آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زیادہ
دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی کُل تعداد 3587 ہے۔ برازیل، میکسیکو اور انڈیا کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اموات اور متاثرین کی تعداد کی شرح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان متاثرین کی عالمی فہرست میں 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
لائیو کوریج
کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے؟
جہاں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں میں نرمی ہو رہی ہے وہیں اس امر پر بھی توجہ مرکوز ہے کہ اس وبا کی دوسری لہر سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔
’کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں‘ کہنے پر زرتاج گل کی وضاحت
پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی نے سنیچر کو سرکاری ٹی وی پر ایک پروگرام میں کہا کہ ’کووڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طریقے سے اپلائے ہو سکتا ہے۔ اپنی قوت مدافعت کو وہ پیدا کریں یہ فلو ہے۔‘
تاہم سوشل میڈیا پر اس بیان کی وجہ سے صارفین کی جانب سے ان کی معملومات پر حیرت کا اظہار اور بہت حد تک تنقیدی ردِعمل کو دیکھنے کے بعد انھوں نے ان کی وضاحت کی۔
اپنی ٹویٹ میں انھوں نے لکھا کہ کہ وہ کہنا چاہتی تھیں کہ ’وبا کا اثر، مختلف ممالک میں مختلف ہے۔چنف لمحوں کی خطا پر یوں ماتم کناں ہونے کے بجائے اپنی جماعتوں کے حشر نشر پر توجہ دیں۔۔۔‘
سینیٹر مرتضیٰ وہاب کورونا وائرس میں مبتلا
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مریضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ انھوں نے گھر پر خود کو قرنطینہ کر لیا ہے اور بظاہر ان میں کورونا کی علامات نہیں ہیں اور وہ ٹھیک ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گلِ نے مرتضیٰ وہاب کی صحت یابی اور استقامت کے لیے دعائیہ پیغام لکھا۔
سپین میں داخلے پر برطانوی شہریوں کے لیے قرنطینہ کی پابندی نہیں ہو گی
سپین کے حکام کا کہنا ہے کہ برطانوی سیاحوں پر سپین میں داخلے کے بعد قرنطینہ رہنے کی پابندی نہیں ہو گی۔
سپین کے وزیرِ خارجہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ برطانوی شہریوں کو خود ساختہ تنہائی میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی وہ سپین میں آزادانہ گھوٹ پھر سکتے ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ احتراماً کیا گیا ہے ان چار لاکھ برطانوی شہریوں کے لیے جن کا سپین میں دوسرا گھر ہے۔
لیکن ابھی برطانیہ میں نافذ قوانین کے مطابق جو بھی برطانیہ میں واپس آئے گا یا وہاں داخل ہو گا اس کے لیے دونوں صورتوں میں 14 دن کے لیے خود ساختہ تنہائی اخِتیار کرنا ضروری ہو گی۔
برطانیہ میں قرنطینہ کی پاندیوں پر نظرثانی 29 جون کو ہو گی۔
برطانوی حکام نے خبردار کیا تھا کہ لوگ انتہائی ضرورت پڑنے پر ہی ملک سے باہر سفر کریں۔
کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں اور اس سے کیسے محفوظ رہا جائے؟
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے اور اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 83 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ہے۔ پاکستان پر نظر ڈالیں تو وہاں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ تین ہزار سے زیادہ افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
محققین کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والے 80 فیصد افراد میں اس کی معمولی علامات ہی دکھائی دی ہیں اور ایسے لوگ جن میں یہ علامات شدت سے پائی گئیں اقلیت میں ہیں۔
سو سوال یہ ہے آپ اسے کیسے شناخت کر سکتے ہیں۔
کووڈ 19 کے مریضوں کی جان بچانے والی دوا ’ڈیکسامیتھازون‘ ماہرین کی نظر میں کیسے آئی؟
یہ ایک غیر معمولی اور خوش آئند لمحہ ہے کہ ہم کووڈ 19 کے علاج کے بارے میں کچھ مثبت کہنے کے قابل ہوئے ہیں۔
ایک ہفتے پہلے تک جان بچانے والی کسی بھی دوا کی تصدیق نہیں ہو سکی تھی لیکن اب ہمارے پاس ڈیکسامیتھازون ہے، جس سے وینٹیلیٹر پر موجود ایک تہائی مریضوں میں موت کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے اور جو مریض آکسیجن پر ہوں ان میں سے 20 فیصد کو بچایا سکتا ہے۔
بی بی سی کے طبی نامہ نگار فرگوسن والش بتاتے ہیں کہ اس دوا نے ماہرین کی توجہ کیسے حاصل کی۔ ان کے اس مضمون میں پڑھیے۔
پنجاب بھر میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کی پابندی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ پابندی قانون برائے امتناع وبائی امراض پنجاب 2020 کے سیکشن 4 اور 5 کے تحت لگائی گئی جس کے تحت لوگوں کے لیے عوامی مقامات پر منہ ڈھانپنا لازم ہو گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق منہ ڈھانپے بغیر آئے گاہکوں کو کسی قسم کی سروس فراہم نہ کی جائے۔
ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عمل درآمد کروایں۔
نوٹیفکیشن پابندی کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ منہ ڈھانپنے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
پابندی کا اطلاق فی الفور ہو گا، ہابندی تاحکم ثانی لاگو رہے گی۔
چلی: اموات کے اعداد و شمار میں 3000 سے زائد کا اضافہ کیا جائے گا
