انڈیا میں 10 ہزار سے زیادہ اموات، برازیل میں ایک دن میں تقریباً 35 ہزار نئے کیس

دنیا بھر میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 81 لاکھ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پاکستان میں میں لگاتار دوسرے روز بھی اموات کی ریکارڈ تعداد سامنے آئی ہیں۔ منگل کو دنیا کے دوسری سب سے متاثرہ ملک برازیل میں وائرس کے تقریباً 35 ہزار نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ انڈیا چوتھے نمبر پر ہے اور وہاں مزید دو ہزار اموات ہوئی ہیں۔

لائیو کوریج

  1. بی بی سی اردو کا کورونا وائرس سے متعلق خصوصی بلیٹن

    YouTube پوسٹ نظرانداز کریں
    Google YouTube کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔

    YouTube پوسٹ کا اختتام

  2. کیا ایران میں کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھا رہا ہے؟

  3. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین ایک لاکھ 22 ہزار سے تجاوز کر گئے

    sindh

    پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے اب تک ایک لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اب تک ملک میں 2394 اموات بھی ہوئی ہیں۔

    آج پاکستان کے صوبہ سندھ میں پہلی مرتبہ 3000 سے زائد نئے مریض سامنے آئے۔ صوبے میں پہلی مرتبہ اتنے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    ساتھ ہی پاکستان میں اب تک 39431 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

  4. بریکنگ, آج جتنے کیسز کراچی میں آئے ہیں یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہیں: مراد علی شاہ

    Murad Ali Shah

    صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3038 نئے کیسز سامنے آئے۔

    انھوں نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 مزید مریض انتقال کر گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اس مرض سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 776 ہوگئی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی کیسز میں سے 2471 نئے مریض صرف کراچی میں سامنے آئے جو ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت صوبے میں کورونا کے 79 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ماہرین کے مطابق اگر ایس او پی پر عملدرآمد نہیں ہوا تو 30 جون تک ملک میں 3 لاکھ کیسز ہوجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ آج جتنے کیسز کراچی میں آئے ہیں یہ ہماری سوچ سے بھی زیادہ ہیں اور ٹیسٹوں کا 30 فیصد نتیجہ مثبت آرہا ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

  5. پاکستان میں کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے کون کون سے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور ان کی اہمیت اور قیمت کیا ہے؟

    روئٹرز

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے کئی قسم کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ ان ٹیسٹوں کا طریقہ ایک دوسرے سے مختلف ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے نتائج کی حساسیت بھی مختلف ہے۔

    اس وقت پاکستان سمیت دنیا بھر میں اس وائرس کی تشخیص کے لیے زیادہ تر ’پی سی آر‘ ٹیسٹ ہی کیے جا رہے ہیں۔

    تاہم پاکستان کی کچھ نجی لیبارٹریوں نے پی سی آر ٹیسٹ کے علاوہ اینٹی باڈی ٹیسٹ (آئی جی جی اور آئی جی ایم) بھی متعارف کروائے ہیں۔

  6. کورونا وائرس: امریکہ کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں

    USA

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    امریکہ میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد دو ملین سے متجاوز ہو گئی ہے۔ اس وقت اس وائرس سے ملک کی سب سے زیادہ متاثرہ ریاستیں یہ ہیں:

    نیو یارک شہر میں کورونا وائرس متاثرین کی کل تعداد 209،716 ہے جبکہ پوری ریاست میں یہ تعداد 171،789 بنتی ہے۔

    نیو جرسی میں یہ تعداد 164،796 ہے۔

    کیلیفورنیا میں اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 133،489 بنتی ہے۔

    الی نوائے میں یہ تعداد 129،936 ہے۔

    میساچوسٹس میں وائرس متاثرین کی تعداد 103،889 ہے۔

    ٹیکساس میں 77,253 متاثرین ہیں۔

    پینیسیلویا میں یہ تعداد 76,846 ہے۔

    مشی گن میں متاثری کی تعداد 64,998 ہے جبکہ

    فلوریڈا میں یہ تعداد 64,448 بنتی ہے۔

  7. لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر یوکرائن کے صدر کو جرمانہ

    Corona

    ،تصویر کا ذریعہUKRAINE PRESIDENTS OFFICE

    یوکرائن کے صدر ولوڈی مائر زیلنسکی کو لاک ڈاؤن کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ انھیں اس وقت یہ جرمانہ کیا گیا جب وہ تین جون کو ایک کیفے میں گئے تھے۔

