صوبہ پنجاب میں 16 سے 45 برس کی عمر کے افراد کورونا کا بڑا شکار
صوبہ پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد وہ ہیں جن کی عمریں 31 سے 45 سال کے درمیان ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق 31 سے 45 برس کی درمیانی عمر کے 20429 افراد میں اب تک کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
صوبے میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 65739 ہے۔ دوسرے درجے میں زیادہ متاثرین وہ ہیں جن کی عمریں 16 سے 30 برس کے درمیان ہیں اور اس عمر کے متاثرین کی کُل تعداد 19038 ہے۔
اسی طرح 40 سے 60 برس کی عمر کے 14146 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 61 سے 75 برس کی عمر کے 6754 بزرگ افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایک سال سے 15 سال کی عمر کے 3089 بچے جبکہ 75 سال اور اس سے بڑی عمر کے 1140 معمر افراد اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