بریکنگ, کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے: رانا ثنا اللہ

،تصویر کا ذریعہPID
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر تصادم کا خدشہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’بعض شرپسند عناصر صورتحال سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور اس دوران تصادم اورامن وامان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔
’کوئی ایک چھوٹا سا واقعہ کراچی اورحیدرآباد میں کسی بڑے حادثے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ’بلدیاتی انتخابات کے 15 جنوری کوانعقاد پر سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات نے تشویشناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔
’دو سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کروانے کے حق میں تو دو اس کی مخالف ہیں۔‘
انھوں نے کہا کہ ’سیاسی جماعتوں اورالیکشن سے متعلقہ دیگر فریقین کو معاملہ فہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشیدگی کی فضا کو ڈی فیوز کرنے کی ضرورت ہے۔
’الیکشن کمشن اور عدلیہ حالات کی سنگینی کا نوٹس لیں، آئین اور قانون کی روشنی میں مناسب حل نکالا جائے۔‘