    ان کے دفتر کی طرف سے بعد میں ایک تصویر جاری کی گئی تھی جس میں انھیں کیفے میں کافی پیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔۔ اس وقت ملک میں کیفے کے اندر بیٹھ کر کھانے پینے پر ابھی بھی پابندی عائد ہے۔ یوکرین کے صدر نے ماسک بھی نہیں پہنا ہوا تھا۔

    یہ بتائے بغیر کہ انھیں اب کتنا جرمانہ دینا ہوگا یوکرین کے سربراہ مملکت نے صرف اتنا کہا کہ ان پر ٹھیک جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    صدر زیلنسکی کہ ایک موقع پر انھوں نے خود کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی دانستہ کوشش کی تھی تاکہ اپنی عوام کو اس وبا کے خطرے کے بارے میں بتا سکیں کہ یہ ایک حقیقت ہے۔

  8. ایمازون اور ای بے کمپنیوں کو کووڈ-19 کے نام پر درجنوں منصوعات کو فروخت کرنے سے روک دیا گیا

    corona

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    امریکہ کی ماحول کے تحفظ کے ادارے (ای پی اے) نے ای کامرس والے دو اداروں ایمازون اور ای بے کو کہا ہے کہ وہ غیر محفوظ اور غیر ثابت شدہ جراثیم کش محلول اور دیگر منصوعات کو اس غلط دعوے کی بنیاد پر نہ بیچیں کہ یہ کووڈ-19 کے خلاف موثر بتا کر نہ بیچیں۔

    امریکی ادارے ای پی اے نے ایسی 70 مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے، جسے اب ان کمپنیوں کو ہر صورت اپنے سٹور سے ہٹانا پڑے گا۔ بصورت دیگر ان کو بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایمازون کے ایک ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ ان تمام منصوعات کو اپنے سٹور سے ہٹا رہے ہیں اور ان برے عناصر کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی جنھوں نے ان مصنوعات سے متعلق یہ دعوے کیے تھے۔

    بلومبرگ کے مطابق ای بے کمپنی کے نمائندے ایشلے سیٹل نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ای پی اے کی کوششوں کو سراہتی ہے جن میں وہ ان اشیا کی فروخت سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈے کو روکنا چاہتے ہیں۔

    کمپنی کے نمائندے کے مطابق اس وبا کے پھوٹنے کے بعد ہم کمپنی کی اشیا کی مینوئل اور ڈیجیٹل نگرانی کر رہے ہیں کہ کہیں وہ کورونا وائرس کے نام پر کمپنی کی پالیسی کی خلاف ورزی میں تو فروخت نہیں کی جا رہی ہیں۔

  9. وزیر اعظم عمران خان کی انڈیا کو لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے ’احساس پروگرام‘ استعمال کرنے کی پیشکش

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 1
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 1

    پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں رہنے والے وہ گھرانے جو لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں، ان کی آسانی کے لیے پاکستان اپنے ’احساس پروگرام‘ کو ان کے استعمال کے لیے پیش کرنے کو تیار ہے۔

    واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے انڈیا میں مارچ سے سخت لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے اور اس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انڈینز گھرانے متاثر ہوئے ہیں۔

    اسی حوالے سے امریکہ کی دو یونی ورسٹیاں اور ممبئی کے ایک معاشی تحقیق کرنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث 84 فیصد گھرانوں کی آمدنی میں کمی آئے گی اور 34 فیصد ایسے گھرانے ہیں جو بغیر امداد کے ایک ہفتے سے زیادہ اپنا گزارہ نہیں کر پائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل احساس پروگرام کی سربراہ ثانیہ نشتر نے بھی اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اب تک ایک کروڑ سے زیادہ مستحق خاندنوں کو 121 ارب سے زیادہ کی کیش امداد دی جا چکی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں, 2
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام, 2

  10. بریکنگ, میو ہسپتال لاہور: کورونا وارڈ میں مریض منتقل کرنے پر ہنگامہ آرائی

    لاہور کے میو ہسپتال میں ایک مریض کے لواحقین اس وقت مشتعل ہو گئے جب ڈاکٹرز نے اس مریض کو کورونا وارڈ میں منتقل کردیا۔

    پولیس نے ہسپتال میں ہنگامہ کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    ایک اور واقعے میں پولیس نے کورونا وارڈ میں ایک 63 برس کے مریض کی ہلاکت پر ان کے لواحقین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

    ملزمان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  11. بریکنگ, روس میں ایک دن میں نو ہزار کے قریب نئے مریض، کل متاثرین پانچ لاکھ سے زیادہ

    Russia

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    روس میں جمرات کو 8،779 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کل متاثرین کی تعداد 502،436 ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 124 اموات ہوئی ہیں۔ روس میں اس وائرس سے کل ہلاکتیں 6،532 ہوئی ہیں۔

  12. لاک ڈاؤن کے دوران نائجیریا میں ریپ کے واقعات میں اضافہ

    کورونا

    نائیجیریا کی وزیر برائے ویمن افیئرز پاؤلن ٹالین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ ریپ کے مقدمات کی تحقیقات میں تیزی لائیں۔ ان کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ایسے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    انھوں نے ایک سرکاری اجلاس میں بتایا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریپ کے واقعات سے متعلق تحفظات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

    ان کے مطابق خواتین اور بچے ایسے گھناؤنے جرائم کرنے والوں کے ساتھ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں۔

    وزیر کے مطابق ملک کی تمام 36 ریاستوں میں ایسے واقعات پیش آرہے ہیں۔

    نائیجیریا کی پولیس کے مطابق انھوں نے بدھ کو 40 ریپ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

  13. بلوچستان کے کن اضلاع میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شمالی اضلاع کے بعد اب صوبے کے چار جنوب مشرقی اور وسطی اضلاع میں بھی کورونا کے متاثرین میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

    ان اضلاع میں جعفر آباد، صحبت پور، کوئٹہ سے متصل مستونگ اور خضدار شامل ہیں۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی یومیہ رپورٹس میں اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا ان اضلاع میں سنگین صورتحال اختیار کر رہی ہے۔

    ان اضلاع میں جعفرآباد سے 184، صحبت پور سے 18، مستونگ سے 126 اور خضدار سے 96 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    رپورٹ کے مطابق گذشتہ پانچ دنوں کے دوران باقی اضلاع کے مقابلے ان اضلاع سے زیادہ متاثرین سامنے آرہے ہیں۔ تاہم مجموعی طور پر بلوچستان میں اس وائرس سے متاثرین میں زیادہ اضافے کا رحجان عید الفطر کے بعد سامنے آیا ہے۔

    مریضوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مجموعی 33 اضلاع میں سے ان اضلاع کی تعداد 29 سے بڑھ کر 30 ہو گئی ہے جہاں سے کورونا کے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

    نیا ضلع جس سے ایک مریض سامنے آیا ہے وہ دکی کا ہے۔

    متاثرہ ا ضلاع میں اضافے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں مقامی منتقلی بھی 98 فیصد ہو گئی ہے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے 7335 متاثرین ہیں، جن میں مقامی منتقلی 7187 افراد میں ہوئی ہے۔

  14. ملک میں کورونا کے لیے دستیاب وینٹیلیٹرز میں سے ساڑھے آٹھ سو سے زیادہ ابھی بھی زیرِ استعمال نہیں‘

    حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص ویٹیلیٹرز میں سے 863 ابھی بھی مریضوں کے زیرِ استعمال نہیں ہیں۔

    Corona Virus
  15. انڈیا نے ہائیڈرو کلوروکوئن کی برآمد سے پابندی ہٹا دی

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انڈیا نے ہائیڈروکلوروکوئن پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ یہ وہ دوا ہے جسے امریکہ کے صدر نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے گیم چینجر سے تعبیر کیا تھا۔

    اس پابندی کو ہٹانے کے حوالے سے انڈیا کے وزیر برائے کیمیکل اور فرٹیلائزر نے بدھ کی رات کو ٹویٹ کیا تھا۔

    ہائیڈرو کلوروکوئن بہت حد تک کلوروکین سے ملتی جلتی ہے، جو ملیریا کے خلاف ایک بہترین اور کارگر دوا سمجھی جاتی ہے۔

    اس دوا کو کچھ دہائیوں سے ہر وائرل کے خلاف موثر سمجھا جاتا ہے۔

    بغیر کسی ثبوت اور ماہرین کی رائے کے ہی امریکی صدر نے کئی بار اس دوا کو کورونا کا ممکنہ علاج قرار دیا ہے۔

    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مارچ سے لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد سے انڈیا نے ہائیڈرو کلوروکوئن کی برآمد پر عائد کر دی تھی۔ تاہم بعد میں اس پابندی پر نرمی لا کر 50 ملین گولیاں امریکہ کو اپریل کے مہینے میں بھیجی تھیں۔

  16. لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ہوائی اڈے کے عملے کے لیے رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کی سکیم کا اعلان کر دیا

    برطانیہ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    دنیا کے سب سے بڑے ہوائی اڈوں میں سے ایک لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے ہوائی اڈے کے ملازمین کے لیے رضاکارانہ طور پر ملازمتیں چھوڑنے سے متعلق ایک سکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے خبردار بھی کیا ہے کہ مستقبل میں ملازمتوں میں کمی کے امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

    ہیتھرو ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے چند دن قبل 25 ہزار ملازمتیں ختم ہونے کے خطرے سے متعلق اعلان کیا تھا جس کے بعد ہوائی اڈے کے ملازمین کی یونین متحرک ہوگئیں اور پھر انتظامیہ نے تمام یونینز کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس نئی سکیم پر اتفاق کیا ہے۔

    چیف ایگزیکٹو جان ہالینڈ کائے کا کہنا ہے کہ ہم نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کی ملازمتیں بچانے کی کوشش کی ہے تاہم یہ زیادہ دیرپا ثابت نہیں ہو سکا ہے۔ اور اب ہم نے تمام متعلقہ یونینز کے ساتھ مل کر ایک رضاکارانہ طور پر ریٹائرمنٹ لینے کی سکیم شروع کی ہے۔

    اس سکیم کے تحت جب کوئی ملازم خود ریٹائرمنٹ لیتا تو ہے اس کے بدلے میں کمپنی اسے تمام بقایا جات اور ریٹائرمنٹ کے پیسے دیتی ہے۔

    جان ہالینڈ کے مطابق مستقبل میں ملازمتوں میں کمی کے امکان کو نظرانداز نہیں کر سکتے لہٰذا وہ کوششیں کرتے رہیں گے کہ کسی طرح مستقبل میں ملازمتوں کو بچایا جا سکے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مئی میں مسافروں کی تعداد میں 97 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

  17. کیا کورونا وائرس کا بحران کوئلے کا خاتمہ کر دے گا؟

  18. کھیل کی دنیا سے تازہ ترین

    West Indies

    ،تصویر کا ذریعہEngland and Wales Cricket Board

    • برطانیہ میں کھیلوں کی تنظیموں نے حکومت کے ساتھ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد شائقین کو سٹیڈیم واپس لانے کے طریقوں پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ کرکٹ، فٹبال، رگبی اور گھڑسواری کی تنظیموں کے نمائندوں نے مذاکرات میں شرکت کی تھی تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
    • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان جیسن ہولڈر نے کہا ہے کہ ان کے کھلاڑی انگلینڈ آ کر محفوظ محسوس کر رہے ہیں اور زندگی کو کبھی نہ کبھی تو معمول پر واپس آنا ہوگا۔ ان کی ٹیم منگل کو میزبان ٹیم کے ساتھ تین میچ کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے انگلینڈ پہنچی تھی اور پہلا ٹیسٹ 8 جون سے شروع ہو رہا ہے۔
    Rayu

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    • سپین میں گذشتہ برس دسمبر میں روکا جانے والا ایک میچ ملک میں نئے سال کے فٹبال سیزن کے آغاز کے بعد بلآخر بدھ کو اختتام پذیر ہوا۔ رائیو ویلیکانو اور ایلباسیٹی کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ کے آخری 45 منٹ شائقین کی جانب سے غیر مہذب نعرے لگانے کے باعث نہیں کھیلے جا سکے تھے اور میچ کو روکنا پڑ گیا تھا۔ بدھ کو جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو سٹیڈیم خالی تھے تاہم ارد گرد کی عمارتوں پر موجود شائقین نے کھیل سے خوب لطف اٹھایا۔ رائیو کی ٹیم یہ میچ 1-0 سے جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
    • جرمنی کی فٹبال لیگ بنڈسلیگا کی دفائی چیمپیئن بائرن میونخ نے بدھ کو آئنٹریکٹ فرینک فرٹ کو شکست دے کر جرمن کپ فائنل میں روایتی حریف بائر لیورکوزن کے خلاف اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ جرمن کپ کا فائنل 4 جولائی کو برلن کے اولمپک سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
  19. سندھ میں 1712 بچے کورونا وائرس سے متاثر

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہTwitter/@murtazawahab1

    سندھ حکومت کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کی وبا سے 1712 بچے بھی متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے چار بچوں کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    صوبائی حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے اپنی ٹویٹ میں بچوں کے متاثر ہونے کی تفصیلات دیتے ہوئے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ سب اس وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

  20. بریکنگ, تھائی لینڈ: گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا

    تھائی لینڈ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    تھائی لینڈ نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کا کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ تھائی لینڈ میں تین ہفتوں میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ کسی دن کوئی نیا مریض سامنے نہیں آیا ہے۔

    مقامی طور پر وائرس کی منتقلی کا 17 دن سے کوئی مریض سامنے نہیں آیا ہے۔ حالیہ دنوں میں جتنے بھی متاثرین آئے ہیں وہ بیرونِ ملک سے لوٹے ہیں۔

    اس وقت ملک میں کل 3،125 متاثرین ہیں جبکہ اس وائرس سے اب تک 58 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