دو ماہ بعد ماسکو میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز
دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد اب ماسکو میں عائد پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے جس کی وجہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہے۔
- اب وہاں کے مکینوں کو سفرکے لیے الیکٹرانک پاسز کی ضرورت نہیں ہو گی وہ پیدل چل سکیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کیا جا سکے گا اور وہ بغیر کسی پابندی کے کے ڈرائیونگ کر سکیں گے۔
- اب حجام کی دکانیں اور بیوٹی پارلر کھولے جا سکتے ہیں۔
- 16 جون سے کیفے اور ریسٹورنٹس بھی چار دیواری کے باہر موجود جگہ کو صارفین کے لیے کھول سکیں گے۔
- عوامی مقامات میوزم اور لائبریریاں بھی کھولے جانے کی اجازت ہو گی۔
- تیسرا مرحلہ جو کہ 23 جون کو شروع ہو گا میں چار دیواری کے اندر کھانا کھانے کی اجازت ہو گی اور جِم اور سوئمنگ پول بھی کھول دیے جائیں گے۔
مارچ میں لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں تمام غیر ضروی کاروبار بند تھے اور وبا کے مرکز ماسکو میں کیسز کی تعداد 197,000 ہے۔