برطانیہ: اموات میں کمی لیکن چیلنجز اپنی جگہ برقرار, نک ٹریگل، صحت کے نامہ نگار
برطانیہ نے 23 مارچ کو لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی سب سے کم اموات ریکارڈ کی ہیں۔
اموات میں کمی ایک اچھی خبر ہے۔
لیکن اس کے ساتھ ایک انتباہ بھی ضروری ہے، یہ اموات اختتامِ ہفتہ کی ہیں اور سنیچر اور اتوار کو ہلاکتوں کی رپورٹ ہمیشہ دیر سے آتی ہے۔
گذشتہ ہفتے اس وقت صرف 100 اموات ریکارڈ کی گئی تھیں لیکن بعد میں دورانِ ہفتہ وہ بڑھ کر 300 ہو گئیں۔
جو بھی ہو ترقی ضرور ہوئی ہے۔
دو ہفتے قبل 120 ہلاکتیں ہوئی تھیں اور اس سے قبل یہ تعداد 160 تھی۔ وبا کے عروج پر ایک دن میں 1000 سے بھی زیادہ ہلاکتیں دیکھی گئیں ہیں۔
اب چیلنج یہ ہے کہ ان اعداد و شمار کو پابندیوں میں نرمی کے دوران بھی کسی طرح کم ہی رکھا جائے۔