آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن: ’ایک ایسا صدر بنوں گا جو لوگوں کو تقسیم کرنے کے بجائے متحد کرے‘

ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے متوقع نتائج کے مطابق امریکہ کا 59واں صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔ انھیں ریاست پینسلوینیا میں کامیابی کے بعد 20 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل ہوئے ہیں جس کے بعد ان کے کل الیکٹورل ووٹ 273 ہو گئے ہیں جبکہ امریکی صدر منتخب ہونے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

لائیو کوریج

  1. جو بائیڈن کون ہیں؟

  2. امریکی صدارتی انتخاب اس برس اتنا منفرد کیوں ہے؟

  3. پانچ چیزیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ صدر بنا سکتی ہیں

    حالیہ انتخابی جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن رواں سال کی صدارتی دوڑ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہت آگے ہیں۔ وہ نہ صرف قومی سطح پر بلکہ سخت ٹکر والی ریاستوں میں بھی سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔

    اگرچہ پچھلے صدارتی انتخاب میں ہلیری کلنٹن کی جیت کے بارے میں بھی ایسی ہی پیش گوئیاں کی گئیں لیکن نتائج سب کے سامنے ہیں۔

    ایسی صورتحال میں کیا ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر انتخابی جائزوں کو غلط ثابت کریں گے؟ کیا تاریخ خود کو دہرائے گی؟

  4. امریکی عوام صدر کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟

    امریکہ میں نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ تین نومبر 2020 کو ہو رہی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس صدارتی انتخاب میں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار ضروری نہیں کہ ملک کا نیا صدر بنے۔