بریکنگ, ترکی اور شام میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے بڑھ گئی

،تصویر کا ذریعہEPA
پیر کے روز ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے اس زلزلے کو ’صدی کا سب سے بڑا سانحہ‘ قرار دیا ہے۔
جمعرات کو عالمی بینک نے ترکی کے لیے 1.78 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے جس میں بنیادی ضروریات کے انفراسٹرکچر کی فوری تعمیر اور زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے بھی رقوم رکھی گئی ہیں۔
امریکہ نے دونوں ممالک کے لیے ساڑھے آٹھ کروڑ ڈالر کے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران گراؤنڈ پر موجود ایک لاکھ سے زیادہ امدادی کارکنان کی کوششیں نقل و حمل کے مسائل بشمول گاڑیوں کی کمی اور تباہ سڑکوں کی وجہ سے متاثر ہو رہی ہیں۔















