کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. لاک ڈاؤن میں وقت اتنی تیزی سے گزرتا ہوا کیوں محسوس ہوتا ہے

  2. بریکنگ, کورونا وائرس: برطانیہ میں مزید 134 اموات، 2004 نئے مریض

    g

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    برطانیہ میں کورونا وائرس سے مزید 134 اموات کی تصدیق کی گئی ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی مصدقہ اموات کی کل تعداد 37048 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت اور سوشل کئیر کے مطابق منگل کو مزید 2004 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

  3. سنگاپور: سماجی دوری کے نفاذ کے لیے روبوٹ کتے کی خدمات حاصل

    یہ روبوٹ کتا سنگاپور کے ایک پارک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک تحقیق کا حصہ ہے۔ امریکہ میں قائم بوسٹن ڈائنامکس کی تیار کردہ مشین میں ایک کیمرہ لگایا گیا ہے تاکہ اس بات کی نگرانی کی جاسکے کہ بشن انگ مو کیو پارک میں کتنا ہجوم ہوتا ہے۔

    اس میں سماجی دوری کو فروغ دینے والے پیغامات کو نشر کرنے کے لئے لاؤڈ اسپیکر بھی لگایا گیا ہے۔

  4. بریکنگ, کورونا وائرس: روس میں یومیہ ہلاکتوں کی تعداد عروج پر

    روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 174 اموات اور 8915 نئے متاثرین کی تصدیق کی گئی ہے۔

    روس کے 85 علاقوں میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 362342 ہے۔

    ماسکو میں مقیم کورونا وائرس ہیڈکوارٹر نے 26 مئی کو اپنے ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 3807 ہوگئی ہے۔

    bbc
  5. نیویارک سٹاک ایکسچینج میں سودے بازی کا آغاز ہو گیا، لیکن پابندیوں کے ساتھ!

    re

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    نیویارک سٹاک ایکسچینج میں کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ کی بندش کے بعد، کچھ پابندیوں کے ساتھ دوبارہ سودے بازی کا آغاز ہو رہا ہے۔

    نیویارک سٹاک ایکسچینج کی صدر سٹیسی کننگھم کے مطابق سٹاک ایکسچینج اب پہلے جیسا نظر نہیں آئے گا۔

    انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک ساتھ پُر ہجوم جگہ پر چیخنے کے بجائے اب بروکرز تعداد میں کم ہوں گے، حفاظتی ماسک پہنیں گے اور ’سخت سماجی فاصلے‘ کے قواعد پر عمل کریں گے۔

    نئے اقدامات کے مطابق صرف ایک چوتھائی تاجروں کو ہی کام پر واپس آنے کی اجازت ہو گی۔

    سٹاک ایکسچینج کی بندش کے دوران صرف الیکٹرانک تجارت ہو رہی تھی۔

    واضح رہے کہ نیویارک میں اب تک کورونا وائرس سے تقریباً 20 ہزار اموات ہو چکی ہیں جبکہ تقریباً دو لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

  6. ایران: کووڈ 19 کے 1787 نئے مریض، مزید 57 اموات

    سفپ

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ایرانی حکومت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 سے متاثرہ 1787 نئے متاثرین سامنے آئے، جس سے متاثرین کی سرکاری تعداد 139511 ہوگئی ہے۔

    وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور کا کہنا تھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 57 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ جس سے اموات کی مجموعی تعداد 7508 ہو گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 109,437 ہے جبکہ 2,567 مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اب تک 837,090 ٹیسٹ کروائے جا چکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ خوزستان میں ہنگامی حالت میں برقرار ہے لیکن وہاں انفیکشن کی تعداد بتدریج کم ہوتی جارہی ہے۔

  7. لاک ڈاؤن میں شادی: دولہا سمیت مہمان گرفتاری کے بعد قرنطینہ میں

  8. اماراتی وزیر خارجہ: وبا مشرق وسطیٰ میں تناؤ کم کرنے میں مددگار ہو سکتی ہے

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ ڈاکٹر انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک بشمول ایران اور چھ عرب ممالک کورونا وائرس کی وبا سے 'کمزور، غریب اور شکستہ' ہو کر ابھریں گے۔

    بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے خطے کے لیے اس کا حل صرف یہ ہے کہ تناؤ میں کمی کی جائے۔

    متحدہ عرب امارات کا شمار دنیا کے سب سے امیر ممالک میں ہوتا ہے اور اس نے وبا کے لیے جلد از جلد تیاری مکمل کرتے ہوئے بڑی تعداد میں ٹیسٹنگ کٹس خرید کر ماسکس کی پیداوار شروع کر دی تھی۔

    تقریباً 90 لاکھ کی کُل آبادی میں سے اب تک یہاں 23 ہزار 358 متاثرین سامنے آئے ہیں جبکہ 220 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  9. ڈنمارک میں گرل فرنیڈ، بوائے فرینڈ کے لیے آسانیاں! یورپی ممالک نے سرحدیں کھولنی شروع کر دیں

    epa

    ،تصویر کا ذریعہepa

    یورپ کے بہت سے حصوں میں وبا کم ہونے کے ساتھ ہی حکومتیں بارڈر کنٹرول کو ختم کرنے پر زور دے رہی ہیں۔ آئیے آپ کو تازہ ترین صورتحایل بتاتے ہیں:

    جرمنی کی حکومت 15 جون سے برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یورپ نے وبا شروع ہوتے ہی اپنے داخلی سرحدی بارڈر (جسے شینگن کہا جاتا ہے ) بند کردیے تھے۔

    لیکن اب متعدد ممالک جلد از جلد آزادانہ نقل و حرکت کی واپسی پر زور دے رہے ہیں۔

    ڈنمارک نے اپنے ہی سرحدی قوانین میں ترمیم کی اور جوڑوں کے لیے ایک دوسرے کو دوبارہ دیکھنا آسان بنا دیا ہے۔ اتوار سے آپ کی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ آپ سے ملنے کے لیے سرحد پار کرسکتے تھے۔ شرط بس یہ تھی کہ تعلقات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی میسج، فوٹو یا خط جیسے ثبوت دکھانا لازمی تھے۔

    لیکن ملک میں سخت ردعمل کے بعد حکام نے قوانین کو تبدیل کردیا، لہذا اب دونوں فریقوں کے لیے صرف دستخطوں کے ساتھ ایک تحریر کافی ہو گی۔

    ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے اگلے ہفتے اپنے خصوصی اختیارات منسوخ کرنے کو کہیں گے۔ پارلیمنٹ نے مسٹر اوربن کو اس وبا سے نمٹنے کے لیے خصوصی اختیارات کی منظوری دی تھی۔

  10. ملک میں وینٹی لیٹرز کی کوئی کمی نہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے

    ptv

    ،تصویر کا ذریعہptv

    چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفیٹننٹ جنرل محمد افضل کہنا ہے کہ وینٹی لیٹرز کے حوالے سے حالات کنٹرول میں ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں 4200 کے قریب وینٹی لیٹرز موجود ہیں جبکہ ملک بھر میں اس وقت 128 افراد وینٹی لیڑز پر موجود ہیں۔

    جنرل محمد افضل نے بتایا کہ امریکہ نے بھی 200 وینٹی لیٹرز کی فراہمی کی پیشکش کی ہے اور 100 وینٹی لیٹرز جلد پاکستان پہنچ جائیں گے۔

  11. عید کے تیسرے دن بھی خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کو جانے والے راستوں پر ٹریفک جام

    Zubair Khan

    ،تصویر کا ذریعہZubair Khan

    حکومتی پابندیوں ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤس بند ہونے کے باوجود عید کے تیسرے روز بھی سیاح صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقامات کی جانب جانے کی کوششیں کر رہے ہیں جہاں سے انھیں واپس بھیجا جارہا ہے۔

    صحافی محمد زبیر خان کے مطابق سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد کے باعث ایبٹ آباد کے داخلی راستوں کے علاوہ سوات میں جی ٹی روڈ، شاہراہ قراقرم اور دیگر مقامات پر شدید ٹریفک جام ہے اور ضلع ایبٹ آباد، سوات، مانسہرہ اور دیگر مقامات پر سے پولیس سیاحوں کو واپس بھیج رہی ہے۔

    Zubair Khan

    ،تصویر کا ذریعہZubair Khan

    Zubair Khan

    ،تصویر کا ذریعہZubair Khan

  12. پاکستان اور متحدہ عرب امارات کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مل کر کام کرنے پر متفق

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی موثر روک تھام اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق یہ اتفاق رائے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کو کیے گئے ٹیلی فون پر گفتگو میں کیا گیا۔

    وزیراعظم نے پاکستانی قیدیوں کی رہائی اور متحدہ عرب امارات سے ان کی بروقت وطن واپسی پر ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے حکام کی طرف سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

  13. بریکنگ, دفتری سیکریٹری میں کورونا کی تشخیص کے بعد شہباز شریف نے خود کو محدود کر لیا

    شہباز

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دفتری سیکرٹری بدر شہباز بھی کووڈ 19 میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

    بدر شہباز نے عید الفطر کی نماز شہباز شریف کے ساتھ ان کی رہائش گاہ پر ادا کی تھی جس کے بعد شہباز شریف نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام افراد کا گھر میں داخلہ بند کر دیا ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کے مطابق شہبازشریف کو کورونا وائرس نہیں ہوا انھوں نے احتیاطاً خود کو محدود کرلیا ہے۔

  14. سال کے پہلے پانچ ماہ میں میکسیکو سٹی میں ’8000 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں‘

    میکسیکو

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک تحقیق کے مطابق سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران میکسیکو کے دارالحکومت میں 8072 اضافی اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد اس حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کہیں زیادہ ہیں۔

