وزارت خارجہ اوورسیز پاکستانیوں کو سیلاب فنڈ میں عطیات کے لیے رہنمائی کرے: احسن اقبال, تنویر ملک، صحافی

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور وفاقی فلڈ ریلیف کمیٹی کے چیئرمین احسن اقبال نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سیلاب فنڈ میں عطیات جمع کروانے کے لیے رہنمائی کریں۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا تمام مشن اپنی ویب سائیٹ پہ معلومات فراہم کریں۔ انھوں نے کہا ’کمیونٹی سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کے لیے بھرپور مہم شروع کی جائے۔‘
وفاقی وزیر نے کہا موسمیاتی تبدیلی کی اس آفت سے پوری قوم مل کر نمٹے گی اور وفاقی حکومت مسلح افواج کے ساتھ مل کر صوبائی حکومتوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔‘
’قوم نے 2005 اور 2010 کی آفات کا بھی بہادری سے مقابلہ کیا تھا۔‘
انھوں نے کہا اس وقت پہلی ترجیح ریسکیو اور ریلیف آپریشن ہے اور سیلابی پانی اترنے کے بعد عوام کی دوبارہ آبادکاری کے لیے بھرپور مدد کی جائے گی۔





















