ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاجی خواتین سے بات کر کے ان کے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔
،تصویر کا ذریعہAsif Imran
واضح رہے کہ بنوں کے روایت پسند ماحول میں خواتین سخت پردہ کرتی ہیں اور اس طرح سڑک پر احتجاج علاقے کی روایات کے برعکس منفرد نوعیت کا حامل ہے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں اسلام آباد کی ضلعی عدالت کا عمران خان کودوبارہ طلبی کا نوٹس
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن درخواست میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیر اعظم عمران خان کودوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔
پیرکے روز سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلاء علی بخاری ایڈووکیٹ اور بیرسٹرعلی گوہر عدالت پیش ہوئے اور وکلاء نے عمران خان کے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایاکہ بیرسٹر علی ظفر عمران خان کی جانب سے وکالت کریں گے،بیرسٹر علی گوہر نے کہاکہ وکالت نامہ پر دستخط نہیں ہو سکے اس لیے پیش نہیں کیا، آئندہ سماعت سے قبل وکالت نامہ جمع کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں تین عدالتوں میں استثنی کی درخواست دی ہے۔
عدالت نے کہاکہ ایسے شخص کی طرف سے درخواست آئی ہے جن کا وکالت نامہ بھی نہیں ہے۔عدالت کے استفسار پر بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی درخواست دے دی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو مصدقہ کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو کاپیاں فراہم کرنی ہیں،وکیل نے کہاکہ بیرسٹر علی ظفر لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہیں،الیکشن کمیشن کے جونیئر وکیل نے کہاکہ نہ وکالت نامہ جمع ہے اور نہ درخواست پر عمران خان کے دستخط ہیں۔عدالت نے کہاکہ اگر عمران خان کی طرف سے وکالت نامہ آجاتاتو مقدمہ کے نقول آج ہی آپ کو دےدیتے۔
اسی دوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن عدالت میں پیش ہوگئےاور کہاکہ عمران خان کی ضمانت تب تک منظور نہیں ہوسکتی جب تک وہ خود عدالت کےسامنے پیش نہیں ہوجاتے، الیکشن کمیشن وکیل نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ آج اگرعمران خان پیش نہیں ہوتےتو ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
عدالت نے عمران خان کو آئندہ سماعت کیلئے نوٹس جاری کردیا جس پر الیکشن کمیشن وکیل نے استفسار کیاکہ کیا عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے یا قابل ضمانت؟عدالت نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے حوالہ سے بھی دیکھ لیں گے، عدالت نے عمران خان کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت31جنوری تک ملتوی کردی۔
کراچی، حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہوں گے:الیکشن کمیشن کا حکم, شہزاد ملک، بی بی سی اردو ڈاٹ کام
،تصویر کا ذریعہGetty Images
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی اورحیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات اپنے شیڈول کے مطابق یعنی 15جنوری کو ہی ہوں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ یعنی ایم کیو ایم اور جماعتِ اسلامی کی دوہری ووٹر فہرستوں کے اکٹھے استعمال کے معاملے پر دائر درخواستوں پر سنایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے ایم کیو ایم کی درخواست مسترد اور جماعتِ اسلامی کی منظور کر لی ہے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ایم کیو ایم نے اپنی درخواست میں نئی انتخابی فہرستوں پر اپنے تحفظات کا اظہارکیا تھا اور استدعا کی تھی کہ جب تک نئی انتخابی فہرستیں مرتب نہیں کرلی جاتیں اس وقت تک بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے جائیں جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات وقت پر ہی کروائے جائیں۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مدینہ میں ملاقات
،تصویر کا ذریعہ@Saudi_Gazette
پاکستان کی بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے مدینہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مدینہ کے علاقے ال اولا میں لگائے گئے سرمائی کیمپ میں پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا ۔
،تصویر کا ذریعہ@Saudi_Gazette
ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے کے ساتھ علاقائی اورعالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کی گیا۔اس موقع پرسعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر مسعد بن محمد الایبن ، سعودی عرب میں تعینات پاکستانی سفیر امیر خرم سمیت دیگر حکام موجود تھے۔
خیال رہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر ان دنوں اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں جو 10جنوری تک جاری رہے گا۔
اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی لیا جا سکتا ہے تاہم عدالتی فیصلے کا انتظار ہے: فواد چوہدری
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کے لیے اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی وقت اجلاس میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم ہمیں گیارہ جنوری کو عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔
بی بی سی بات کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویزالہی کی وزرارت اعلی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل ہیں اوراس سلسلے میں ہمارے پاس نمبرز بھی پورے ہیں تاہم اگرہم عدالتی فیصلے سے پہلےاعتماد کا ووٹ لیں گے پھر بھی عدالتی حکم نامے کاانتظار کرنا ہو گا،اس لیے فیصلے سے قبل ووٹ لینے کی منطق نہیں۔
فواد چوہدی کے مطابق صوبائی اسمبلی پنجاب کے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاہورمیں موجود رہیں تاکہ 11 جنوری کوعدالتی حکم کے مطابق ہم فوری عمل کر سکیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج،عدم اعتماد پر ووٹنگ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ نہیں۔
،تصویر کا ذریعہPunjab Assembly
پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر دو بجے منعقد ہوگا تاہم گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کی ہدایت کے برعکس پرویز الہٰی کے اعتماد کا ووٹ لینے کا عمل آج کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں۔
رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن نے اسمبلی کی کارروائی سے قبل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے تاکہ آج کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جا سکے ۔دوسری جانب تحریک انصاف اور پنجاب میں ان کی اتحادی جماعتوں کے رہنماوں میں بھی مشاورت کا عمل جاری ہے۔
پنجاب اسمبلی کی ویب سائٹ پر موجود اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق اسپیکر صوبائی اسمبلی سبطین خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ایجنڈے کے مطابق آج ایوان میں کُل پانچ بل پیش کیے جائیں گے جبکہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کا ترمیمی بل 2022 بھی ایجنڈے پر موجود ہے ۔ایجنڈے کے مطابق اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اراکین کے تحریری سوالات بھی ایوان کی کارروائی کا حصہ ہوں گے۔
،تصویر کا ذریعہPanjab Assembly
واضح رہے کہ 19دسمبر 2022 کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا تھا کہ ان کی رائے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایوان کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں اس لیے انہیں 48 گھنٹے بعد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے ۔ اعتماد کا ووٹ لینے کے ان کے حکم نامے کو سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک رولنگ کے ذریعے مسترد کیا، دونوں میں خطوط کا تبادلہ ہوا اور گورنر نے وزیراعلٰی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ ان کی کابینہ بھی تحلیل کر دی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے وزیرِاعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ نے اگلے ہی روز بحال تو کر دیا لیکن اس کے لیے انھیں عدالت میں یہ تحریری بیان جمع کروانا پڑا کہ وہ بحال ہونے کے بعد اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے۔
عدالت نے اس مقدمے میں فریقین کو 11 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے لیے چیلنج یہ ہے کہ اس سے پہلے اسمبلی کیسے تحلیل کی جائے۔
’ایکسٹینشن‘ ہی پاکستان کے عدم استحکام کی بنیاد ہے: مشاہد حسین سید
،تصویر کا ذریعہAPP
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بری فوج، بحریہ اور فضائیہ میں کسی بھی سروس چیف کو ایکسٹینشن (مدت ملازمت میں توسیع) نہیں ملنی چاہیے۔
ڈان نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے کہا کہ ایکسٹینشن ہی ’پاکستان کے عدم استحکام کی بنیاد ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ’نو ایکسٹینشن‘ کی آئینی ترمیم ہونی چاہیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’مجھے عام انتخابات فوری ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے۔
’جب بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہو رہے تو قومی انتخابات تو بہت دور کی بات ہے۔‘
سینیٹر مشاہد نے کہا کہ یہ سیاسی سیز فائر کا وقت ہے جس میں توانائی، معیشت، دہشتگردی، ماحولیات
اور تعلیم پر اتفاق پیدا کیا جانا چاہیے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے کانفرنس: وزیر اعظم شہباز شریف جنیوا پہنچ گئے
وزیر اعظم ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطحی وفد کے ہمراہ جنیوا پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اعظم کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب شامل ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف 9 جنوری 2023 کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی میں شراکت کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کانفرنس میں پاکستان تعمیر نو اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کا فریم ورک پیش کرے گا اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون اور طویل المدتی شراکت داری کی اہمیت پر زور دے گا۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
عمران خان: ’اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، خدا کے واسطے کوئی سیاسی انجینیئرنگ نہ کریں‘
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کراچی میں خواتین کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’ہم آج جس جگہ کھڑے ہیں اس میں جنرل باجوہ کا ہاتھ ہے۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کے لیے پولیٹکل انجینیئرنگ کی جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ’بدقسمتی سے ہماری اسٹیبلشمنٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھے۔ آج ہم پولیٹیکل انجینیئرنگہوتی دیکھ رہے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’آج ایم کیو ایم کو اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ باپ کو پیپلز پارٹی میں دھکیلا جا رہا ہے۔ جنوبی پنجاب میں ان کے لوگ فون کر کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا کہہ رہے ہیں۔‘
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ ’یہاں پنجاب میں ن لیگ کی حکومت کو پنجاب میں لانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں ایک اور گیم چل رہی ہے تا کہ تحریک انصاف کو کمزور کیا جائے۔ ان کے مطابق اس پولیٹکل انجینیئرنگ کا مقصد سمجھ نہیں آ رہا ہے۔‘
عمران خان نے کہا کہ ’خدا کے واسطے کوئی پولیٹکل انجینیئرنگ نہ کریں۔‘
عمران خان نے حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے یہ شکوہ بھی کیا کہ ’ہمارے طاقتور حلقے بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’یہ ہے وقت ایکشن لینے کا، ایکشن کیا ہے، فری اینڈ فری الیکشن، ہم صرف جمہوریت چاہ رہے ہیں اس ملک میں۔‘
بی بی سی کی لائیو کوریج میں خوش آمدید!
بی بی سی نے پاکستان میں سیاست سے متعلق خبروں، تبصروں اور تجزیوں پر مبنی لائیو پیج کا آغاز کیا ہے۔