کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. پاکستان میں عید الفطر کی نماز روایتی انداز میں ادا کی گئی, زیادہ تر مقامات پر سماجی دوریوں کے ضوابط کی خلاف ورزی

    پاکستان بھر میں ماہِ رمضان کے ختم ہونے پر آج عید الفطر کا تہوار منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں اور میدانوں میں نمازِ عید روایتی انداز میں ادا کی گئی۔

    جہاں کچھ مقامات ایسے بھی تھے جدھر نمازیوں نے ایک دوسرے سے فاصلے برقرار رکھا، وہیں زیادہ تر مقامات پر حکومت کی جانب سے اعلان کردہ سماجی دوری کے ضوابط کی پاسداری دیکھنے میں نہیں آئی اور عوام بڑی تعداد میں ایک دوسرے کے قریب کھڑے ہو کر عید کی نماز ادا کرتے ہوئے نظر آئے۔

    عید گاہوں سے موصول ہونے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ رات پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ (کورونا وائرس کا) مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ نماز عید سیمت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔

    کوئٹہ
    ،تصویر کا کیپشنکوئٹہ میں نمازِ عید کا ایک اجتماع
    کراچی
    ،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 2 میں نمازِ عید کی ادائیگی کا ایک منظر
    لاہور
    ،تصویر کا کیپشنلاہور کی ایک مسجد میں لوگ داخلے کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں
    کراچی
    ،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک عید گاہ میں ایک رضاکار مسجد میں داخلے سے قبل نمازیوں کے ہاتھوں پر جراثیم کش سپرے کر رہا ہے
    کوئٹہ
    ،تصویر کا کیپشنکوئٹہ کی ایک مسجد میں نمازِ عید کا خطبہ جاری ہے
    لاہور
    ،تصویر کا کیپشنلاہور میں لوگ مسجد میں جگہ ختم ہوجانے کے باعث بڑی تعداد میں سڑک پر نماز ادا کر رہے ہیں۔
    راولپنڈی

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    ،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کی عیدگاہ شریف دربار میں نمازِ عید ادا کرتے ہوئے فاصلے کا خیال رکھا جا رہا ہے
    پشاور

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنپشاور میں نمازِ عید ادا کی جا رہی ہے
    کراچی

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    ،تصویر کا کیپشنکراچی میں ایک پولیس اہلکار نمازیوں کی حفاظت کے لیے پہرہ دے رہا ہے
  2. عید کا دن ہے!

  3. جرمنی: چرچ سروس میں شریک ہونے والے 40 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

    کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہEPA

    جرمنی میں حکام کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد چرچ سروس میں شریک ہونے والے 40 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    مذکورہ سروس 10 مئی کو فرینکفرٹ کے ایک بیپٹسٹ چرچ میں متعقد کی گئی تھی۔

    چرچ حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے سروس کے دوران سماجی دوری کے اصولوں کی پاسداری کی تھی اور سروس سے پہلے عمارت کی صفائی کی گئی تھی۔

  4. پاکستان طیارہ حادثے پر انڈین سوشل میڈیا صارفین خوش کیوں؟

  5. بریکنگ, کورونا وائرس: نیویارک میں روزانہ اموات کی تعداد 100 سے کم ہوگئی

    America

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    امریکی ریاست نیویارک میں مارچ کے آخری دنوں کے بعد سے پہلی مرتبہ ایک دن میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے کم ہوئی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں 84 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ اس سے ایک روز قبل ایک دن میں 109 اموات ہوئی تھیں۔

    اپریل میں کورونا وائرس کی وبا کے بدترین دنوں میں نیویارک ریاست میں روزانہ 1000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو رہے تھے۔ ریاست نیویارک امریکہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔

  6. ’بہو کی لاش سلامت تھی صرف سر پر چوٹ لگی تھی‘

  7. کورونا وائرس: غزہ کی پٹی میں پہلی ہلاکت کی تصدیق

    bbc

    .فلسطینی غزہ کی پٹی سے کورونا وائرس کے باعث پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

    فلسطینیوں کی آزاد خبر رساں ایجنسی مان کے مطابق متاثرہ خاتون کی عمر 77 سال تھی اور ان کا تعلق خان یونس کے علاقے سے تھا۔

    مان نے غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ وہ رفہ کراسنگ کے قریب قرنطینہ ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔

    خبر رساں ادارے نے وزارت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ 55 مریض موجود ہیں جن میں سے 16 صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  8. کورونا وائرس کے سائے میں اس بار عید کیسے منائی جائے گی؟

  9. پنجاب: کورونا وائرس کے 827 نئے مریض، مزید 8 اموات

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ 827 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 8 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

    پنجاب میں گذشتہ روز 144 افراد صحتیاب ہوئے جبکہ 5231 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  10. کورونا وائرس کی وبا آخر کب ختم ہوگی؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں اربوں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔مگر کیا یہ وبا کبھی ختم ہوگی اور اگر ہاں تو اس میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  11. چاہتا ہوں اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے، عمران خان

    PakPMO

    ،تصویر کا ذریعہ@PakPMO

    وزیِر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں اس مرتبہ قوم روایت سے ہٹ کر عید الفطر کی خوشیاں منائے۔

    ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم ان خاندانوں کے لیے دستِ دعا بلند کریں جن کے پیارے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے سانحے میں ان سے بچھڑ گئے یا وبا کےنتیجے میں ان سے جدا ہوگئے۔

    ’دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وبا کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی ایس او پی کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے‘

    ان کا کہنا تھا کہ مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ نماز عید سیمت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  12. پنجاب: صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ میں کورونا وائرس کی تصدیق

    پنجاب کے صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

    ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کچھ علامات ظاہر ہونے کے بعد انھوں نے کورونا کا ٹیسٹ کروایا جس میں ان کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی۔

    @RajaRashidHafiz

    ،تصویر کا ذریعہ@RajaRashidHafiz

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  13. پنجاب: کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریاں عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہیں گی

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    پنجاب میں کورونا وائرس ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کا عید الفطر کی چھٹیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت یہ ٹیسٹنگ لیبارٹریاں عید کے دنوں میں بھی کام کرتی رہیں گی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عید کے پہلے روز سنگل شفٹ میں کام ہو گا جبکہ باقی دو روز 2 شفٹوں میں کام ہو گا۔

    ترجمان کے مطابق سیمپل لوڈ کو دیکھتے ہوئے شفٹوں کی تعداد کم یا ذیادہ کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

  14. بلوچستان: کورونا وائرس کے 108 نئے مریض، متاثرین کی تعداد 3306 ہو گئی

    b

    بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 108 مریض سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی کی تعداد 3306 ہوگئی ہے-

    محکمہ صحت حکومت بلوچستان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 604 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 124 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر 20987 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 17681 کے نتائج منفی آئے ہیں۔ صوبہ میں مجموعی طوپر 50988 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔

    صوبہ میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 1998 ہے۔

    بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک 860 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہے۔

  15. تھائی لینڈ: چوہوں پر کامیاب تجربے کے بعد بندروں پر بھی ویکسین ٹیسٹنگ کا آغاز

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    تھائی لینڈ میں چوہوں پر کورونا وائرس کی ویکسین کے کامیاب تجربے کے بعد بندروں پر بھی اس کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

    تھائی لینڈ کے وزیر برائے اعلی تعلیم ، سائنس اور تحقیق کا کہنا تھا کہ محققین کو امید ہے کہ ستمبر تک ویکسین کے اثرات سے متعلق کوئی واضح نتیجہ نکل آئے گا۔

    بینکاک پوسٹ کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا کہ یہ منصوبہ صرف تھائی ہی نہیں بلکہ نسل انسانی کے لیے ہے۔

    ’وزیر اعظم (پریوت چن اوچا) نے ایک پالیسی پیش کی ہے کہ ہمیں کورونا کے خلاف لڑائی میں عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے ایک ویکسین تیار کرنی چاہیے۔‘

    تھائی ویکسین میسنجر آر این اے کا استعمال کرتی ہے ، جو جسم کے خلیوں کو اینٹی جینز تیار کرنے کا اشارہ دیتی ہے جو مدافعتی نظام کو عملی شکل دینے کے لئے تیار کرتی ہے۔

    یہ ویکسین دنیا بھر میں بنائی جانے والی کم از کم 100 ویکسیز میں سے ایک ہے اور اسے نیشنل ویکسین انسٹی ٹیوٹ، شعبہ برائے میڈیکل سائنس اور چولالونگ کورن یونیورسٹی کے ویکسین ریسرچ سنٹر نے تیار کیا ہے۔

  16. کورونا وائرس: کیا امیر ممالک کووڈ 19 کی ویکسین کی ’ذخیرہ اندوزی‘ کر سکتے ہیں؟

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پیر کو کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ہونے والی فنڈنگ کانفرنس سے امریکہ اور روس غیر حاضر تھے جبکہ چین نے ویکسین کی تیاری اور علاج پر تحقیق کے لیے براہ راست مالی مدد کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ فارماسوٹیکل طاقت کے دو مراکز: امریکہ اور چین کی علیحدہ ویکسین تیاری کی کوشش ایک پریشان کن صورتحال کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

    یورپین ممالک کا خیال ہے کہ اس وائرس کے لیے تیار ہونے والی ویکسین پر تمام ممالک کی ملکیت کا حق تسلیم کیا جانا چائیے۔ یورپی ممالک کے اس خیال کی تائید کرنے والے ممالک کو تشویش ہے کہ اس وقت ویکسین کی تیاری کے لیے ایک مقابلہ نظر آ رہا ہے۔

    ماہر جینیات کیٹ براڈیریک سائنسدانوں کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جو دنیا بھر میں کووڈ 19 کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے کی کوشش کرنے والے 44 منصوبوں میں سے ایک ہے۔

    وہ امریکہ کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی اینویو میں محققین کی ایک ٹیم کا حصہ ہیں جو دسمبر تک اس ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن یہ ویکسین کہاں اور اور کن لوگوں کو ملے گی؟

  17. کورونا وائرس: برطانیہ سے تازہ اعدادوشمار

    برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث 282 مزید اموات کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 36675 ہو گئی ہے۔

    گذشتہ 254 گھنٹوں کے دوران 2959 مزید افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 257154 ہو گئی ہے۔

    نیچے دیے گئے گراف میں برطانیہ میں ٹیسