خیبر پختونخوا میں مزید 654 کیسز اور 19 ہلاکتیں
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 654 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد اب تک مصدقہ متاثرین کی کل تعداد 21444 ہو گئی ہے۔
ان تازہ کیسز میں 48 افراد وہ ہیں وہ بیرون ملک سے سفر کر کے آئے ہیں۔
گذشتہ چوبیں گھنٹوں میں مزید 19 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 801 تک پہنچ چکی ہے۔
صبے میں اب تک صحت یاب ہونے والی افراد 6063 ہیں جن میں سے 440 گذشتہ 24 گھنٹوں میں صحت یاب قرار دیے گئے ہیں۔