    دارالحکومت میکسیکو سٹی میں اس سال یکم جنوری تا 20 مئی 39173 اموات ریکارڈ کی گئیں۔ اگر اس کا موازنہ گذشتہ برس اسی عرصے سے کیا جائے تو تعداد 31101 بنتی ہے۔

    اب تک میکسیکو سٹی کے حکام نے شہر میں کورونا وائرس سے صرف 1655 اموات کی تصدیق کی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ اموات کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور ٹیسٹنگ کی شرح میں کمی کے باعث اس حوالے سے درست اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے۔

    تحقیق کے مطابق ان اضافی اموات میں سے تقریباً 25 فیصد کی وجہ کورونا وائرس ہو سکتی ہے۔

    اس تحقیق کے ایک مصنف لوریئین ڈیسپیغیل نے کہا کہ ’اضافی اموات کے ذریعے ہم اموات کی بلند شرح کا اندازہ تو لگا سکتے ہیں لیکن ان تمام اموات کو صرف وائرس سے منسلک کرنا بھی ٹھیک نہیں ہے۔

  15. پاکستان: عید پر قومی فنکاروں کا موجودہ صورتحال سے متعلق گیت جاری

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  16. دواؤں کے مجموعے سے کورونا وائرس کا علاج ممکن؟

  17. کورونا وائرس: افغان لڑکیوں کا گروپ گاڑیوں کے پرزوں سے سستے وینٹیلیٹر بنا رہا ہے

    afghan girls

    افغانستان میں لڑکیوں کی ایک روبوٹکس ٹیم نے اپنی توجہ کورونا وائرس کے مریضوں کی مدد پر مرکوز کر لی ہے۔ انھوں نے گاڑیوں کے پُرزوں سے سستے وینٹیلیٹر بنانا شروع کر دیے ہیں۔

    ان نوجوان لڑکیوں کو 2017 میں امریکہ میں ہونے والے ایک مقابلے میں روبوٹ بنانے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا تھا۔

    افغانستان میں اس وقت کووڈ 19 کے مریضوں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے اور اس وبا سے 178 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    حکام کے مطابق تقریباً چار کروڑ کی آبادی والے ملک میں صرف 400 وینٹیلیٹر موجود ہیں۔

    یہ افغان لڑکیاں وینٹی لیٹرز کیسے بنا رہی ہیں جانیے اس تحریر میں۔

  18. جرمنی کا 31 ممالک کے لیے سرحدیں کھولنے پر غور

    جرمنی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    جرمنی نے 17 مارچ کو دنیا بھر میں سفر کرنے والے جرمن باشندوں کے لیے وارننگ جاری کی تھی اور اب وہ اگلے ماہ 31 یورپی ممالک کے لیے یہ پابندیاں اٹھانے کا خواہاں ہے۔

    بدھ کے روز کابینہ میں جانے والی ایک مسودہ دستاویز میں یورپی یونین کے 26 ممالک کے علاوہ برطانیہ اور غیر یورپی یونین ممالک جیسے آئس لینڈ اور ناروے میں سفر کرنے کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ جرمنی پہلے سے ہی اپنے ہمسایہ ممالک آسٹریا اور سوئزرلینڈ کے لیے اپنی سرحدیں 15 جون سے مکمل طور پر کھول رہا ہے۔

    واضح رہے کہ یورپی یونین سرحدیں کھولنے سے متعلق ہدایات جاری کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ 8 جون سے برطانیہ میں آنے والے ہر شخص کے لیے 14 دن کا قرنطینہ لازمی ہو گا۔

  19. عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمیوں پر نظر ثانی کرنی پڑے گی: اجمل وزیر

    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دورہ کیا اور اس موقع پر انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد کووڈ 19 سے صحتیاب ہوئے ہیں وہ یہاں آ کر پلازما عطیہ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر، طبی عملہ اور نیم طبی عملہ اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ہمارے لیے کام کر رہے ہیں۔

    ’اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اگر ہم نے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو پھر صورتحال مشکل ہو جائے گی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی رہی تو اگلی عید ہم اس وائرس کو شکست دینے پر خوشی منائیں گے لیکن اگر ان احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عید کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمیوں پر نظرِ ثانی کرنی پڑے گی۔

  20. بیت الحم میں واقع کلیسائے مہد کو دوبارہ کھول دیا گیا

    چرچ

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    بیت الحم میں واقع کلیسائے مہد (چرچ آف نیٹویٹی) کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے تاہم ایک وقت میں صرف 50 افراد کو اندر جانے کی اجازت ہو گی۔

    اس کے ساتھ ساتھ یہاں آنے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور انھیں بخار نہ ہو۔

    بیت الحم میں واقع کلیسائے مہد مغربی کنارے میں فلسطینی معیشت کا ایک اہم سیاحتی مرکز ہے۔

    چرچ

    ،تصویر کا ذریعہReuters