پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع، تعمیراتی شعبہ و صنعتیں بدھ سے کھولنے کا اعلان

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5849 ہو چکی ہے جبکہ 101 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

لائیو کوریج

  1. اطالوی جوڑے کا پاکستانیوں کے لیے پیغام

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

    اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اور اس کے بعد صورتحال کیسے تبدیل ہوئی اور اب ان کی زندگی کیسے چل رہی ہے۔

    دیکھیے ہماری ڈیجیٹل ویڈیو۔۔۔

  2. گجرات: صحتیاب ہونے والوں میں تحائف تقسیم

    گجرات: صحتیاب ہونے والوں میں تحائف تقسیم

    ،تصویر کا ذریعہGujrat DC

    ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے مطابق شہر کے عزیز بھٹی شہید ہسپتال سے کورونا وائرس کے مزید 24 متاثرین صحتیاب ہو کر ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہاں سے اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 49 ہے۔

    اس موقع پر صحتیاب ہونے والے متاثرین میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

  3. گرودوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلہ سادگی سے منایا گیا

    گرودوارہ پنجہ صاحب

    ،تصویر کا ذریعہPSGPC

    کورونا وائرس کے پیش نظر منگل کو ضلع اٹک میں حسن ابدال کے مقام پر گرودوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلہ سادگی سے منایا گیا ہے۔

    اس موقع پر حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سکھ برادری دوبارہ اپنے مقدس مقامات کا دورہ کر سکے گی۔

    ہر سال سکھوں کی ایک بڑی تعداد یہ تہوار منانے کے لیے گرودوارہ پنجہ صاحب آتی ہے۔

    پاکسان میں سکھ برادری نے کورونا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی ہیں۔

  4. بریکنگ, سپریم کورٹ کے ایک اہلکار میں کورونا کی تشخیص, شہزاد ملک، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    سپریم کورٹ کے ایک اہلکار میں کورونا کی تشخیص

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں کام کرنے والے ایک اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    تصدیق کے بعد اس عدلت میں منگل کے روز سماعت کے لیے مقرر کیے جانے والے تمام مقدمات کی فہرست کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    ان مقدمات کی سماعت کے لیے دوبارہ فہرست دوبارہ بنائی جائے گی۔

  5. بریکنگ, اسلام آباد میں کورونا سے دوسری ہلاکت, پاکستان میں کل اموات 97

    اسلام آباد میں کورونا سے دوسری ہلاکت

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ،تصویر کا کیپشنفائل فوٹو

    اسلام آباد میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں کووڈ 19 سے اموات کی کل تعداد دو ہوگئی ہے۔

    ملک میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 97 اموات پیش آئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک 72 سالہ مریض دم توڑ گیا ہے۔

    وائرس کی تشخیص کے بعد یہ مریض پمز ہسپتال میں زیرِ علاج تھا اور اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی۔

    انھوں نے بتایا ہے کہ مریض آٹھ روز قبل پمز ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ چند روز قبل 39 سالہ خاتون بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئی تھیں۔

  6. کووڈ 19 کی ویکسین دریافت ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس: کووڈ 19 کی ویکسین دریافت ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟

    جب سے کورونا وائرس کی وبا دنیا بھر میں پھیلی ہے، ہر کسی کے لبوں پر ایک ہی سوال ہے: اس کے لیے ویکسین بنانے میں کتنی دیر لگے گی؟

    ہماری ڈیجیٹل ویڈیو دیکھیے۔۔۔

  7. حفاظتی سامان کے بغیر کورونا سے لڑتے ڈاکٹرز کی جانیں داؤ پر

  8. ’احساس پروگرام سے غیر مسلم خواتین بھی فائدہ اٹھا رہی ہیں‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے ملک کی اقلیتیں بھی مستفید ہو رہی ہیں۔

    ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تھرپارکر اور عمرکوٹ کی غیرمسلم خواتین بھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام جامع طور پر مرتب کیا گیا ہے اور قومی شناختی کارڈ کاحامل کوئی بھی شخص اس پروگرام کے تحت امداد کے لیے درخواست دے سکتاہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ ’حکومت نے احساس ایمرجنسی کیس پروگرام کے تحت 20 لاکھ سے زائد خاندانوں میں پچیس ارب اڑسٹھ کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں۔‘

  9. مختلف ممالک کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کی تفصیلات

    مختلف ممالک کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کی تفصیلات

    ،تصویر کا ذریعہBLOOMBERG

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے قومی ائیر لائن پی آئی اے کی خصوصی ریلیف پروازوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

    اس بارے میں پی آئی اے کا کہنا ہے کہ:

