کورونا وائرس: یورپ کا پہلا ”فیس ٹو فیس سمٹ‘‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
سیاسی اجلاس اور ملاقاتیں ایک معمول کی بات ہی سمجھی جاتی ہیں لیکن کورونا وائرس کی وبا کے بعد اگر رہنما ایک دوسرے سے براہ راست مل رہے ہوں تو پھر یہ خود ایک خبر بن جاتی ہے۔
یورپ کے چار ممالک کے رہنما جمعرات کو چیک لیڈنیس محل میں پہلی بار براہ راست ملاقات کریں گے۔
جمہوریہ چیک، ہنگری، پولینڈ اور سلووک رہنما پہلی بار یورپی یونین کی کورونا وائرس سے متعلق بحالی کے لیے 750 بلین یورو کے فنڈ پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جمہوریہ چیک حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو اب بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہو گا۔
ترجمان کہتی ہیں کہ ان رہنماؤں کو فیس ماسک پہننے کے علاوہ عام افراد کی طرح ہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی۔















