یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اور وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5849 ہو چکی ہے جبکہ 101 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد اور وبا کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں بی بی سی اردو کی لائیو کوریج جاری ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد یا ان سے رابطے میں آنے والوں کو قرنطینہ یا تنہائی میں رکھا جاتا ہے۔ لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دلچسپ طریقوں سے اپنے آپ کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھے ہوئے ہیں۔
وہ کیا طریقے ہیں، دیکھیے اس دلچسپ ویڈیو میں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
بلیجیئم میں لاک ڈاؤن کے دوران زندگی کیسے گزر رہی ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
کورونا وائرس سے بچاؤ اور اس کے علاج کے لیے سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور گھریلو ٹوٹکوں کا انبار لگا ہوا ہے۔
بی بی سی کی اس ویڈیو کے ذریعے جانیے کہ یہ ٹوٹکے درحقیقت کتنے کارآمد ہیں؟
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں وفاقی حکومت کی جانب سے ’احساس ایمرجنسی کیش پروگرام‘ کے تحت فی خاندان 12 ہزار روپے امداد دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
ملک کے مختلف حصوں سے اس امداد کی تقسیم کی تصویری جھلکیاں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا ذریعہGetty Images
صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قواعد و ضوابط تیار ہیں اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد صوبے میں صنعتیں کھول دیں گے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے آج قومی رابطہ کمیٹی کے بعد ملک میں چند مخصوص صنعتیں کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیر اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ چھوٹے تاجروں کو ایکسائز ٹیکس معاف کر دے گا۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر اعظم عمران خان اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق یہ رابطہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب حال ہی میں عالمی رہنماؤں سے ترقی پذیر ممالک کی کورونا سے نمٹنے میں مدد کی اپیل کے بعد ہوا ہے۔
بیان کے مطابق جرمن چانسلر سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کووِڈ 19 نے عالمی سطح پر ایک غیر معمولی معاشی اور صحت کے بحران کو جنم دیا ہے اور اس بحران سے ترقی پذیر زیادہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ ان کی معاشی صورتحال پہلے ہی متاثر ہے۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی پذیر ممالک کا کووِڈ 19 کے چیلنج سے نمٹنے کا انحصار ایسے ممالک کو قرض میں فی الفور ریلیف فراہم کرنے پر ہو گا۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ ساتھ جرمنی جیسے ممالک یہ معاملہ جی 20 وزرائے خزانہ، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے آئندہ اجلاسوں میں اٹھائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
صوبہ سندھ میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے مزید 244 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 84 مقدمات درج ہوئے ہیں جس کے بعد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے مقدمات کی مجموعی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
سندھ میں اب تک خلاف ورزی کے مرتکب 6500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے 146 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ یہاں 54 مقدمات درج ہوئے ہیں۔
میرپور خاص میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 10 مقدمات درج ہوئے ہیں، بے نظیر آباد میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف سات مقدمات درج کیے گئے جبکہ لاڑکانہ سے گرفتار افراد کی تعداد 34 ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
خیبر پختونخوا حکومت نے آج قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق کل دو اہم اجلاس طلب کر لیے ہیں۔
صوبے کے مشیر برائے اطلاعات اجمل وزیر کے مطابق کل (بدھ) کو صوبائی ٹاسک فورس اور صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
اجمل وزیر کے مطابق دونوں اجلاسوں میں قومی رابطہ کمیٹی میں کیے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کے وزیر اعلی محمود خان کورونا وائرس سے متعلق تمام تر امور کی نگرانی بذات خود کر رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے انڈین فوجی حکام کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے جن کے مطابق پاکستان اپنے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا کے مریض داخل کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے ڈی جی نے ٹوئٹر پر ان الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا اس منصوبے سے (کشمیر میں) نہ ختم ہونے والے تنازع سے مقامی اور عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق: ’انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں پاکستان کی جانب سے کووڈ سے متاثرہ افراد کو بھیجنے کے بارے میں الزامات کسی دھوکے سے کم نہیں ہیں۔ آئی ایس پر آر کے مطابق ’پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو سیزفائر کی خلاف ورزیوں کے معائنے کے لیےبھرپور رسائی دی ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
