شہباز شریف کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے 10 ارب روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے سوات کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے لیے 15 ارب روپے گرانٹ، بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے اور اب کے پی کے لیے بھی 10 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان می سیلاب سے 1162 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔
لائیو کوریج
پشاور کا چارسدہ سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر خیالی کے مقام پر پشاور کو چارسدہ سے ملانے والے دونوں پلوں پر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے شگاف پڑ گئے ہیں جس کے بعد دونوں اضلاع کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔
پشاور کو اسلام آباد سے ملانے والی جی ٹی روڈ کو سیلاب کی وجہ سے کامرہ کے نزدیک بھی بند کر دیا گیا ہے
منڈا ہیڈورکس کا آدھا حصہ سیلاب سے تباہ, پانی تیزی سے نوشہرہ کی طرف گامزن: ڈی سی نوشہرہ
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
دریائے کابل میں پانی کا بہاؤ دو لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا
خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق جمعے کی شب 11 بجے دریاٸے کابل میں پانی کا بہاٶ دو لاکھ کیوسک سے بڑھ گیا ہے اور آئند چند گھنٹوں میں انتہاٸی اونچے درجے کا سیلابی ریلا ضلع نوشہرہ میں داخل ہونے والا ہے۔
محکمۂ آبپاشی کا کہنا ہے کہ صوبے میں سات مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
ان میں دریائے کابل میں نوشہرہ اور ورسک، دریائے پنچکوڑہ میں دیر، دریائے سوات میں خوازہ خیلہ، چکدرہ، خیالی اور منڈا ہیڈورکس کے مقام پرسیلابی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔
بریکنگ, منڈا ہیڈ ورکس کو سیلابی پانی سے نقصان، چارسدہ اور نوشہرہ میں سیلاب کا یقینی خطرہ
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے ایک اہلکارکے مطابق ضلع چارسدہ کے قریب واقع منڈا ہیڈ ورکس کا ایک حصہ سیلابی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے اور اس وجہ سے چارسدہ ، نوشہرہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔
منڈا ہیڈ ورکس چارسدہ کے قریب واقع ہے اور دریائے سوات کا پانی کنٹرول کرنے کے لیے بنائے گئے اہم ترین ہیڈ ورکس میں سے ایک ہے۔
حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جانیں بچانے کی خاطر اپنے گھروں سے نکل جائیں اور حکومت کے مقرر کردہ کیمپوں میں پناہ لیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنر نے خبردار کیا ہے کہ ’اگلے چند گھنٹوں میں انتہاٸی اونچے درجے کا سیلابی پانی ضلع نوشہرہ میں داخل ہو جائے گا۔‘
انھوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ’براہ کرم اپنے عزیزو اقارب اور آس پاس لوگوں کو مطلع کریں, دیر نہ کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہوجاٸیں۔‘
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹ پر انھوں نے مزید کہا کہ ’ضلعی انتظامیہ عوام الناس سےاس مشکل حالت میں تعاون کی متمنی ہے۔ کٸی علاقوں میں لوگوں کی انخلا میں تعاون نہ کرنے کی شکایتیں موصول ہورہی ہے۔ براہ کرم اس سیلاب کی صورتحال کو غیر سنجیدہ نہ لیں۔ اس دفعہ صورتحال 2010 کے سیلاب سے بھی گھمبیرہے لہذا انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔‘
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کا کہنا تھا کہ ’تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے لوگوں کیلٸے کھول دیے گٸے ہیں جہاں ہر طرح کی سہولیات میسر کی جارہی ہیں۔ ‘
چارسدہ تنگی اور شبقدر میں بھی حکام کے مطابق دریا کے کنارے واقع دیہات خالی کروا لیے گئے ہیں اور متاثرہ افراد کے لیے ولی خان سٹیڈیم اور سرکاری سکولوں میں کیمپ قائم کر دیے گئے ہیں
سوات میں دریا کنارے غیر قانونی تعمیرات کیسے خطرہ بنیں؟
متاثرہ علاقوں میں صفر بیلنس کے ساتھ بھی کال کرنے کی سہولت
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل فون کمپنیاں صفر بیلنس کے ساتھ بھی کال کرنے کی سہولت فراہم کریں گی تاکہ ہنگامی خدمات کی فراہمی اور امدادی کارروائیوں میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
دریائے کابل میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں داخل ہونا شروع
نوشہرہ انتظامیہ کے مطابق اس وقت دریاٸے کابل میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 96 ہزار 400 کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کئی رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونا شروع ہو چکا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا ازگن کے دفتر نے بتایا ہے کہ محکمہ آبپاشی کے مطابق نوشہرہ میں خطرناک سیلابی ریلہ کل صبح چار بجے سے چھ بجے کے درمیان پہنچے گا جس سے کٸی رہاٸشی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں لہٰذا جن علاقوں کے لوگوں کو انخلاء کے احکامات دیے گٸے ہیں وہ فوری طور پر انخلاء کو یقینی بناٸیں۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اپنے پیغام میں کیا کہا، اس ویڈیو میں دیکھیے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, تربیلا ڈیم بھرنے کے قریب، صرف ڈیڑھ انچ کی گنجائش رہ گئی
