پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع، تعمیراتی شعبہ و صنعتیں بدھ سے کھولنے کا اعلان
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5849 ہو چکی ہے جبکہ 101 افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں آئندہ دو ہفتوں کی توسیع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, خیبر پختونخوا میں کورونا متاثرین کی تعداد 800 ہوگئی
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد صوبے میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 800 ہو گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب ملک بھی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 5553 ہو چکی ہے اور اب تک 95 افراد اس وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔
بریکنگ, اگر صرف بہتری کی امید رکھی تو ملک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے: بلاول بھٹو
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان
کی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر
پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے سلسلے میں صرف بہترین کی امید رکھی جاتی رہی
اور بدترین صورتحال کے لیے تیاری نہ کی گئی تو ملک ایک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ
رہا ہے۔
فرانسیسی
خبر رساں ادارے اے ایف پی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا
تھا کہ ’ملک میں اس بحران کے آغاز سے ہی ہم نے تحفظ کا ایک جھوٹا احساس دیکھا ہے۔ ہم
نے سائنس، حقائق اور دنیا کی مثالوں کو نظرانداز کرنے کی خواہش دیکھی ہے اور اس نے
ہمیں بروقت اور ضروری اقدامات کرنے سے روکے رکھا ہے۔‘
ان
کا کہنا تھا کہ ’اگر ہم صرف بہتری کی امید رکھیں گے اور بدترین حالات کے لیے تیار نہ
ہوں گے تو پاکستان آنکھیں بند کر کے ایک تباہ کن صورتحال کی جانب بڑھ رہا ہے۔‘
انھوں
نے یہ بھی کہا کہ ملک کی معیشت میں تو دوبارہ جان ڈالی جا سکتی ہے مگر مردہ افراد کو
زندہ کرنا ممکن نہیں۔
بلوچستان حکومت کا کوئٹہ میں رپیڈ ایکشن ٹیم کا قیام
بلوچستان حکومت نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کورونا کی روک تھام اور متاثرہ افراد کو فوری مدد پہنچانے کے لیے رپیڈ ایکشن ٹیم کا قیام کیا ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, بلوچستان میں پیر کو صرف ایک شخص میں وائرس کی تصدیق، ایک صحتیاب
بلوچستان
میں پیر کوصرف ایک مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی جو کہ مقامی سطح پر
وائرس منتقلی کے باعث متاثر ہوئے۔ جبکہ ایک شخص صحت یاب ہوا ہے
محکمہ
صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق
صوبے میں 231 مصدقہ متاثرینہیں جن میں سے83
مقامی سطح پر منتقلی کے ہیں۔
رپورٹ
کے مطابق مقامی سطح پر منتقلی کے باعث متاثر ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق کوئٹہ
سے ہے۔جبکہ صوبے میں مقامی سطح پر منتقلی کے متاثرین میں اضافہ ہو رہا ہے ۔
کوئٹہ
سے مقامی منتقلی کےمتاثرین کی تعداد 64 ہے جبکہ باقی 19 افراد کا تعلق چار دیگر اضلاع
سے ہے۔
پیر
کو بلوچستان میں مزید ایک متاثرہ شخص کے صحت یاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب
ہونے والے افراد کی تعداد 124 ہوگئی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا سمندر پار پاکستانیوں کے نام پیغام
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بلوچستان حکومت کی محکمہ تعمیرات کو مرحلہ وار کام کی ہدایت
بلوچستان حکومت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کو سڑکوں کی تعمیر اور مختلف مراحل میں عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق اس بات کا فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں تاجر تنظیموں کے توسط سے دکانوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو راشن کی فراہمی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
محکمہ خوراک کو حکومتی سطح پر گندم کی خریداری کے عمل کے فوری آغاز کے لیے اقدامات کی ہدایت کی گئی جس میں باردانہ کی خریداری، گندم کی ٹرانسپورٹیشن اور نصیر آباد ڈویژن میں خریداری کے مراکز کا قیام شامل ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت کا لاک ڈاؤن مزید موثر بنانے کا فیصلہ
کورونا
کی وبا کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کا
فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی
حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس کے تحت صوبے کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔
یہ
اختیارات ڈیزاسٹر منیجمنٹ اور پبلک ہیلتھ ایکٹ کے تحت دیے گئے جن کے تحت اسٹنٹ
کمشنرز قوانین کے تحت تمام تر سزائیں دینے کے مجاز ہوں گے۔
،تصویر کا ذریعہKP Government
وزیر اعظم عمران خان کی سمندر پار پاکستانیوں سے پھر اپیل
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر سمندر پار پاکستانیوں سے امداد کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’سمندر پار پاکستانی ہمیشہ سے پاکستان کے لیے قوت کا ذریعہ ہیں۔ اپنے ان ہم وطنوں سے میری اپیل ہے کہ وقت کی پکار پر لبیک کہتے ہوئےکرونا سے پیدا ہونے والے سنگین حالات میں پاکستان کی مدد کے لیے ’وزیراعظم کروناریلیف فنڈ‘ میں دل کھول کرحصہ ڈالیں۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بریکنگ, پنجاب میں 16 نئے متاثرین، ملک میں کل تعداد 5497 ہو گئی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 16 نئے متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 16 متاثرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں متاثرن کی تعداد 2672 ہو گئی ہے جب کہ ملک میں متاثرین کی کل تعداد 5497 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان میں جزوی لاک ڈاؤن میں دو ہفتوں کی توسیع، تعمیراتی شعبہ و صنعتیں بدھ سے کھولنے کا اعلان