    • 17 اور 18 اپریل کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے لیے پی آئی اے کی پروازیں چلیں گی
    • 17 اپریل کو پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 8852 اور 8894 اسلام آباد سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے لیے روانہ ہوں گی
    • 18 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز کراچی سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ کے لیے روانہ ہو گی
    • 15 اور 19 اپریل کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں جائیں گی جو اسلام آباد اور کراچی سے اڑیں گی۔
    • 17 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گا
    • 18 اپریل کو خصوصی پرواز پی کے 8889 جکارتہ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی
    • 19 اپریل کو پی آئی اے ٹورنٹو سے کراچی کے لیے پرواز پی کے 784 چلائے گی
    • جن لوگوں کا ابھی تک پی آئی اے یا سفارتخانے کے عملے سے پروازوں پر بکنگ کے لیے رابطہ نہیں ہوا وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں
    • بکنگ پی آئی اے کے دفاتر، ویب سائٹ یا کال سنٹر سے کروائی جاسکتی ہے
    • ٹکٹ پاکستان سے بھی خریدے جاسکتے ہیں جو کہ وطن واپس آنے والے استعمال کرسکیں گے

    یاد رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا نیا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئے مرحلے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا ہے کہ اس وقت بیرون ملک 39,748 شہری مختلف ممالک میں موجود ہیں اور پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب تک 12 خصوصی پروازوں پر 1,640 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

    انھوں نے بتایا ہے کہ دو ہزار شہریوں کو پہلے مرحلے میں نو پروازوں کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق اس وقت انتالیس ہزار سے زیادہ پاکستانی مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان میں دو ہزار سے زیادہ کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

  10. خیبر پختونخوا کی تازہ صورتحال, ’28 سے زیادہ نئے مریضوں کا تعلق تبلیغی جماعت سے‘

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    خیبر پختونخوا کے وزیر صحت تیموڑ خان جھگڑا کے مطابق اس وقت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 800 ہے جن میں 56 نئے مریض ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ 56 نئے مریضوں میں سے 28 سے زیادہ کا تعلق تبلیغی جماعت سے ہے۔

    صوبے میں 35 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 153 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

  11. کورونا وائرس اور سماجی دوری: دو میٹر دور رہنے کا مطلب کیا ہے؟

    ،ویڈیو کیپشنکورونا وائرس اور سماجی دوری: دو میٹر دور رہنے کا مطلب کیا ہے؟

    کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر عوام کو ایک دوسرے سے کم از کم دو میٹر کا فاصلہ رکھنے کو کہا گیا ہے لیکن سماجی دوری کا مطلب کیا ہے اور لوگوں کو اپنے درمیان کم از کم کتنا فاصلہ رکھنا چاہیے۔جاننے کے لیے دیکھیے یہ دلچسپ ویڈیو۔

  12. کورونا: ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96 ہوگئی, کل 5716 مصدقہ متاثرین، 1378 افراد صحتیاب

    کورونا: ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 96

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 96 اموات پیش آچکی ہیں۔ کل مصدقہ متاثرین کی تعداد 5716 ہے جبکہ 1378 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ہلاک شدگان میں سے 35 کا تعلق خیبر پختونخوا، 31 کا سندھ، 24 کا پنجاب، تین کا گلگت بلتستان اور دو کا بلوچستان سے ہے جبکہ دارالحکومت اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

    46 مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3157 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    کورونا وائرس، پاکستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں 53 فیصد افراد میں وائرس مقامی سطح پر منتقل ہوا ہے۔ جبکہ 47 فیصد ایسے لوگ ہیں جنھوں نے بیرون ملک سفر کیا تھا اور ان میں پاکستان میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    سنٹر کا کہنا ہے کہ چین کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کردہ طبی سامان میں 529924 این 95 ماسکس، 33744 حفاظتی لباس، 10000 ٹیسٹنگ کٹس، 1558379 میڈیکل ماسکں، 36 وینٹی لیٹرز، 180 تھرما میٹر، 100 تھرمل سکینرز، 24900 دستانے، 59376 گوگلز اور 10000 لیٹر سینیٹائزر شامل ہیں۔

  13. بریکنگ, وزارت داخلہ: تمام سرحدیں مزید دو ہفتوں تک بند رہیں گی, فرحت جاوید، بی بی سی اردو، اسلام آباد

    وزارت داخلہ: تمام سرحدیں مزید دو ہفتوں تک بند رہیں گی

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق آئندہ مزید دو ہفتوں تک تمام سرحدیں بند رہیں گی۔

    بیان میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی وبا روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

    ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر سرحدیں بند کی گئی تھیں۔

  14. پنجاب میں کورونا متاثرین کی تفصیلات, صوبے میں کل 2826 مصدقہ متاثرین، 508 افراد صحتیاب

    پنجاب میں کورونا متاثرین کی تفصیلات

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اس وقت پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ پنجاب متاثر ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت کے مطابق یہاں مجموعی طور پر 2826 متاثرین ہیں جبکہ 508 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    ان 2826 متاثرین کی تقسیم کچھ اس طرح ہے: 701 زائرین، 977 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد، 89 قیدی اور 1059 عام شہری۔

    اب تک یہاں کووڈ 19 سے 24 اموات ہوچکی ہیں۔

    قیدیوں کی تفصیل:

    • کیمپ جیل لاہور میں 59، سیالکوٹ 14، گوجرانوالہ 7 اور ڈی جی خان میں 9 قیدیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

    زائرین کی تفصیل

    • ڈی جی خان میں 221 زائرین، ملتان میں 457 زائرین اور فیصل آباد میں 23 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق

    تبلیغی ارکان کی تفصیل

    • رائے ونڈ مرکز میں 472، شیخوپورہ 8، منڈی بہاوالدین 17، سرگودھا 35، میانوالی 7، وہاڑی 37، راولپنڈی 6 اور جہلم میں 41 تبلیغی ارکان میں وائرس کی تصدیق
    • ننکانہ 2، گجرات 10، گوجرانوالہ 2، رحیم یار خان 4، بھکر 61، خوشاب 2، راجن پور 9، حافظ آباد 35، سیالکوٹ 19، لیہ 16، مظفر گڑھ 52، ناروال 15، بہاولنگر 9 اور فیصل آباد میں 6 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق
    • ملتان میں 105 اور ساہیوال میں 7 تبلیغی ارکان میں کورونا وائرس کی تصدیق

    عام شہروں میں مریضوں کی تفصیل

    • عام شہروں میں سب سے زیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 458 مصدقہ مریض ہیں
    • ننکانہ میں 16، قصور 9، شیخوپورہ 10، راولپنڈی 85، جہلم 33، اٹک 1،چکوال 4، گوجرانوالہ 38، سیالکوٹ 30، ناروال 8 اور گجرات میں 138 شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
    • حافظ آباد میں 12، منڈی بہاوالدین 9، ملتان 23، خانیوال 2، وہاڑی 35، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 42 اور سرگودھا میں 14 شہریوں میں وائرس کی تصدیق
    • میانوالی میں 11، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ جبکہ اوکاڑہ اور پاکپتن میں ایک ایک مصدقہ مریض ہے
  15. ’بیرون ملک پھنسے 39,748 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں‘

    پی آئی اے، وزیر خارجہ: بیرون ملک 39,748 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا نیا مرحلہ منگل سے شروع ہوگا۔

    انھوں نے یہ اسلام آباد میں پارلیمان کی کورونا وائرس پر خصوصی کمیٹی کو بتایا ہے۔

    اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ نئے مرحلے میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

    انھوں نے بتایا ہے کہ اس وقت بیرون ملک 39,748 شہری مختلف ممالک میں موجود ہیں اور پاکستان آنے کے منتظر ہیں۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اب تک 12 خصوصی پروازوں پر 1,640 پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔

  16. اسد عمر: لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے آج کیے جائیں گے

    اسد عمر: لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے آج کیے جائیں گے

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلے آج کیے جائیں گے۔

    پیر کو اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا خصوصی اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے حوالے سے بعض اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق انھوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں گی جو بعد میں وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوگا۔

    ’قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاؤن سمیت کورونا وائرس کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔‘

    اسد عمرنے کہا ہے کہ تمام صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم اجلاس میں شرکت کریں گے تاکہ تمام فیصلے متفقہ طور پر کئے جاسکیں۔

    انھوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ کرنے کے لیے وفاقی حکومت اجلاس سے قبل صوبوں کو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کرے گی۔

  17. دس پاکستانی ڈرامے جو لاک ڈاؤن میں آپ کی بوریت مٹا دیں گے

  18. خیبر پختونخوا میں آخر کتنے وینٹی لیٹرز ہیں؟

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

    پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں مختلف خبریں شائع ہوئی ہیں جن میں صوبہ خیبرپختونخوا میں وینٹی لیٹرز کی کمی کے حوالے سے دعوے کیے گئے ہیں۔

    اس کی وضاحت کرتے ہوئے صوبائی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے 402 سرکاری اور 179 نجی ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 581 وینٹی لینٹرز موجود ہیں۔

    ان کا مزید کہنا ہے کہ 55 وینٹی لیٹرز صوبے میں موجود ڈی ایچ کیوز (یعنی ضلعی ہسپتالوں) میں ہیں۔

    محکمہ صحت نے اس خبر کی تردید کی ہے کہ پورے صوبے میں صرف 55 وینٹی لیٹرز ہیں۔

  19. پاکستان کی تازہ صورتحال

    پاکستان کی تازہ صورتحال
    • پاکستان میں اس وقت کورونا وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد 5707 ہے۔
    • ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 333 متاثرین سامنے آئے ہیں۔
    • مجموعی طور پر سب سے زیادہ متاثرین پنجاب میں 2826 ہیں۔
    • اب تک کورونا وائرس سے 95 افراد ہلاک ہوئی ہیں۔
    • کووڈ 19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1364 ہے۔
    • سب سے زیادہ 34 اموارت خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
    • وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن میں توسیع سے متعلق فیصلہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اجلاس میں ہوگا۔
  20. بریکنگ, صوبہ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2826 ہوگئی

    پاکستان کے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزادر نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 2826 ہو گئی ہے۔ جن میں سے نو کی حالت تشویش ناک ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 41781 افراد کی کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 508 ہو گئی ہے۔

    انھوں نے ٹوئٹر پر تازہ اعداد و شمار میں بتایا کہ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 89 جیل کے قیدی ہیں۔ جبکہ 977 تبلیغی جمارت کے اراکین ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام