امریکہ میں طبی عملے کو اب بھی حفاظتی لباس کی قلت کا سامنا

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ میں کورونا وائرس کے پہلے کیسز آنے کے پانچ مہینے بعد بھی طبی عملے کو حفاظتی لباس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
نرسز اور ڈاکٹرز کو اب بھی متعدد ہسپتالوں اور کلینکس میں ایک دن میں ایک ماسک فراہم کیا جا رہا ہے۔ کچھ ہسپتالوں کو این 95 ماسک 15 روز تک استعمال کرنے کا کہا جا رہا ہے جبکہ صحت کے نگران ادارے ایف ڈی اے نے ماسکس کو ڈس انفیکم کرنے کے لیے کیمیائی عمل کی منظوری دی ہے۔
دوبارہ استعمال کیے جانے والے دستانے اور گاؤنز کی بھی قلت ہے جبکہ حفاظتی لباس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے کیونکہ ہسپتال ان اشیا کی خریداری کے لیے ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔
نیشنل نرسز یونائیٹڈ کی جانب سے جون کے مہینے میں 23 ہزار نرسوں سروے کے مطابق 85 فیصد کو ہسپتالوں کی جانب سے ماسک دوبارہ استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔















