روزانہ ایک لاکھ سیلاب متاثرین کے لیے مفت کھانا, بلال احمد
مدہبی تنظیم دعوت اسلامی کی جانب سےسیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ افراد میں روزانہ کی بنیاد پر پکے ہوئے کھانے کی فراہمی کی جا رہی ہے۔
دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے ایف جی آر ایف کےکارکن ملک بھر کے متاثرہ علاقوں میں مفت کھانا فراہم کر رہے ہیں۔
ترجمان ایف جی آر ایف کے مطابق 70 سے زائد راشن سے بھرے امدادی ٹرک پاک فضائیہ کے تعاون سے تقسیم کیے جا چکےہیں۔
700 کیمپ لگ چکے جبکہ اگلے ہفتے مزید 3 ہزار کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایف جی آر ایف کے تحت ڈاکٹروں اور ویٹرنری ڈاکٹروں کی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں، ماہر ڈاکٹر ریلیف کیمپوں میں مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کررہےہیں۔
بتایا گیا ہے کہ دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایگری کلچر اینڈ لائیو سٹاک کے تحت جانوروں کے ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔ جہاں پر ماہر ویٹرنری ڈاکٹروں کی زیر نگرانی جانوروں کا بھی مفت علاج کیا جا رہا ہے اور ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