کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے
دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔
لائیو کوریج
بریکنگ, روس میں ایک دن میں 153 ہلاکتیں، اموات کی کُل تعداد 3541
،تصویر کا ذریعہReuters
روس میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 153 ہلاکتوں
کی اطلاع موصول ہوئی ہے جس کے بعد یہاں ہلاکتوں کی کُل تعداد 3541 ہوگئی ہے۔
یہ ایک دن میں روس میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 8599 مزید
متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ گذشتہ روز کے مقابلے میں کچھ کام ہیں۔
ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ 44 ہزار
481 تک پہنچ گئی ہے۔
انڈیا: متاثرین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، ایک دن میں 6767 افراد میں مرض کی تصدیق
،تصویر کا ذریعہReuters
انڈیا میں اتوار کو کورونا وائرس کے چھ ہزار 767
نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جو کہ اب تک ملک میں 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والی
متاثرین کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
یوں انڈیا میں متاثرین کی کُل تعداد ایک لاکھ 31
ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
انڈیا میں فضائی کمپنیاں پیر کے روز سے اپنی
ملکی پروازوں کا ایک تہائی حصہ دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہیں تاہم اب تک یہ
واضح نہیں ہے کہ کون سی ریاستیں پروازوں کو اجازت دیں گی، اور یہ کہ مسافروں پر
کون سے قرنطینہ قوانین کا اطلاق ہوگا۔
اب تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ تین انڈین
ریاستوں مہاراشٹر، تامل ناڈو اور مغربی بنگال نے کہا ہے کہ وہ بڑھتے ہوئے کورونا
وائرس متاثرین کی وجہ سے اپنے ہوائی اڈے کھولنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
ایشیا کی تازہ ترین صورتحال کیا ہے؟
چین جہاں سے یہ وبا شروع ہوئی تھی، وہاں آج تین
نئے مصدقہ مریض سامنے آئے ہیں۔ اس سے ایک دن قبل وہاں نئے متاثرین کی تعداد صفر
تھی۔ چین میں اب تک مصدقہ متاثرین کی تعداد 83 ہزار کے قریب ہے اور ہلاکتوں کی
تعداد 4600 ہوچکی ہے۔
جنوبی کوریا میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 23
نئے متاثرین سامنے آئے جن کا اکثریتی طور پر تعلق سیؤل کے گنجان آباد شہر سے ہے
جہاں حکام نے ہزاروں نائٹ کلبز، شراب خانے وغیرہ بند کر دیے ہیں تاکہ مرض کو
پھیلنے سے روکا جا سکے۔
تھائی لینڈ میں چوہوں پر آزمائش کے مثبت نتائج
سامنے آنے کے بعد بندروں پر ویکسین کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔
انڈونیشیا میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 949 نئے
متاثرین سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد 21 ہزار 745 ہوگئی ہے۔
انڈونیشیا میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 1351 ہے۔ مشرقی جاوا کے صوبے میں سب سے زیادہ
466 متاثرین سامنے آئے۔
سری لنکا کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ منگل سے لاک
ڈاؤن کے اقدامات میں نرمی کریں گے۔ دارالحکومت کولمبو اور گمپاہا ضلع مارچ سے 24
گھنٹے طویل لاک ڈاؤن میں ہیں۔
جاپان میں نائٹ کلبز کے کارکنوں کی تنظیم نے
لوگوں کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں انھیں ماسک پہننے، اور دروازوں کے
ہینڈل اور میزیں ہر 30 منٹ بعد جراثیم سے پاک کرنے کے لیے زور دیا گیا ہے۔
میٹھی عید کے میٹھے پکوان: پیناکولاڈا پیشن میٹھا بھی، گرمی کا توڑ بھی
ایران: 107 سالہ خاتون کورونا سے صحتیاب
،تصویر کا ذریعہReuters
ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کے
مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والی 107 سالہ ایرانی خاتون صحتیاب ہوگئی ہیں۔
سلطنت اکبری نامی خاتون کو آرک شہر کے ایک
ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
انھیں قرنطینے میں رکھنے کے کچھ عرصے کے بعد
ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
ایران مشرقِ وسطیٰ کے سب سے زیادہ متاثر ممالک
میں سے ہے جہاں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار 521 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ سات ہزار
359 افراد اس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
’مفتی منیب الرحمٰن کون ہوتے ہیں کسی کا ایمان پرکھنے والے؟‘
کووڈ 19 اور لاک ڈاؤن برطانوی سیکس ورکرز کو کیسے متاثر کر رہے ہیں
،تصویر کا ذریعہGetty Images
برطانیہ میں ایک خیراتی ادارہ معاشرے کے ایک ایسے طبقے کی فلاح کے لیے کام کر رہا ہے جنھیں اکثر لوگ یا تو بھول جاتے ہیں یا انھیں مدد کا حقدار نہیں سمجھتے: سیکس ورکرز۔