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے اعداد و شمار کے مطابق تربیلا ڈیم تقریباً مکمل طور پر بھر چکا ہے۔
اس کی کُل گنجائش 1550 فٹ ہے جبکہ اس وقت اس میں 1549.87 فٹ پانی بھر چکا ہے۔
،تصویر کا ذریعہFFD Lahore
محکمہ داخلہ بلوچستان کی کمشنرز کو ایران سے اشیا کی ترسیل آسان بنانے کی ہدایت
،تصویر کا ذریعہNasir Kabdani
محکمہ داخلہ بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویژن، کمشنر رخشان ڈویژن اور سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ ایران سے ایل پی جی اور اشیائے خورد و نوش کی ترسیل کو آسان بنایا جائے۔
محکمے نے ہدایت کی ہے کہ ایران کے سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کر کے ایل پی جی اور اشیاء خورد و نوش کی ایران سے سپلائی کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جائے-
سرکاری اعلامیے کے مطابق اس اقدام کا مقصد سیلاب کے باعث ذرائع آمد و رفت بند ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو خوراک اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
بریکنگ, وزارت داخلہ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی
،تصویر کا ذریعہEPA
وزارت داخلہ نے شدید بارشوں اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظرسویلین حکومت کی مدد کے لیے چاروں صوبوں کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں پاکستانی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی سمری وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق چاروں صوبائی حکومتوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج تعینات کرنے کی ریکوزیشن وزارت داخلہ بھجوائی تھی۔
،تصویر کا ذریعہMinistry of Interior
ضلع مردان میں ہنگامی حالت نافذ
پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیے کی روشنی میں مردان میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللہ عارف نے ضلع بھر میں فلڈ ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔
نافذ ایمرجنسی کے دوران تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے، ہسپتال، نجی عمارتیں و گاڑیاں ضلعی انتظامیہ کے براہ راست انتظامی کنٹرول میں رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی حالت میں لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت کی فراہمی کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقلی کا انتظام کیا جا سکے۔
،تصویر کا ذریعہPDMA KP
بلوچستان: ضلع موسیٰ خیل میں 14 افراد ہلاک، 2000 گھر تباہ
،تصویر کا ذریعہYasir Iqbal
کوئٹہ سے چھ گھنٹے کے فاصلے پر ضلع موسیٰ خیل واقع ہے جہاں سیلاب آنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 2000 گھر تباہ ہوچکے ہیں۔
وہاں پر موجود سماجی کارکن یاسر اقبال نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سیلاب سے لوگوں کے پالے ہوئے جانور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس ضلعے کی کُل آبادی ایک لاکھ 70 ہزار ہے اور سیلابی ریلے میں یہاں کے بنیادی صحت مراکز اور 2000 کی دہائی کے بعد بننے والی نئی سڑکیں بھی تباہ ہو چکی ہیں۔
یہ ضلع پنجاب اور خیبر پختونخوا کی سرحد پر ہے اور یہاں سے مغرب کی طرف ڈیرہ غازی خان جبکہ شمال کی طرف ڈیرہ اسماعیل خان ہے۔
یہ علاقہ کوہِ سلیمان کی رینج میں آتا ہے۔
نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں عارضی ریلیف اور رہاٸشی کیمپس قاٸم
ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے تحصیل جہانگیرہ میں عارضی ریلیف اور رہاٸشی کیمپس قاٸم کر دیے گٸے ہیں۔
ممکنہ سیلاب کی صورت میں بے گھر افراد کو ان کیمپس میں عارضی طور پر ٹھہرایا جاٸے گا۔
کیمپوں کی تفصیلات:
سول ہسپتال اکوڑہ خٹک ایمرجنسی کیمپ برائے ادویات
گورنمنٹ خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک مین جی ٹی روڈ برائے سیلاب متاثرین
گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول خیرآباد جی ٹی روڈ برائے متاثرین
بریکنگ, نوشہرہ کے متعدد علاقوں کے رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اپنے ضلعے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ نوشہرہ کلاں (جملہ آبادی)، امان گڑھ گجر بستی، خٹ کلے، پیر سباق، نوشہرہ کینٹ میں دھوبی گھاٹ، کینٹونمنٹ بورڈ کی جملہ سرکاری اور رہاٸشی عمارتیں، زڑہ میانہ، مغلکٸی، مصری بانڈہ، مرہٹی, وتڑ (جی ٹی روڈ کے داٸیں طرف)، تاج محل ریسٹورنٹ، اجمیری و عالم گارڈن ہال، عثمانیہ شادی ہال و ریسٹورنٹ، ریور ویو اور کوربہ ریسٹورنٹ، اکوڑہ خٹک باغبان آباد، جہانگیرہ اور اس سے ملحقہ علاقوں کے شہری فوری طورپر گھر خالی کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو جاٸیں۔
اپنے ایک آڈیو پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ جو لوگ ضلع چھوڑ کر پشاور جا سکتے ہیں وہ فوراً نکل جائیں کیونکہ جی ٹی روڈ بھی 2 سے 3 فٹ تک پانی جمع ہو سکتا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ اس وقت تک مصدقہ ہے کہ چار لاکھ کیوسک پانی اگلے چند گھنٹوں میں نوشہرہ میں داخل ہونے والا ہے اور رات کے وقت بجلی بھی کاٹی جا سکتی ہے، اس لیے جو لوگ جانا چاہتے ہیں وہ اسی وقت نکلنا شروع کریں۔
کالاباغ، چشمہ اور تونسہ میں سیلاب کی وارننگ
،تصویر کا ذریعہEPA
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔
محکمے کے مطابق میانوالی، بھکر، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع متاثر ہونے کا امکان ہے اور ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں سے آنے والے سیلاب کے باعث دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر سیلاب آ سکتا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے اپنے اعلامیے میں بتایا کہ کوہ سلیمان اور سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے جس سے سیلاب کا خطرہ ہے۔
پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کے لیے کہہ دیا ہے۔
کالام و بحرین میں کیا صورتحال ہے؟
،تصویر کا ذریعہSocial Media
،تصویر کا کیپشنبحرین بازار میں بھی کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے
سوات کے علاقے کالام سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی حیات محمد کالامی نے بتایا ہے کہ کالام اور بحرین کے قریبی علاقوں میں کئی گاؤں ملیامیٹ ہو چکے ہیں۔
بی بی سی کو اپنے ایک پیغام میں اُنھوں نے بتایا کہ گذشتہ سیلاب کی طرح اس مرتبہ بھی دریائے سوات کالام کو بہا کر لے گیا ہے جبکہ بحرین سے کالام تک کی رابطہ سڑک بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ موسم کی صورتحال کی وجہ سے ریلیف کے کام میں بھی دشواری ہو رہی ہے جبکہ اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
ان صحافی کے مطابق مقامی دیہات میں بجلی فراہم کرنے والے کئی چھوٹے بجلی گھر بھی پانی میں بہہ گئے ہیں۔
اُنھوں نے بتایا کہ کالام کے ساتھ ساتھ بحرین بازار اور مانکیال کی صورتحال بھی یہی ہے اور اس وقت بغیر ہیلی کاپٹر کے امدادی کارروائی بہت مشکل ہے۔
پاکستان میں تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر، شیری رحمان
،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان کی وفاقی وزیرِ برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سیلاب سے تین کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کے سنگین ترین موسمیاتی بحران سے گزر رہا ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ گرمی کی لہر، جنگل کی آگ، گلیشیئر پھٹنے اور اب مون سون کی صورت میں پاکستان کو اس برس لگاتار موسمی آفات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق متاثرہ آبادی کی تعداد 42 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے تاہم بی بی سی کو اپنے ایک پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ متاثرین کی تعداد این ڈی ایم اے کی رپورٹ سے کہیں زیادہ یعنی تین کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے ایک ترجمان نے بھی بی بی سی کو دیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزیر کے دیے گئے اعداد و شمار ہی درست ہیں۔
وادی نیلم میں بارشیں، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت, ایم اے جرال، صحافی
پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کی انتظامیہ نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیاحوں اور شہریوں سے وادی نیلم کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی سی ضلع نیلم خواجہ اعجاز احمد کے مطابق نیلم میں مون سون کی بارشوں کا سپیل 29 اگست 2022 تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اس وقت وادی نیلم میں کئی مقامات پر تیز بارش ہو رہی ہے اور اپر نیلم کی یونین کونسل گریس کے نالہ جات جیسا کہ پھولاوئی، جانوائی، گگئی وغیرہ کے نالہ جات میں شدید بارش کی وجہ سے پانی کا بہاؤ تیز اور زیادہ ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ جو لوگ دریا اور نالوں کے قریب آباد ہیں وہ احتیاط کریں اور خاص طور پر رات کے اوقات کار میں انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ تیز ہو رہا ہے، چنانچہ لوگ دریا کے کناروں پر لکڑیاں وغیرہ حاصل کرنے کے لیے مت جائیں اور نہ کسی اور کو بھیجیں۔
خیبر پختونخوا: 24 گھنٹوں کے دوران دو ہلاکتیں
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
محکمے کے مطابق 24 گھنٹوں میں سات گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 21 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
عمران خان: حالیہ سیلاب میں 2010 کے سیلاب سے زیادہ نقصانات ہوئے ہیں
،تصویر کا ذریعہPTI
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سیلاب سے جہاں ملک بھر میں نقصانات ہوئے ہیں، وہاں سندھ اور بلوچستان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اُنھوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ خود سیلابی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سنہ 2010 کے سیلاب میں بھی اتنے نقصانات نہیں ہوئے تھے جتنے حالیہ سیلاب میں ہوئے۔
اُنھوں نے کہا کہ ٹانک زام ڈیم کی فیزیبلٹی تیار کر لی گئی ہے اور ڈیم تعمیر کر کے کی سیلاب کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
اُنھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے امدادی کاموں کے لیے ایک ارب روپے جاری کیے ہیں اور مزید دو ارب روپے جاری کیے جا رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ نے الزام عائد کیا کہ صوبے میں وفاقی حکومت کے ادارے کچھ بھی نہیں کر رہے۔