چلی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اموات شمار کرنے کے نئے طریقہ کار کے تحت ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں 3069 کا اضافہ کرے گا۔
چلی لاطینی امریکہ میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ہے جہاں اب تک دو لاکھ 37 ہزار سے زیادہ متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔ نظرِثانی شدہ اعداد و شمار کا مطلب ہے کہ یہاں اموات کی تعداد سات ہزار سے بڑھ جائے گی۔
نئے طریقہ کار کے تحت وہ ممکنہ اموات بھی شمار کی جائیں گی جن کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹوں کے ذریعے نہیں ہوئی ہے۔
تازہ ترین پیش رفت سرکاری اعداد و شمار پر ہونے والے تنازعے پر گذشتہ ہفتے وزیرِ صحت جیمی مینالیچ کو ہٹائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔
چلی میں مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور دائیں بازو کی جانب جھکاؤ رکھنے والی حکومت نے ہنگامی صورتحال میں 90 روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت حکام کو نقل و حرکت کی آزادی روکنے کے غیر معمولی اختیارات حاصل ہوجاتے ہیں۔
دارالحکومت سینٹیاگو میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جا چکا ہے جہاں پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فوج تعینات ہے۔
بریکنگ, پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مزید 10 متاثرین اور دو ہلاکتیں
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت 10 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اس خطے میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 813 ہوگے ہیں۔
حکام کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد میں ایک ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا ممبر بھی شامل ہے۔
صحافی ایم اے جرال کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مختلف آئیسولیشن ہسپتالوں میں کورونا کے زیر علاج دو مریض چل بسے جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 19 ہوگی ہے۔
ضلع مظفرآباد کے ہلیتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق مظفرآباد آئسولیشن ہسپتال میں ایک مریض ہلاک ہوگیا جبکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک خاتون سمیت 4 افراد کا تعلق مظفرآباد سے ہے جبکہ ایک کا تعلق نیلم ویلی سے ہے۔
ضلع ہٹیاں کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نعمان منظور کے مطابق ایک شخص ہٹیاں میں کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔
میرپوز کے کمشنر محمد رقیب خان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کا کوٹلی جبکہ ایک کا بھمبر سے ہے۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق کورونا کا ایک مریض پلندری میں ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص کورونا سے متاثر ہوا ہے۔
حکام کے مطابق کورونا کے مزید 19 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اس خطے میں صحتیاب مریضوں کی تعداد 336 ہوگی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک اس خطے کے 13339 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ لیے گے ہیں.
برطانیہ: کورونا سے مزید 128 ہلاکتیں، شمالی آئرلینڈ میں نئے متاثرین کی تعداد صفر
برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 128 کا اضافہ ہوا ہے۔
یوں یہاں ہلاکتوں کی کُل تعداد 42 ہزار 589 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب شمالی آئرلینڈ کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے اب تک پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے کوئی نئے متاثرین سامنے نہیں آئے ہیں۔
جمعرات کی شام سے لے کر جمعے کی شام تک کوئی بھی مثبت متاثرہ شخص سامنے نہیں آیا۔
تاہم اسی دورانیے میں وہاں ایک مزید ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد شمالی آئرلینڈ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 545 ہوگئی ہے۔
بریکنگ, پنجاب میں مزید 1523 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں مزید 1523 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد 65739 ہو گئی ہے۔
صوبے میں وبا کے باعث اب تک 1407 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 60 افراد گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہلاک ہوئے۔
پنجاب میں 18692 افراد اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کیا وائرس سے متاثرہ افراد کی لاشوں سے آپ کو کووڈ 19 لگ سکتا ہے؟
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے بہت دلخراش مناظر سامنے آئے ہیںخاص ھور پر ان میتوں کے جن کاایک بھی پیارا ان کی آخری رسومات میں شامل نہ ہوا ہو۔
یہ مناظر نہ صرف کورونا وائرس سے موت واقع ہونے کے خوف کو بڑھاوا دے رہے ہیں بلکہ لوگوں کے دلوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی لاشوں سے بھی خوف کو جنم دے رہے ہیں۔
تو کیا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی لاشوں سے کووڈ 19 وائرس دوسروں میں منتقل ہو سکتا ہے؟ کیا ان کی جنازے ادا کرنا محفوظ ہے اور کیا ان کی آخری رسومات باعزت طریقے سے انجام دی جا سکتی ہیں؟