ترجمان کے مطابق ’ہم آئندہ بھی یہ سب انتہائی شفاف طریقے سے کرتے رہیں گے۔‘
ٹویٹ کے مطابق انڈین قیادت کو وہ یہ صائب مشورہ دیں گے کہ وہ اندرونی خلفشار جو نہ صرف کوڈ کے خلاف بدانتظامی بلکہ سالہا سال سے انڈیا کے زیر قبضہ کشمیر میں جاری المیے کی وجہ سے پیدا ہوئی پر توجہ مرکوز رکھے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ 267 ایسے پاکستانیوں کو ملک واپس لایا گیا ہے جو گذشتہ کئی روز سے جاپان اور تھائی لینڈ میں پھنسے ہوئے تھے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے آگاہ کیا ہے ان پاکستانیوں کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز سے واپس لایا گیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے مختلف مکاتب فکر کے مذہبی علما نے کہا ہے کہ ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کا اطلاق آئندہ سے مساجد پر نہیں ہو گا۔
کراچی سے جاری ایک مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ ملک بھر میں مساجد کھلی رہیں گی اور اُن میں پنج وقتہ نماز باجماعت، نمازِ جمعہ جاری رہے گی کیونکہ تین یا پانچ افراد کی پابندی قابلِ عمل ثابت نہیں ہو رہی ہے۔
یہ اعلامیہ منگل کو کراچی میں ایک مشترکہ اجلاس کے بعد اس وقت جاری کیا گیا ہے جب حکومت نے ملک میں جاری جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔
اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان اور مفتی تقی عثمانی نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ بیمار ہیں، یا وائرس سے متاثر ہیں، یا ان کی عیادت پر مامور ہیں وہ مسجد میں نہ آئیں۔‘
انھوں نے کہا کہ مسجدوں سے قالین ہٹا کر اُن کو ہر نماز کے بعد حتی الامکان جراثیم کُش ادویہ سے دھویا جائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
’مسجدوں کے دروازے پر حتی الامکان سینی ٹائزرز لگانے کا اہتمام کیا جائے اور مسجد کی صف بندی میں اس بات کا اہتمام کیا جائے کہ دو صفوں کے درمیان ایک صف کا فاصلہ ہو اور ایک صف میں بھی مقتدی مناسب فاصلے کے ساتھ کھڑے ہوں۔‘
اعلامیے میں شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ وضو گھر سے کر کے آئیں، سنتیں بھی گھر سے پڑھ کر آئیں، نمازِ جمعہ میں اردو تقریر بند کردی جائے اور اگر ضرورت ہو تو صرف پانچ منٹ کے لئے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔ نماز کے بعد بھی تمام لوگ ہجوم کرنے کے بجائے مناسب فاصلوں سے گھروں کو جائیں۔
علما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ مساجد کے پیش امام اور انتظامیہ کے خلاف پہلے سے درج ایف آئی آرز غیر مشروط پر واپس لی جائیں گی اور آئندہ ان کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جائیں گی، لیکن حکومت نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس سے باہمی اعتماد واتحاد مجروح ہوا۔ آئندہ ایسی کارروائیوں کا اعادہ نہ کیا جائے اور حسبِ وعدہ عمل کرتے ہوئے تمام ایف آئی آر واپس لی جائیں۔

صوبہ پنجاب، بلوچستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کورونا کے نئے مریض سامنے آنے کے بعد ملک میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 5849 ہو چکی ہے۔
پاکستان میں اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 101 ہے۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں تراویح، اعتکاف اور نماز جمعہ سمیت باجماعت نمازوں کے بارے میں پورے ملک کے لیے متفقہ فیصلہ 18 اپریل کو علمائے کرام کے ساتھ مشاورت اور مفاہمت سے کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا ہے کہ حکومت کورونا سے محفوظ اور عبادات سے بھر پور رمضان کے لیے اقدامات کرے گی اور اس حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبائی گورنرز اور صدر آزاد کشمیر بھی موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس اجلاس کی صدارت صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کریں گے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت کے احساس پروگرام کے تحت نادار افراد کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اس توسیع کے بعد مستحقین 19 اپریل تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
حکومتِ بلوچستان کا کہنا ہے کہ اگرچہ تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے تاہم مستحقین مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں تاکہ ان کو بروقت امداد فراہم کی جا سکے
کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتے ہوئی تعداد کا علاج کرنے کے لیے دنیا بھر میں بڑے بڑے صحت کے مراکز بنائے جا رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ان مریضوں کو کسی عام ہسپتال بھیجا گیا تو وہاں کا نظام بری طرح متاثر ہوگا اور وہاں موجود دیگر مریضوں کو بھی کورونا کے خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