بریکنگ, آسٹریلیا لوٹنے والے افراد کی تعداد پر پابندی، ’ہمارے خیال میں یہ بالکل مناسب ہے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ مورسن کا کہنا ہے کہ آئندہ پیر سے ملک میں صرف 4000 افراد کی ہر ہفتے آمد کی اجازت ہوگی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا یہ مطلب ہے کہ ہم صرف 4000 آسٹریلوی شہریوں کو ملک لوٹنے دیں گے۔
ملک کے دوسرے برے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد آسٹریلیا ملک میں آنے والے لوگوں کی تعداد پر حد مقرر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
وزیراعظم مورسٹ کا کہنا تھا کہ ”آسٹریلیا تک رسائی برقرار رکھی جائے گی تاہم آنے والی پروازوں پر جگہ کم ہوگی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ”موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے میرا نہیں خیال کہ یہ غیر مناسب اقدام ہے۔‘
میلبورن جانے والی تمام بین الاقوامی پروازوں کو پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے اور ملک پہنچنے والی زیادہ تر پروازیں سڈنی اور پرتھ جا رہی ہیں۔
اس وبا کے آغاز سے اب تک تقریباً تین لاکھ آسٹریلوی شہری وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔














