کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. ننھے کچھوے لاک ڈاؤن سے کیسے مستفید ہو رہے ہیں

    انڈیا میں 'اولیو ریڈلی' نسل کے لاکھوں ننھے کچھوے ریت سے نکل کر سمندر کی جانب رواں دواں ہیں۔

    ماہرین کے مطابق لوگوں کی عدم موجودگی اور آلودگی میں واضح کمی کی وجہ سے ان کی اتنی بڑی تعداد ایک ساتھ فوج بنا کر نکلی ہے۔ دیکھیے ہماری ڈیجیٹل ویڈیو۔۔۔

  2. غیر ملکی سیاح جولائی سے سپین آ سکیں گے

    epa

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ جولائی سے سپین کو غیر ملکی سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    اس سلسلے میں انھوں نے کسی خاص تاریخ یا اقدامات کی تفصیلات تو نہیں بتائیں لیکن ان کا کہنا تھا کہ 8 جون کے ہفتے سے لا لیگا میں فٹ بال کے میچ دوبارہ شروع ہوسکتے ہیں۔

    اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’جولائی کے مہینے سے سپین میں غیر ملکی سیاحوں ۔‘

    حکومت نے 4 مئی کو ملک کے سخت لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کے لیے چار مراحل کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا۔

    سپین میں انفیکشن اور اموات کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے لیکن بدھ کے روز سنچیز نے پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرکے ہنگامی حالت کی مدت کو مزید دو ہفتوں تک بڑھا دیا اور اب یہ 6 جون تک نافذ ہے۔

  3. کورونا وائرس کے سبب پروازوں کی بندش، پاکستانی کمپنیاں، مسافر کیسے متاثر ہوں گے؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہShajie Hussain

    پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ہر سال عمرہ اور زیارات کے لیے سعودی عرب، ایران اور عراق جاتی ہے۔ مکہ اور مدینہ کی مسجدیں اور عراق اور شام میں مقاماتِ مقدسہ زائرین سے کھچا کھچ بھرے ہوتے ہیں۔

    مگر اس سال ایک بھی مسافر نہ تو سعودی عرب جا سکا نہ عراق اور ایران کیونکہ نہ تو ویزے ملے، نہ سفر کی سہولیات اور نہ ہی اجتماعات کی اجازت۔

    اب سوچیں کہ جو پروازیں ان مسافروں کو لے کر جاتی تھیں ان کے کیا حالات ہوں گے کیونکہ پاکستانی ایئرلائنز کی تو ساری کمائی ہی سعودی عرب کے روٹ پر چلنے سے ہوتی ہے اور پی آئی کے نیٹ ورک پر سب سے زیادہ منافع کمانے والے روٹ سعودی عرب کے ہیں۔

    اس صورتحال میں پاکستانی ایئرلائنز اور مسافروں کے لیے مستقبل میں کیا صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، پڑھیے طاہر عمران کے اس تفصیلی فیچر میں۔

  4. راولپنڈی پولیس کے پانچ اہلکار کورونا وائرس کا شکار

    کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر فرائض انجام دیتے ہوئے راولپنڈی پولیس کے پانچ اہلکار کووڈ 19 کا شکار ہو گئے ہیں۔

    راولپنڈی پولیس کے مطابق جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، انھیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

  5. ایران: عید کے موقع پر لاک ڈاؤن میں نرمی، مذہبی اور ثقافتی مقامات کھول دیے گئے

    Reuters

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ایران میں عید الفطر کے موقع پر ملک بھر کے کاروبار، مذہبی اور ثقافتی مقامات کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایران کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ 19 کا شکار مزید 59 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    خبر رساں ادارے رؤئٹرز کے مطابق صدر حسن روحانی نے سرکاری ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز رمضان المبارک کے اختتام پر میوزیم اور تاریخی مقامات کو دوبارہ کھولا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز مقدس مذہبی مقامات کو بھی کھول دیا گیا ہے۔

    ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پور کے مطابق ایران میں وائرس سے اموات کی تعداد 7359 ہوگئی ہے اور تصدیق شدہ متاثرین کی کل تعداد 133521 ہے۔

    جہان پور کے مطابق ملک میں اب تک 104072 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  6. اس بار عید کی مباردکباد دل سے دیں

    پاکستان کی وزارتِ اطلاعات نے عیدالفطر کے موقع پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے اجتماعات کے دورن ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بار نمازِ عید کے بعد گلے نہ ملیں اور عید کی مبارکباد دیں ضرور مگر دل سے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. بریکنگ, خیبر پختونخوا: 294 نئے مریض، مزید 8 اموات

    پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 294 مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد خیبر پختونخوا میں متاثرین کی کل تعداد 7685 ہو گئی ہے۔

    صوبے میں مزیدآٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 389 ہو گئی ہے۔

    خیبر پختونخوا میں 99 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2396 ہوگئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  8. بچوں کو کووڈ 19 سے کتنا خطرہ ہے اور کیا وہ وائرس پھیلا سکتے ہیں؟

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    انگلینڈ میں جلد ہی بچے پرائمری سکولوں میں جانا شروع کر دیں گے لیکن اہم سوال یہ ہے کہ بچوں کا کورونا وائرس کی وبا میں کردار کیا ہو گا؟

    بچوں کو کورونا وائرس ہو سکتا ہے مگر اس بات کے امکانات انتہائی کم ہوتے ہیں کہ وائرس کا شکار بننے کے بعد وہ زیادہ بیمار پڑ جائیں۔

    یہ بات واضح نہیں ہے کہ وہ اس وائرس کو ایک دوسرے میں یا بالغ افراد میں کس حد تک منتقل کرنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

    آئیے دیکھتے ہیں کہ ماہرین اب تک اس حوالے سے کیا کچھ جان پائے ہیں۔

  9. ننھے کچھوے لاک ڈاؤن سے کیسے مستفید ہو رہے ہیں

  10. کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے چینی صوبے کی طرف سے پاکستان کو 56560 ڈالر کی امداد

    Radio Pakistan

    ،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

    چین کے صوبہ فوجیان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 56560 امریکی ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی سے ملاقات میں زیامین خارجہ امور کے ڈائریکٹر، لی ژاؤپنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین میں مضبوط شراکت دار قائم ہے۔

    لی نے پاکستانی سفیر کو زیامین کی معاشی ترقی کے علاوہ پاکستانی طلبا کو درپیش موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

  11. روس: کورونا وائرس کے 9434 نئے مریض

    روس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    روس میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 9434 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک میں متاثرین کی کل تعداد 335882 ہو گئی ہے۔

    روس میں کورونا وائرس سے اب تک 3388 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

  12. کووِڈ-19 کے خلاف نئے علاج کی آزمائش شروعات کے قریب

    کورونا

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    برطانیہ کے سائنسدان ایک ایسے علاج کی آزمائش شروع کرنے والے ہیں جس کے بارے میں انھیں امید ہے کہ وہ کووِڈ-19 سے شدید ترین متاثر افراد کی بھی صحت میں بہتری لائے گا۔

    سائنسدانوں کو معلوم ہوا ہے کہ جن افراد میں مرض سب سے زیادہ شدت سے ظاہر ہوا ہے، ان میں ٹی سیلز کہلانے والے مدافعتی خلیے بہت کم تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

    ٹی سیلز کا کم جسم سے انفیکشن کا صفایا کرنا ہوتا ہے۔

    یہ طبی آزمائش اس بات کی جانچ کرے گی کہ کیا ٹی سیلز کی تعداد میں اضافہ کرنے والی انٹرلیوکین 7 نامی دوا مریضوں کی صحتیابی میں مدد دے سکتی ہے یا نہیں۔

    اس تحقیقی مطالعے میں فرانسس کرِک انسٹیٹیوٹ، کنگز کالج لندن، اور گائز اینڈ سینٹ تھامس ہسپتال کے سائنسدان شامل ہیں۔

  13. بریکنگ, سندھ: 24 گھنٹوں میں 762 نئے متاثرین، 14 مزید ہلاکتیں

    کورونا

    سندھ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 762 متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد 21 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

    سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں ہلاکتیں 354 ہوگئی ہیں۔

    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں آج مزید 198 مریض ہلاک ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور یوں 7213 افراد مکمل طور پر اس مرض سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس کے 762 نئے متاثرین میں سب سے زیادہ 618 متاثرین کا تعلق کراچی سے ہے اور کراچی میں بھی ضلع شرقی سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے جہاں سے 190 متاثرین سامنے آئے ہیں۔

  14. ٹی وی میزبان ندا یاسر، شوہر اور بیٹی میں کورونا کی تصدیق

    پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے سربراہ سلمان اقبال نے اعلان کیا ہے کہ ان کی مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ان کے خاندان کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا جس میں ان کے شوہر، خود ندا یاسر اور ان کی بیٹی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ان کے بیٹے کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

