سندھ: گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2428 نئے متاثرین، 17 ہلاکتیں

صوبہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2428 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد اب یہاں مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 49256 ہو گئی ہے۔
اسی دورانیے میں مزید 17 افراد کورونا کے باعث ہلاک بھی ہوئے اور صوبہ سندھ میں اموات کی کُل تعداد 793 ہو گئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سینیٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آگاہ کیا کہ سندھ میں صحت یاب ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 23113 ہو چکی ہے۔
صوبہ سندھ میں نئے متاثرین اور اموات سامنے آنے کے بعد اب پاکستان میں مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد 128361 جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2480 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں اب تک 41313 افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام


