راولپنڈی اور سرگودھا میں مزید فیلڈ ہسپتال تیار
پنجاب کے دو شہروں راولپنڈی اور سرگودھا میں مزید دو کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتے ہوئے صوبے کے دو شہروں راولپنڈی اور سرگودھا میں 100 اور 40 بستروں کے نئے کورونا فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کے متعلق اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ صحت کے شعبے میں بہتری لا رہے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اگلا مرحلہ کل سے شروع ہو گا
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا اگلا مرحلہ کل سے شروع ہورہا ہے۔
پاکستان کے سرکاری ریڈیو کے مطابق انھوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بارے میں پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نو خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تین لاکھ 97 ہزار 478 پاکستانی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب تک 1646 پاکستانی بارہ خصوصی پروازوں سے واپس آچکے ہیں اور اب کل سے شروع ہونے والی نئی پروازوں میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو واپس لانے کی کوششیں کی جائیں گی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
چمن بارڈر سے 100 مال بردار گاڑیاں افعانستان روانہ کی گئیں
،تصویر کا ذریعہFile Photo
حکومت
پاکستان کی جانب سے افغانستان کے ساتھ یکطرفہ تجارت کے تحت چمن بارڈر سے ایک سو
مال بردار گاڑیاں افغانستان بھیجی گئیں ہیں۔
حکومت
بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق پیر کے روز سو مال بردار گاڑیاں ضلع قلعہ عبداللہ
کے سرحدی شہر چمن سے افغانستان بھیجی گئیں ہیں۔
اس
سے قبل جمعہ کے روز بھی سو گاڑیاں افغانستان گئیں تھیں۔ حکومت پاکستان نے افغانستان
کے ساتھ سرحد کو یکطرفہ تجارت کے لیے ہفتے میں تین بار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
افغانستان
میں داخلے سے قبل ان گاڑیوں پر جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے اور ان گاڑیوں کو پاکستانی
ڈرائیور سرحد پر افغان ڈرائیوروں کے حوالے کرتے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہFile Photo
کورونا کی روک تھام کے لیے مزید 14 روزہ لاک ڈاؤن چاہتا ہوں، مراد علی شاہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر اعظم عمران خان
کی زیر صدارت کورونا پر قائم قومی رابطہ کمیٹی کے ویڈیو
لنک اجلاس میں شرکت کے دوران ملک میں کووڈ۔19 کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ
سندھ کا کہنا تھا کہ اگر قومی سطح پر منظور کر لیا جائے تو وہ اس وائرس کی روک
تھام کے لیے مزید 14 روزہ لاک ڈاؤن چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا یہ فیصلہ
وزیراعظم کو لینا چاہئے اور اس کا اعلان کرنا چاہئے اور تمام صوبے اس فیصلہ پر اس کی
اصل روح کے مطابق عمل کریں گے۔
وزیر اعلی سندھ کا فوڈ سکیورٹی کے تحت اجناس کی برآمد پر پابندی کا مطالبہ
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیراعلیٰ سندھ سید
مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوڈ سکیورٹی پلان کے تحت گندم، چاول
اور دال جیسی اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کرے ورنہ عوام کو سنگین صورتحال کا سامنا
کرنا پڑ سکتا ہے۔
انھوں نے یہ بات پیر
کو وزیر اعظم عمران خان کی رابطہ کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔
ان کا کہنا تھا
کہ گندم، چاول اور دالوں جیسی اجناس کی برآمد پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔ انھوں
نے کہا اس وقت گندم کی فصل سرپلس ہوسکتی ہے مگر رواں برس کی مقامی ضروریات اور آئندہ
برس کی فصل کیسی ہوگی جیسے عناصر کو کسی بھی فیصلہ لینے سے قبل مدنظر رکھنا چاہیے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد
علی شاہ نے کہا کہ اگر برآمدات کی اجازت دی جاتی ہے تو کھانے پینے کی اشیا کی قلت کا مکان ہو سکتا ہے۔
پاکستان میں ٹرین سروس 25 اپریل تک معطل رہے گی، شیخ رشید
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ٹرین سروس 25 اپریل تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ٹرین سروس کو یکم رمضان 25 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل انھوں نے ملک میں ٹرین سروس کا آغاز 15 اپریل سے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
جاری کردہ ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل سے قبل بھی ٹرین سروس کو کھولنے سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔
X پوسٹ کا اختتام
بی بی سی اردو کا پروگرام سیربین دیکھیے
اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ لاک ڈاؤن میں کیا کر رہی ہیں؟
وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو ممکنہ ایس او پیز پر کام کرنے کی ہدایات
،تصویر کا ذریعہGetty Images
وزیر اعظم کی
معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کورونا وائرس کے
پیش نظر متعدد صنعتوں کو کھولنے کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کو ممکنہ ضابطہ کار پر
کام کرنے کی ہدایات کی ہے۔
ڈاکٹر فردوس عاشق
اعوان نے کورونا کے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے
کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں کورونا متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر چند
صنعتوں کو کھولنے کے لیے وقت مانگا ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے ان صنعتوں کو کھولنے
سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کو وقت دے دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا وزیر
اعظم کورونا وائرس کو شکست دینےکے محاذ پر لڑ رہے ہیں۔