انڈیا میں 10 ہزار سے زیادہ اموات، برازیل میں ایک دن میں تقریباً 35 ہزار نئے کیس
دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں میں لگاتار دوسرے روز بھی اموات کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہیں۔ منگل کو دنیا کے دوسری سب سے متاثرہ ملک برازیل میں وائرس کے تقریباً 35 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ انڈیا چوتھے نمبر پر ہے اور وہاں مزید دو ہزار اموات ہوئی ہیں۔
لائیو کوریج
اقوام متحدہ کی جانب سے چائلڈ لیبر میں اضافے کی تنبیہ
،تصویر کا ذریعہEPA
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاکھوں نابالغ بچوں کے محنت مزدوری یعنی چائلڈ لیبر میں دھکیلے جانے کا خطرہ ہے۔
گذشتہ دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہو سکتا ہے کہ چائلڈ لیبر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جائے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عالمی وبا کی وجہ سے دنیا بھر میں شدید دمعاشی بحران سامنے آئے گا۔
اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق دنیا میں نابالغ مزدوروں کی تعداد اس وقت 152 ملین ہے جو کہ سنہ 2000 میں 246 ملین تھی۔
کورونا کا ٹیسٹ کیسے ہوتا ہے؟
دنیا بھر میں مختلف ممالک الگ الگ طریقوں سے لوگوں کی ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کی جا سکے اور متاثرین کی تعداد کے بارے میں معلوم ہو سکے۔
اس ڈیجیٹل ویڈیو میں آپ جان سکتے ہیں کہ ٹیسٹنگ کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
کورونا وائرس کی وبا کے دوران ذہنی صحت کا خیال کیسے رکھنا ہے؟
،تصویر کا ذریعہGetty Images
غلط اور درست کی قید سے بہت دُور، یہ وہ جملے ہیں جو ہر روز ٹی وی پر سننے کو ملتے ہیں یا سوشل میڈیا کے ذریعے ہم تک پہنچتے ہیں۔ یہ سب وہ باتیں ہیں جو ماہرینِ نفسیات کے مطابق ہمارے ذہن پر نہایت منفی اثرات مرتب کر رہی ہیں۔
ہم نے دو افراد سے بات کی جن میں سے ایک کورونا نیگیٹیو اور ایک پازیٹو ہیں، ان سے پوچھا کہ وہ ذہنی دباؤ کے شکار ہیں تو اس سے کیسے نمٹ رہے ہیں؟
عائلہ (فرضی نام) لاہور کی رہائشی ہیں اور گذشتہ ہفتے وہ اور ان کے اہلخانہ اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے جب انھیں کھانسی اور بخار نے آ لیا۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے عائلہ کہتی ہیں کہ وہ مسلسل اس بیماری کی علامات دیکھ رہی تھیں، ’میں اس وقت ڈر گئی اور مجھے یقین ہو گیا کہ اب مجھے کورونا ہو گیا ہے جب میرے دو مزید ساتھی بھی عین اس وقت بیمار ہوئے جب میں بیمار ہوئی۔ اُس وقت مجھے سب سے زیادہ فکر اپنے اہل خانہ کی تھی اور ان سب کی جنھیں میں اس ایک ہفتے میں ملتی رہی ہوں۔ میں سوچتی رہی کہ آخر یہ بیماری میں نے کہاں سے اپنے سر لی ہے۔‘
عائلہ کہتی ہیں کہ یہ وقت ان کے لیے شدید ڈپریشن کا تھا کیونکہ وہ بہت محتاط اور پریشان تھیں۔ 'میں نے سب کو منع کر دیا کہ کوئی میرے کمرے میں نہیں آئے گا۔ میں اپنی ساس کو کہتی کہ وہ محتاط رہیں، میں اپنے والد کو سمجھاتی کہ وہ باہر نہ جائیں۔
’مجھے یہ فکر تھی کہ اگر مجھے کورونا ہی ہے تو خدانخواستہ اب تک یہ میری فیملی میں منتقل ہو چکا ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر وقت ماسک اور دستانے پہننا اور ہاتھ ہی دھوتے رہنا ایک الگ پریشانی تھی۔‘
پاکستان: وائرس سے زیادہ متاثر نوجوان مگر شرح اموات بزرگ افراد میں سب سے زیادہ
،تصویر کا ذریعہReuters
پاکستان میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 2463 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ متاثرین میں شرح اموات سب سے زیادہ ان افراد میں رپورٹ ہوئی ہے جن کی عمر 60 سے 69 برس کے درمیان ہیں۔
اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2463 ہلاک شدہ افراد میں سے 29.83 فیصد ایسے تھے جن کی عمریں 60 سے 69 برس کے درمیان تھیں۔
ہلاک ہونے والوں کی دوسری بڑی تعداد ایسے افراد کی ہے جن کی عمریں 50 سے 59 برس کی درمیان ہیں۔ مجموعی طور پر ہلاک شدہ افراد کا 25.3 فیصد ایسے ہی افراد پر مشتمل ہے۔