    سلمان اقبال نے مطلع کیا کہ ندا یاسر کے شو گُڈ مارننگ پاکستان کی تمام ٹیم کی ٹیسٹنگ کی جا رہی ہے اور ان سے نتائج آنے تک خود ساختہ تنہائی میں رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    انھوں نے یہ بھی بتایا کہ ندا کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام سٹاف ارکان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  15. برطانیہ: وزیرِ اعظم آفس کا ڈومینیک کمنگز کی حمایت میں بیان جاری

    برطانیہ کے وزیرِ اعظم آفس نے اپنے مشیرِ اعلیٰ ڈومینیک کمنگز کی حمایت میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے وائرس سے متاثر ہوتے ہوئے بھی اپنے آبائی گھر کا سفر کر کے کسی ضوابط کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ: 'کیونکہ ان کی اہلیہ ممکنہ طور پر کورونا سے متاثر تھیں اور اس کا قوی امکان تھا کہ وہ خود بھی بیمار پڑ جائیں گے، اس لیے ڈومینیک کمنگز کے لیے یہ ضروری تھا کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائیں۔ ان کی بہن اور بھانجیوں نے مدد کے لیے خود کو پیش کیا اس لیے وہ ان کے گھر کے قریب مگر ان سے الگ رہے کہ کہیں انھیں ضرورت نہ پڑ جائے۔ ان کی بہن نے خاندان کے لیے خریداری کی اور ہر چیز وہ ان کے دروازے پر چھوڑ جایا کرتیں۔ کسی بھی موقع پر پولیس نے ان سے یا ان کے خاندان سے اس معاملے پر بات نہیں کی جیسا کہ کہا جا رہا ہے۔ ان کے اقدامات کورونا وائرس ضوابط کے عین مطابق تھے اور مسٹر کمنگز کو یقین ہے کہ ان کا رویہ معقول اور قانونی تھا۔‘

  16. کوئٹہ: روایتی بلوچ چپل بنانے والے افراد پریشانی کے شکار, محمد کاظم، نامہ نگار کوئٹہ

    کورونا، عید، کوئٹہ

    عید کے مواقع ایسے ہوتے ہیں جن میں بلوچستان میں روایتی پہناووں کی فروخت میں بہت زیادہ اضافہ ہوتا ہے۔ ان میں پشتون روایتی کپڑوں اور لنگی (پگڑی) کے علاوہ بلوچی چپل (چوٹ) اور واسکٹ وغیرہ شامل ہیں تاہم ان میں سب سے زیادہ فروخت بلوچی چپلوں کی ہوتی ہے۔

    روایتی بلوچی چپلوں کی خریداری کے لیے بلوچستان کے دور دراز سے لوگ عید کے مواقع پر کوئٹہ آیا کرتے تھے لیکن اس بار ایسا ممکن نہیں ہوسکا کیونکہ کورونا کی وجہ سے بلوچستان میں پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی کو ختم نہیں کیا گیا۔

    روایتی بلوچی چپلوں کی فروخت کا سب سے بڑا مرکز پرنس روڈ ہے جہاں ماما مری کے نام سے معروف دکاندار اس مرتبہ کاروبار میں مندی پر نالاں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کا کاروبار قرض پر چلتا ہے۔ وہ چمڑے اور دیگر اشیاء قرض پر لے کر جوتے بناتے ہیں اور عید پر فروخت زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ اس قرض کو اتارتے ہیں۔

    کورونا، عید، کوئٹہ

    ان کا کہنا ہے کہ اس لیے وہ پورا سال عید کے تہواروں کا انتظار کرتے ہیں لیکن ان کے بقول اس مرتبہ اس قرض کو اتارنا مشکل ہوگا کیونکہ اس بار لاک ڈاﺅن اور باہر سے لوگوں کی خریداری کے لیے کم آمد کی وجہ سے روایتی چپلوں کی فروخت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاﺅن میں نرمی تو کی گئی لیکن شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کا وقت کم ہے کیونکہ لوگ دو تین بجے اٹھتے ہیں اور اس کے بعد پھر خریداری کے لیے کتنا وقت رہ جاتا ہے۔

    ماما مری کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں چھوٹے دکاندار حکومتی مالی امداد کے سب سے زیادہ مستحق ہیں لیکن تاحال ایسا نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے وہ ایک مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔

    کورونا، عید، کوئٹہ
    کورونا، عید، کوئٹہ
  17. اسلام آباد: دکانوں کے اوقاتِ کار عید کے دنوں کے لیے بڑھا دیے گئے

    اسلام آباد انتظامیہ نے آج لاک ڈاؤن ضوابط میں ترمیم کرتے ہوئے ان تمام دکانوں اور کاروبار کو جنھیں کھلنے کی اجازت تھی، انھیں اب 23 سے 24 مئی تک صبح نو بجے سے رات 10 بجے تک، اور 24 مئی کے بعد صبح نو بجے سے شام سات بجے تک کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے جاری کردہ اس حکمنامے میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے ماتحت تمام مزاروں کو بھی ایس او پیز کی پاسداری کے ساتھ ہفتے میں ساتوں دن تک کھلنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔

    حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور دیگر تمام پابندیاں اور استثنیٰ بدستور قائم رہیں گے۔

    کورونا، اسلام آباد

    ،تصویر کا ذریعہICT

  18. گوادر: ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 6 افراد میں کورونا کی تصدیق, محمد کاظم، نامہ نگار کوئٹہ

    ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر) محمد وسیم نے کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے گرفتار افراد میں سے چھ افراد کورونا سے متائثر پائے گئے ہیں۔

    ایک سرکاری اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوادر میں ماسک نہ پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر عملدرآمد نہ کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کرکے قرنطینہ سینٹرز میں بند کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سمندری راستے سے متعدد افراد بغیر سیکورٹی پوائنٹ والے مختلف مقامات سے اپنے گھروں میں پہنچ کر شہر میں گھوم رہے ہیں جو انتہائی خطرناک ہوسکتا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر ایران سے غیر قانونی طور پر ایرانی اور پاکستانی شہریوں کی آمد کا اندیشہ ہے جس کے باعث شہری احتیاط کریں اور حکومت کی دی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گوادر میں بغیر ماسک یا چادر شہر میں گھومنے والے افراد کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔

  19. بلوچستان: لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران مرض کی مقامی منتقلی 92 فیصد تک پہنچ گئی

    کورونا، بلوچستان

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں کورونا سے متعلق کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران کورونا وائرس کی مقامی سطح پر ایک دوسرے سے منتقلی 92 فیصد تک جا پہنچی ہے جو سب کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔

    کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی ایک پریس ریلیز میں کاروباری حضرات بالخصوص محلوں کے دکانداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خود بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اپنے گاہکوں سے بھی اس پر عمل درآمد کروائیں خصوصاً چاند رات کو بیکری و دیگر متعلقہ کاروباری حضرات کی ذمہ داری ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں اور لوگوں کے اجتماع سے اجتناب کریں۔

    اعلامیے میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عید ملنے کے روایتی انداز سے اس سال اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل کریں اور گھر میں خواتین و بچوں سے بھی اس پر سختی سے عمل درآمد کروائیں۔

    پریس ریلیز میں لوگوں سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  20. فرانس: دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت

    کورونا، فرانس

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    فرانس میں دو ماہ تک لاک ڈاؤن جاری رہنے کے بعد آج کے دن سے عبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    تاہم عبادت گزاروں کو کئی ضوابط کی پاسداری کرنی ہوگی۔

    وزارتِ داخلہ نے جمعے کو اعلان کیا کہ عبادت کے اجتماعات کی اجازت ہوگی تاہم شرکت کرنے والوں کو داخلے سے پہلے ہاتھ دھونے ہوں گے، چہرے پر ماسک پہننا ہوگا، اور ہر کسی سے دو میٹر کا فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

    فرانس کے حکام نے رواں ماہ کے اوائل میں لاک ڈاؤن اقدامات میں نرمی کر دی تھی تاہم انھوں نے عبادت کے اجتماعات پر پابندی برقرار رکھی تھی جس پر مذہبی گروہوں کی جانب سے شکایت کی گئی۔

    یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاستی گورنرز کو عبادت کے مقامات کھولنے کا حکم دیا اور کہا کہ یہ ‘لازمی خدمات’ ہیں۔

    انھوں نے گورنرز کو خبردار کیا کہ اگر انھوں نے انکار کیا تو وہ ان کا حکم مسترد کر دیں گے۔

    امریکی صدر کے پاس ایسا کرنے کا براہِ راست اختیار نہیں ہے تاہم وہ وفاقی امداد ضرور روک سکتے ہیں۔