کینیڈا کے شہر نیو برنزوک سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر کو کم از کم 150 افراد کو کورونا وائرس کے خطرے میں مبتلا کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
اس ڈاکٹر پر الزام ہے کہ انھوں نے قرنطینہ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ ڈاکٹر کینیڈا کی ریاست کیوبک میں وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ کیوبک کینیڈا کی کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔
کورونا سے متاثر ہونے کے بعد بجائے 14 روز قرنطینہ میں گزارنے کے یہ ڈاکٹر کام پر آ گئے۔
اب تک کم از کم ایسے آٹھ افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جو اس ڈاکٹر سے رابطے میں تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والوں کا ڈاکٹر کا اپنا بیٹا بھی شامل ہے۔ ڈاکٹر کے ذریعے وائرس کا شکار ہونے والے دو افراد انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
حکام کو خدشہ ہے کہ ڈاکٹر نے کم از کم 150 افراد کو وائرس میں مبتلا کیا گیا۔