عمران خان کی وکٹری سپیچ: دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات میں تعاون کریں گے

پاکستان کی متعدد سیاسی جماعتوں نے انتخابات کے نتائج میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے مطابق پہلی مرتبہ متعارف کروائے جانے والے نظام میں تکنیکی خرابی نتائج میں تاخیر کی وجہ بنی ہے۔ الیکشن 2018 پر بی بی سی اردو کی لائیو کوریج۔

لائیو کوریج

ذیشان حیدر، حسن زیدی، رضا ہمدانی ذیشان علی، حمیرا کنول

  1. میڈیا آجائے مگر موبائل کے بغیر!

    lahore

    بی بی سی کے فرقان الہی نے لاہور سے بتایا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت تو دے دی ہے لیکن ان سے کہا گیا ہے کہ وہ موبائل کے بغیر پولنگ سٹیشن میں داخل ہوں۔

  2. انتظار کیجیے!

    rawalpindi
    rawalpindi

    بی بی سی کے راجا وقاص کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ 62 میں پولنگ سٹیشن پہنچنے والی چند خواتین احتجاج کر رہی ہیں کیونکہ ان کے بقول انھیں انتظار کرنے کو کہا گیا اور پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے نہیں دیا جا رہا۔

  3. ’مستقبل اچھا ہے‘: شیخ رشید, لال حویلی کے باہر حامیوں اور ووٹرز کی آمد جاری

    pakistan
    pakistan

    عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید لال حویلی کے باہر موجود ہیں اور 11 بجے اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

  4. راولپنڈی کے حلقے این اے 62 میں پولنگ شروع

    pakistan
    pakistan

    بی بی سی کے راجہ وقاص علی نے بتایا کہ راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 کے پولنگ سٹیشن ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل تعلیمی ادارے میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے اور پاک فوج کے اہلکار چیکنگ کے بعد لوگوں کو سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت دے رہے ہیں۔

  5. راولپنڈی میں پولنگ کا آغاز

    بی بی سی کے شیزاز حسن کے مطابق راولپنڈی میں تاخیر کے بعد پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں صبح سے ہی ووٹرز کی قطاریں لگ گئی تھیں، جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    rawalpindi
    rawalpindi
    rawalpindi
  6. کوئٹہ
    ،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے محمد کاظم کے مطابق کوئٹہ میں لوگ سائنس کالج پولنگ سٹیشن کے باہر قطار لگا کر اپنی باری کے منتظر ہیں
    کوئٹہ
  7. کراچی
    ،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق ابھی پولنگ شروع نہیں ہوئی
  8. کراچی
    ،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے محمد نبیل کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 243 میں لوگوں نے پولنگ سٹیشنوں کے باہر قطاریں لگانی شروع کر دی ہیں
  9. ایاز صادق بھی پہنچ گئے

    lahore

    عام انتخابات 2018 میں جہاں عام شہری اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں وہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدوار بھی وقفے وقفے سے اپنے علاقوں میں ووٹ کاسٹ کرنے پہہنچ رہے ہیں۔ بی بی سی کے فرقان الہی کے مطابق مسلم لیگ نون کے ایاز صادق بھی ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

  10. کراچی میں انتخابی عمل
    ،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے محمد نبیل کراچی کے حلقہ 243 میں ایک پولنگ سٹیشن کے باہر کا منظر دکھا رہے ہیں
  11. شہباز شریف ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

    خبر رساں ادارے الجزیرہ کے نمائندے اسد ہاشم نے ٹویٹ کی کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف ووٹ ڈالنے اپنے حلقے این اے 130 کے پولنگ سٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. کراچی میں پولنگ بوتھ
    ،تصویر کا کیپشنبی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق کراچی کے حلقہ 243 کے ایک انتخابی کیمپ میں ووٹر پہنچ گئے ہیں لیکن انتخابی کارکن ابھی نہیں آئے
  13. اسلام آباد میں پولنگ کے عمل کا آغاز, عمل شروع ہونے سے قبل عملے کی تیاریاں، چند سڑکیں بند

    pakistan
    پاکستان
    پاکستان

    اسلام آباد میں پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کے عملے کی تیاریاں۔ کچھ مقامات پر پولنگ سٹیشنز کے باہر رکاوٹیں لگا کر سڑکیں آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھیں۔

  14. راولپنڈی کے شہری ووٹ ڈالنے پہنچ گئے

    rawalpindi
    rawalpindi
    rawalpindi
    rawalpindi

    بی بی سی کے شیراز حسن کے مطابق راولپنڈی کے حلقہ این اے 62 میں پولنگ مراکز کے باہر لوگوں کی بڑی تعداد تو پہنچ چکی ہے تاہم تاحال اس حلقے میں پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا ہے۔

  15. خضدار میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ، ایک ہلاک، تین زخمی

    pakistan

    بی بی سی کے نامہ نگار محمد کاظم نے بتایا ہے کہ حکام کے مطابق خضدار میں بلوچستان کانسٹبلری پر گرینیڈ سے حملہ جس میں ایک اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یاد رہے کہ کل کیچ میں بھی سیکورٹی اہلکاروں پر حملہ ہوا تھا جس میں تین اہلکاروں کی موت ہوئی تھی۔

    pakistan
  16. بریکنگ, الیکشن 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز

    karachi

    پاکستان بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں دس کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

  17. Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  18. میڈیا باہر سے کوریج کرے

    لاہور
    lahore

    پاکستان میں عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ شروع ہونے میں چند لمحے ہی رہ گئے ہیں۔ بی بی سی کے فرقان الہی نے لاہور سے بتایا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کو پولنگ سٹیشنز میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کو پولنگ سٹیشنز کے باہر سے ہی کوریج کرنے کا کہا گیا ہے۔