خیراتی ادارہ ’سیفر ویلز‘ سنہ 2005 سے اپنے ’سٹریٹ لائف‘ پراجیکٹ کے تحت ایسی خواتین کی مدد کر رہا ہے جو جسم فروشی کے کاروبار میں پھنس گئی ہیں۔ اب یہ ادارہ ایسی خواتین کو گھروں میں رہنے پر قائل کرنے کے لیے اپنا کام کرنے کا طریقہ کار تبدیل کر رہا ہے۔
’سیفر ویلز‘ کی چیف ایگزیکٹیو برنی بوئین تھامسن کے مطابق انھیں احساس تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایسی خواتین سے ان کی تنظیم کے رابطے رک نہیں سکتے اگرچہ اب انھیں اپنے فلاحی کام ورچوئل انداز میں کرنا ہوں گے۔
کارڈف میں واقع خیراتی تنظیم کے مطابق وبا کے دنوں میں ان کا کام تقریباً 70 فیصد بڑھ گیا ہے۔
بریکنگ, کورونا وائرس: سندھ میں مزید 846 متاثرین کی تصدیق، 13 مزید ہلاکتیں
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3547 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 846 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے، جو کہ تقریباً 24 فیصد کی شرح ہے۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ 24 فیصد مثبت متاثرین اب تک کی سب سے بڑی شرح ہے، اور یہ ’ہماری بے احتیاطی‘ کا نتیجہ ہے۔
تاہم وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرین کا تناسب ٹیسٹوں کے مقابلے میں 14 فیصد ہے۔
اب تک سندھ میں ایک لاکھ 57 ہزار 449 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
انھوں نے مزید مطلع کیا کہ سندھ میں مزید 13 افراد کی کورونا وائرس کے باعث ہلاکت ہوئی ہے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی کُل تعداد 367 ہوگئی ہے۔
صوبے میں فی الوقت کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 22 ہزار 491 ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد سات ہزار 359 ہے۔
قرنطینہ میں رہنے سے متعلق نظر بند رہنے والے افراد کے مفید مشورے
،تصویر کا ذریعہGetty Images
کیا قرنطینہ آپ کے اعصاب پر سوار ہو رہا ہے؟ حالیہ برسوں میں روس میں دسیوں ہزاروں افراد (سرکاری طور پر سنہ 2013 سے 2018 کے درمیان 60 ہزار سے زیادہ افراد) کو سیاسی یا دوسرے الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا ہے اور انھیں گھروں میں نظربند کیا گیا ہے۔
چھ روسی باشندے جنھیں نظربند کیا گیا تھا انھوں نے بی بی سی روسی سروس سے بات کرتے ہوئے تنہائی میں ایام گزارنے کے دوران خود کو سنبھالنے کے بارے میں بتایا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو Google YouTube کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے Google YouTube ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔ YouTube کے مواد میں اشتہارات ہو سکتے ہیں۔
YouTube پوسٹ کا اختتام
تھائی لینڈ: متاثرین اور ہلاکتوں کی یومیہ تعداد صفر
،تصویر کا ذریعہReuters
تھائی لینڈ میں حکام کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی نئے متاثر سامنے نہیں آئے ہیں اور نہ ہی کوئی اموات ہوئی ہیں، چنانچہ یہاں متاثرین کی تعداد بدستور تین ہزار 40 اور اموات کی تعداد 56 ہے۔
خبر رساں ادارے نے تھائی لینڈ کے طبی حکام کے حوالے سے بتایا کہ رواں ماہ یہ چوتھا دن ہے جب متاثرین اور اموات کی یومیہ تعداد صفر رہی ہے۔
اب تک 2921 متاثرین صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
ایک ملائشیائی ڈاکٹر کی گھر سے دور اداس عید
،تصویر کا ذریعہReuters
،تصویر کا کیپشنکوالالمپور کے ایک ہسپتال میں ایمرجنسی طبی عملہ کام میں مشغول ہے
ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد سیاحد الحاتم پہلے بھی عید پر اپنے خاندان سے دور رہنے کے عادی ہیں۔ وہ گذشتہ دو سال سے عید کوالالمپور ہسپتال میں گزار رہے ہیں۔
مگر خبر رساں ادارے روئٹرز سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ اس سال عید ہسپتال کے زیادہ تر مسلم ارکان کے لیے ایک افسردہ موقع ہے کیونکہ ملک میں اب تک اس وبا کے باعث سات ہزار سے زائد لوگ متاثر جبکہ 115 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
’میں اپنے چند دوستوں کی وجہ سے اداس ہوں، سٹاف نرسیں اور چند سینیئر ڈاکٹروں کی وجہ سے۔ وہ کوالالمپور سے تعلق نہیں رکھتے۔ عام طور پر وہ عید کے لیے اپنے گھر لوٹ جاتے ہیں مگر اس مرتبہ انھیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل رہا۔ چنانچہ اس سے کام کے ماحول پر افسردگی چھا جاتی ہے۔‘
مسلم اکثریتی ملک ملائیشیا نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مارچ کے وسط سے ہی نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
رواں ماہ چند پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی مگر غیر ضروری وجوہات کی خاطر بین الریاستی سفر پر اب بھی پابندی ہے جس کی وجہ سے زیادہ تر لوگ چھٹیوں پر اپنے گھروں کو نہیں جا سکے۔
ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والے محمد سیاحد اتوار کو ڈیوٹی پر موجود تھے کیونکہ خدشات ہیں کہ چھٹی کی وجہ سے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا کیونکہ اس موقع پر زیادہ تر لوگ لاک ڈاؤن اقدامات کی خلاف ورزی کریں گے۔
محمد سیاحد کہتے ہیں کہ وبا ہسپتال کے عملے کو ایک دوسرے کے قریب لے آئی ہے اور عملے کے غیر مسلم ارکان افطار کے وقت مسلمان ارکان کی جگہ پر فرائض انجام دیتے ہیں۔
برازیل میں تین لاکھ سے زائد متاثرین، دنیا کا دوسرا سب سے زیادہ متاثر ملک
،تصویر کا ذریعہAFP
برازیل میں سنیچر کو کورونا وائرس کے 965 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں متاثرین کی کُل تعداد تین لاکھ 47 ہزار 398 ہوگئی ہے۔
لاطینی امریکہ کا یہ ملک اب دنیا کا دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثر ملک ہے جبکہ اموات کی تعداد کے اعتبار سے یہ دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔
یہاں اب تک 22 ہزار 13 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
جمعے کو اس نے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے روس کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برازیل میں ممکنہ طور پر متاثرین اور اموات کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے کیونکہ یہاں پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت اب بھی بہت کم ہے۔
عید ہوندی سی ساڈہے ویہلے ۔۔۔
چین: گذشتہ روز کوئی نئے متاثر سامنے نہ آنے کے بعد آج تین نئے متاثرین
،تصویر کا ذریعہReuters
چین میں 23 مئی کو کورونا وائرس کے تین نئے متاثرین سامنے آ گئے ہیں۔
گذشتہ روز چین کے حکام نے اطلاع دی تھی کہ وبا کے آغاز سے لے کر 22 مئی وہ پہلا دن تھا جب کوئی نئے متاثرین سامنے نہیں آئے تھے۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق نئے سامنے آنے والے متاثرین میں دو بیرونِ ملک سے آنے والے شہری ہیں جبکہ ایک شخص میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔
چین میں اب متاثرین کی کُل تعداد 82 ہزار 974 ہے جبکہ اموات کی تعداد 4634 ہے۔
اسلام آباد: گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 135 نئے متاثرین
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 135 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں یومیہ متاثرین کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور یہاں اس سے پچھلے روز 131 نئے متاثرین سامنے آئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے دو ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں اب تک ریکارڈ کی گئی ہلاکتوں کی سب سے بلند یومیہ تعداد دو ہی ہے۔
،تصویر کا ذریعہCOVID.GOV.PK
،تصویر کا ذریعہCOVID.GOV.PK
بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 54 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی, اسلام آباد میں کورونا کے 135 نئے مریض
بی بی سی اردو کی کورونا وائرس سے متعلق لائیو کوریج میں خوش آمدید۔ پاکستانی حکومت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 54 ہزار 601 ہوگئی ہے۔
اب تک 1134 افراد اس مرض سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ متاثرین کی تعداد میں حالیہ اضافہ اسلام آباد سے دیکھنے میں آیا ہے جہاں سے حکام نے دو ہلاکتوں اور 135 نئے متاثرین کی اطلاع دی ہے۔
اسلام آباد سے متاثرین کی یہ اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔
پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2164 مریض سامنے آئے ہیں جو کہ 22 مئی کو 1743 نئے متاثرین سے کہیں بڑی تعداد ہے۔
کورونا وائرس کے سائے میں اس بار پاکستان میں عید کیسے منائی جائے گی؟
،تصویر کا ذریعہSOCIAL MEDIA/INFORMATION MINISTRY PAKISTAN
کورونا وائرس کے باعث متاثرین کی بڑی تعداد اور اموات کی وجہ سے دنیا اداسی کی لپیٹ میں دکھائی دیتی ہے۔ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے بعد اب مسلمان دنیا کے بیشتر ممالک میں (کل) اتوار کو اپنا مذہبی تہوار عید الفطر منائیں گے۔
پاکستان کی بات کی جائے تو ملک کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے بھی چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے عید کی نوید سنائی ہے لیکن کیا اس بار عید پہلے جیسے ہو پائے گی؟