آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کورونا: دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زیادہ
دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 89 لاکھ سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 67 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 80 ہزار سے زیادہ جبکہ اموات کی کُل تعداد 3587 ہے۔ برازیل، میکسیکو اور انڈیا کے بعد پاکستان ایسا ملک ہے جہاں اموات اور متاثرین کی تعداد کی شرح میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان متاثرین کی عالمی فہرست میں 14ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
لائیو کوریج
کورونا وائرس کہاں پھیل رہا ہے اور کہاں کم ہو رہا ہے؟
اگر عمران خان کی جگہ اکبرِ اعظم بھی ہوتے تو؟
مریض نمبر 91: ’اگر میں دنیا کے کسی اور ملک میں ہوتا تو شاید اب تک مر چکا ہوتا‘
بلوچستان کا وہ علاقہ جہاں قرنطینہ مراکز موجود لیکن کوئی مریض نہیں
دلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، صحت کا نظام مفلوج
دنیا بھر سے گذشتہ ہفتے کی حیرت انگیز تصاویر
سری لنکا: کورونا سے ہلاک مسلمانوں کی میتیں جلائی کیوں جا رہی ہیں؟
کیا کورونا وائرس کی وبا سی پیک منصوبے کو بھی متاثر کر سکتی ہے؟
کیا چمگادڑ کورونا وائرس پھیلاتے ہیں؟
کورونا وائرس اور دورہ انگلینڈ: پروفیسر کی پھرتیاں اور فواد کی قسمت
کورونا کی وبا کے دوران مویشی منڈی جانا محفوظ ہے؟
اس چُپ میں کوئی طوفان نہیں: عاصمہ شیرازی کا کالم
سعودی عرب کا محدود حج کا اعلان، تاریخ میں حج کب کب منسوخ ہوا؟
’پاکستان، انڈیا اور لاطینی امریکہ میں وائرس سب سے تیزی سے پھیل رہا ہے‘
یہ صفحہ اب مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا
برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی
امریکہ کے بعد برازیل دنیا میں کورونا وائرس سے دوسرا متاثرہ ترین ملک بن گیا ہے جہاں اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
جمعے کے روز ملک میں 10 لاکھ سے زیادہ کووڈ 19 متاثرین کی تصدیق کی گئی تھی۔
ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ برازیل میں وبا کے عروج میں ابھی ہفتوں باقی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یومیہ متاثرین کی تعداد میں سب سے زیادہ اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے اور زیادہ تر نئے انفیکشن کا تعلق امریکہ سے ہے۔
ایجنسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 183،000 نئے متاثرین رپورٹ ہوئے جن میں 60 فیصد سے زیادہ کا تعلق شمالی اور جنوبی امریکہ سے ہے۔
کورونا کی وجہ سے سماجی دوری، یہ دو میٹر ہوتا کتنا ہے؟
تین آسٹریلوی کوالا ہوں یا ایک مائیکل جورڈن یا پھر نصف واکس ویگن بیٹل، یہ وہ فاصلہ ہے جتنا آپ کو کسی بھی فرد سے کورونا کی وبا کے دوران سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے رہنا چاہیے اور اگر بات سمجھ نہیں آئی تو یہ ویڈیو دیکھ کر سمجھ لیں۔
اگر اکثریت گھروں سے کام کرنے لگی تو شہر کیسے لگیں گے؟
ہم میں سے بہت سے لوگوں کے لیے گذشتہ چند ماہ سے ہمارے گھر ہی دفاتر بنے ہوئے ہیں اور دفتر معمول کے مطابق جانے کا ابھی آئندہ کئی ماہ تک کوئی امکان نظر نہیں آتا۔
کئی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ اس بارے میں سوچ رہے ہیں کہ ان کا عملہ مستقل طور پر گھر سے کام کرے۔ ملازمین کو بھی یہ سمجھ آ گیا ہے کہ دفتر سے دور رہ کر کام کرنا نہ صرف ممکن ہے بلکہ کئی صورتوں میں قابلِ ترجیح بھی ہے۔
کام کرنے کا نیا انداز یا طریقہ کار اپنایا جانے لگا ہے۔ کام کرنے کے اس نئے طریقہ کار یا انداز سے ہماری گھریلو زندگی پر بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے اور ان اثرات کے دائرے کو وسیع کر لیا جائے تو ہمارے قصبوں اور شہروں پر بھی اثر پڑے گا۔
بریکنگ, دنیا بھر سے تازہ ترین
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 467,611 ہو گئی ہے۔
جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 8,927,195 تک پہنچ چکی ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکہ میں ہوئی ہیں۔ وہاں مرنے والوں کی تعداد 119,959 تک پہنچ گئی ہے۔
دیگر ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد
برازیل: 50,591
برطانیہ: 42,717
اٹلی: 34,634
فرانس: 29,643
سپین: 28,323
میکسیکو: 21,825
انڈیا: 13,254
بیلجیئم: 9,696
ایران: 9,623