اس مضمون میں ہم نے ایسے ہی چند سوالوں کے جوابات دینے کی کوشش کی ہے۔
بریکنگ, گلگت بلتستان: مزید 25 افراد میں کورونا کی تصدیق, محمد زبیر خان، صحافی
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق 25 نئے مریضوں کے ساتھ گلگت بلتستان میں مجموعی متاثرین کی تعداد 1278 ہوگئی ہے۔
ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہے۔
مزید 21 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت مند مریضوں کی تعداد 837 ہوگئی ہے جبکہ اس وقت 420 مریض زیر علاج ہیں۔ جس میں اس وقت 296 مرد اور 124 خواتین شامل ہیں۔
محکمہ صحت گلگت بلتستان کے مطابق اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں ہنزہ میں 107،گلگت میں 74، سکردو میں 73، استور میں 53 ہیں۔
کورونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا ’ڈیکسامیتھازون‘ ماہرین کی نظر میں کیسے آئی؟
بلوچستان: 166 نئے متاثرین، صوبے میں مجموعی متاثرین 9328
بلوچستان میں کورونا کے 166 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 9328 ہوگئی ہے۔
صوبائی طبی حکام کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی مصدقہ تعداد 100 ہے۔
محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق 20 جون 2020 کو کورونا کے 661 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 166 مثبت آئے۔
بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 42 ہزار 397 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے33 ہزار 69 کے نتائج منفی آئے۔
صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3472 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
دلی کی حکومت نے لازمی قرنطینے کا حکم چند گھنٹوں میں واپس لے لیا
دلی میں کووڈ 19 متاثرین کے لیے پانچ روزہ سرکاری قرنطینے کا قاعدہ متعارف کروائے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا ہے۔
آج دلی کی ریاستی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ جن متاثرین کو ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ہوگی انھیں سرکاری قرنطینے میں لازمی طور پر رہنا ہوگا کیونکہ حکام کے مطابق گھروں پر ایسے افراد کی نگرانی مشکل ثابت ہو رہی تھی۔
لیکن بعد میں ان خدشات کا اظہار کیا گیا کہ اگر لوگوں کو زبردستی کسی قرنطینے میں رکھا گیا تو شاید لوگ ٹیسٹ کروانے سے ہی کترانے لگیں۔ یہ بھی خدشات تھے کہ اس نئی پالیسی سے پہلے ہی دباؤ کی شکار طبی سہولیات مزید دباؤ کی متحمل نہیں ہو سکیں گی۔
بریکنگ, سندھ میں 2190 نئے متاثرین، کُل تعداد 67 ہزار سے تجاوز کر گئی
سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2190 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد 67 ہزار 353 ہوگئی ہے۔
اسی دورانیے میں اس صوبے سے 35 مزید ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے اور یوں صوبے میں ہلاکتوں کی کُل تعداد ایک ہزار 48 تک پہنچ گئی ہے۔
سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق 67 ہزار 353 میں سے 65 ہزار 127 متاثرین میں یہ مرض مقامی طور پر منتقل ہوا۔
صوبے میں اب تک کُل 34 ہزار 112 افراد اس مرض سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
اب تک کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے جبکہ پنجاب ہلاکتوں کی تعداد کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے۔
بریکنگ, بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا کورونا ٹیسٹ مثبت
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بولر مشرفی مرتضٰی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔
36 سالہ مرتضی بنگلہ دیس کی قومی پارلیمان کے رکن بھی ہیں۔
سنہ 2001 میں پہلے میچ کے بعد انھوں نے تمام فارمیٹس کے کل 310 میچز میں 390 وکٹیں حاصل کیں۔
ایک دوسرے سپنر 28 سالہ نظام السلام اور 34 سالہ بلے باز نفیس اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آ چکا ہے۔
بنگلہ دیش میں کورونا کے متاثریں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 1400 ہلاکتیں ہوئی ہے۔
سعودی عرب میں کرفیو اٹھانے اور معیشت بحال کرنے کی تیاری
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ وہ اتوار سے ملک میں نافذ کرفیو ختم کر کے معیشت کو بحال کر رہا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود کیا جا رہا ہے۔
لاک ڈاؤن کے اقدامات مقامی وقت کے مطابق 6:00 بجے سے اٹھا لیے جائیں گے اور مساجد اور کاروباروں کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔
سعودی حکومت کے مطابق بین الاقوامی پروازیں اور ملک میں داخلے پر پابندی کے ساتھ ساتھ 50 سے زاید افراد کے اتماع پر پابندی برقرار رہے گی۔
ابھی تک سعودی حکام نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ ہر سال ملک میں آنے والے 20 لاکھ حاجیوں کو بھی آنے کی اجازت دے جائے یا نہیں۔
سعودی عرب بھی اب کورونا وائرس کے کیسز مںی اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں وہاں 3941 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اب تک وہاں مجموعی مصدقہ متاثرین کی تعداد 154233 ہے۔
سنیچر تک وہاں اس وبا سے 1230 اموات ہو چکی ہیں۔