اسی طرح ہلاک ہونے والوں میں 17.41 فیصد ایسے ہیں جن کی عمریں 70 سے 79 برس کے درمیان ہیں، 11.89 فیصد کی عمریں 40 سے 49 برس کے درمیان، 6.36 فیصد کی عمریں 80 سال یا اس سے بڑی ہیں جبکہ 4.99 فیصد کی عمریں 30 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی شرح سب سے زیادہ ان افراد میں ہے جن کی عمریں 30 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
بریکنگ, اپریل میں برطانیہ کی قومی مجموعی پیداوار میں 20.4 فیصد کمی
برطانیہ میں اپریل کے مہینے میں جی ڈی پی یعنی قومی مجموعی پیداوار میں 20.4 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
جی ڈی پی کے مہینے وار اعداد و شمار 1997 میں رکھے جانے لگے تھے اور تب سے اب تک کسی بھی مہینے میں یہ سب سے بڑی کمی ہے۔
اپریل وہ پہلا مکمل مہینہ تھا جس میں لاک ڈاؤن رکھا گیا جو کہ 23 مارچ کو لاگو کیا گیا تھا۔
اس گراوٹ میں سروسز سیکٹر، تعمیرات، اور صنعتی پیداوار سبھی طرف کمی دیکھی گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کا بڑا شکار 30 سے 39 برس کی درمیانی عمر کے افراد
،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار کے لگ بھگ ہے اور ملک میں اس وائرس کا نشانہ بننے والے افراد کی شرح ان افراد میں زیادہ ہے جن کی عمریں 30 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مصدقہ متاثرین میں سے 22.79 فیصد متاثرین ایسے ہیں جن کی عمریں 30 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
اسی طرح متاثرین میں سے 22.21 فیصد افراد وہ ہیں جن کی عمریں 20 سے 29 برس کے درمیان ہیں۔
یعنی پاکستان میں سامنے آنے والے مجموعی متاثرین میں سے 45 فیصد ایسے ہیں جن کی عمریں 20 سے 39 برس کے درمیان ہیں۔
اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ تیسرا بڑا گروہ جو اس وائرس سے متاثر ہو رہا ہے ان کی عمریں 40 سے 49 برس کے درمیان ہیں۔ 16.3 فیصد متاثرین اس ایج گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔
اسی طرح 13.6 فیصد متاثرین وہ ہیں جن کی عمریں 50 سے 59 برس کے درمیان ہیں۔
عالمی منڈیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے خدشات، سٹاک مارکیٹوں میں مندی
ان خدشات کے پیش نظر کہ کورونا وائرس کی دوسری بڑی لہر دنیا کو اپنی گرفت میں لے سکتی ہے، عالمی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
اور اگر وائرس کی دوسری لہر آتی ہے تو کاروباری حضرات کو یہ فکر لاحق ہے کہ کورونا وائرس مزید معاشی تباہی کا سبب بن سکتا ہے۔
جمعے کے روز شروع ہونے والی ٹریڈنگ کے دوران ایشیا کی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان ہے۔ جاپان، ہانگ کانگ اور چین میں بینچ مارک انڈیکس اپنی کم ترین سطح برقرار رکھنے میں ناکام نظر آ رہا ہے۔
ایشیائی منڈیوں میں یہ مندی امریکی سٹاکس کو بھی تشویش میں مبتلا کر رہی ہے۔ نیویارک سٹاک مارکیٹ کو آج حالیہ ہفتوں میں بدترین صورتحال کا سامنا ہے۔
یو ایس فیڈرل ریزرو پہلے ہی متنبہ کر چکا ہے کہ امریکہ کو موجودہ معاشی ابتری کی صورتحال سے باہر نکلنے میں اب بہت وقت لگے گا۔
امریکہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 900 اموات
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں کورونا کے باعث مزید 900 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب یہاں اموات کی کُل تعداد 113803 ہو چکی ہے۔
امریکہ میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد بیس لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ دنیا بھر میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ہلاکتوں کی کُل تعداد برطانیہ اور برازیل میں ہونے والی مجموعی ہلاکتوں سے لگ بھگ تین گنا زیادہ ہے۔
ماہرین کی جانب سے ان خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر امریکہ میں معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ آغاز کیا گیا تو اس سے متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
بلوچستان میں ’ٹیلی میڈیسن‘ منصوبے کا آغاز
،تصویر کا ذریعہBalochistan Govt
وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ ان کے صوبے میں ٹیلی میڈیسن منصوبے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پائلٹ پراجیکٹ کا آعاز کر دیا گیا ہے اور تیکنیکی پرزہ جات کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلی کے مطابق آئندہ صوبائی بجٹ میں اس پراجیکٹ کی وسعت کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں گے اور اس سروس کا دائرہ کار بلوچستان کے دیگر شہروں پر بڑھایا جائے گا۔
انڈیا میں کل متاثرین کی تعداد چوتھے نمبر پر
،تصویر کا ذریعہEPA
انڈیا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد اب برطانیہ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے اور اب انڈیا دنیا کا چوتھا متاثرہ ملک بن گیا ہے۔
انڈیا سے زیادہ کیسز صرف امریکہ، برازیل اور روس میں ہیں۔
انڈیا کی وزارتِ صحت کے مطابق ملک میں اس وقت 297535 کیسز ہیں جن میں سے:
141842 زیرِ علاج ہیں
147194 صحت یاب ہوگئے ہیں یا پھر انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے
8498 ہلاک ہو چکے ہیں
ایک شخص ملک سے باہر چلا گیا ہے
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں اور اہلخانہ کے درمیان ویڈیو کالنگ کی سہولت
کورونا وائرس کی وبا کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور جعلی خبروں کی وجہ سے مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال انتظامیہ کے درمیان گذشتہ چند روز سے ناخوشگوار واقعات تواتر کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں۔
اس صورتحال کے تدارک اور کورونا مریضوں کے علاج کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال نے کورونا کے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کے درمیان ویڈیو کالنگ کی سہولت دی ہے۔ دیکھیے بلال احمد کی ڈیجیٹل رپورٹ جس کے لیے مواد ہسپتال کی انتظامیہ نے فراہم کیا تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
صحت مند مریضوں کو پلازمہ عطیہ کرنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟
پاکستان میں پلازمہ کے عطیہ کرنے سے کورونا وائرس کے شدید متاثرہ مریضوں کو خاصی مدد ملتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پلازمہ کا عطیہ دینا بے حد ضروری ہے لیکن لوگوں میں اس بارے میں اب بھی بہت سے خدشات پائے جاتے ہیں۔ پلازمہ کا عطیہ کیا ہے، یہ کیوں ضروری ہے اور یہ ہوتا کیسے ہے، ان تمام سوالات کے جواب دے رہے ہیں ڈاکٹر طاہر شمسی اس ویڈیو میں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
”ریلی پر آنے سے آپ کو کورونا ہوا تو انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہوگی‘‘
،تصویر کا ذریعہReuters
امریکہ میں صدر ٹرمپ اپنی انتخابی ریلیاں دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور آئندہ جمعے کو توقع ہے کہ ریلیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
تاہم اس بار ریلی کی ٹکٹ کے ساتھ آپ کو ایک حلف نامہ بھی دیا جا رہا ہے جس میں شرکا اس بات کی تائید کریں گے کہ اگر انھیں کورونا وائرس کا مرض ہو گیا تو ریلی کی انتظامیہ ذمہ دار نہیں ہو گی۔
صدر ٹرمپ کی نومبر میں امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے پہلی ریلی جمعے کو اوکلاہوما میں ہونی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ بڑی بڑی عوامی تقریبات کے انعقاد سے وائرس کے پھیلنے اور اس کی ایک اور لہر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پنجاب: احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت
،تصویر کا ذریعہPUNJAB GOVT
صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی موجودہ صورتحال، احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور پیٹرول کی مصنوعی قلت کا جائزہ لینے کے لیے سینیئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان اور وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام سے متعلق ایس او پیز کو سختی سے نافذ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی اور جرمانے کیے جائیں گے۔
ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ برتیں۔
پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اوگرا اور پی ایس او کو بھرپور انتظامی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انتظامی افسران کو 3 ایم پی او کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔
۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا مریضوں میں اضافے کے پیش نظر میڈیکل آکسیجن کی رسد یقینی بنانے کے لیے مقامی کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا اور دوران ڈیوٹی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے صحت، پولیس اور دیگر محکموں کے افسران اور ملازمین کو علاج کی بہترین سہولیات اور ہلاکت کی صورت میں خصوصی پیکج دیے جائیں گے۔
ڈویژنل کمشنرز کو عید الاضحی کے انتظامات سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے کے لیے سفارشات بھجوانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔
برازیل میں ہلاکتیں 40000 ہزار سے زیادہ ہوگئیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
گذشتہ 24 گھنٹوں میں برازیل میں کورونا وائرس سے ہونے والی 1239 اموات کے بعد ملک میں کل ہلاکتوں کی تعداد 40919 ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 30000 سے زیادہ نئے کیسز بھی سامنے آئے ہیں اور ملک میں کل متاثرین 802828 ہوگئے ہیں۔
متاثرین کے لحاظ سے برازیل دنیا میں دوسرا بڑا متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں متاثرین کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ برازیل میں حقیقی متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ملک میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ نہیں کی جا رہی۔
بریکنگ, ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو اس سال حج پر جانے سے روک دیا
،تصویر کا ذریعہGetty Images
ملائیشیا کا کہنا ہے کہ ان کے شہری اس سال جولائی میں حج پر نہیں جائیں گے۔ یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق اس سال 30000 شہریوں نے حج پر جانا تھا۔
ملائیشیا ایک مسلم اکثریتی ملک ہے اور کئی لوگ حج پر جانے کے لیے کئی کئی سال انتظار کرتے ہیں۔
ادھر آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ لوگوں کو اس سال حج پر نہیں جانے دے گا۔
بریکنگ, انڈیا: دلی کی جامع مسجد کورونا وائرس کے خدشات کے پیشِ نظر بند کر دی گئی
،تصویر کا ذریعہGetty Images
انڈیا میں خبر رسا ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے شاہی امام سید احمد بخاری کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت دلی میں کورونا وائرس کی خطرناک صورتحال کی وجہ سے جامع مسجد کو فوری طور پر 30 جون تک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں کورونا متاثرین کو ہسپتالوں میں دستیاب بستر اور وینٹیلیٹرز کی تازہ صورتحال
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 25 ہزار سے زائد بستر مختص کیے جا چکے ہیں جبکہ ایسے بستر جن کے ساتھ آکسیجن کی سہولت دستیاب ہے ان کی تعداد پانچ ہزار 900 سے زائد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر کے ہسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے مجموعی طور پر 1292 وینٹیلیٹرز دستیاب ہیں جن میں سے 375 زیر استعمال ہیں جبکہ باقی دستیاب ہیں۔
ہر صوبے کی تازہ ترین صورتحال جانیے اوپر دیے گئے چارٹ میں۔
اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 463 نئے مریض، مزید تین ہلاکتیں
،تصویر کا ذریعہICT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 463 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ مزید تین افراد وبا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 6699 جبکہ اموات کی کُل تعداد 65 ہو چکی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے متاثرین کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے سیکٹر جی نائن کے دو سب سیکٹرز میں آئندہ تین روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ یہ لاک ڈاؤن سنیچر کی شب سے شروع ہو گا۔
ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں پانچ نئے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے وہاں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط برتیں بصورت دیگر وہاں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ ان ہاٹ سپاٹس میں سیکٹرز آئی 8، آئی 10، جی 7، جی 8، بہارہ کہو اور غوری ٹاؤن شامل ہیں۔
پارلے جی کی ریکارڈ فروخت، لاک ڈاؤن میں بسکٹ کمپنیوں کا بول بالا