ٹرمپ نے فلوریڈا میں برتری کیسے برقرار رکھی؟
ڈیموکریٹ جماعت فلوریڈا میں صدر ٹرمپ کی حمایت کم کرنا چاہتی تھی تاہم ایسا نہ ہو سکا۔
فلوریڈا میں تقریباً تمام ووٹ گنے جا چکے ہیں اور ایسا لگ رہا ہے کہ ٹرمپ اپنی برتری کی بنیاد پر یہ ریاست جیت جائیں گے۔ صدر ٹرمپ کو یہاں 51 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ بائیڈن کو 48 فیص ووٹ ملے ہیں۔
سنہ 2016 کے انتخاب میں صدر ٹرمپ نے دو پوائنٹس سے اس ریاست میں اپنی جیت یقینی بنائی تھی۔ بائیڈن یہاں ہیلری سے بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔
رائے شماری کے جائزوں میں بتایا گیا تھا کہ فلوریڈا کی سفید فام آبادی میں سے 61 فیصد ووٹ ٹرمپ کے حق میں جائیں گے۔ یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ٹرمپ نے لاطینی ووٹ حاصل کیے جس کی مدد سے انھیں بائیڈن پر سبقت حاصل ہوئی۔
بائیڈن کو عمر رسیدہ افراد نے زیادہ ووٹ ڈالے جبکہ 30 سے 44 سال عمر کے زیادہ تر افراد میں ٹرمپ مقبول رہے۔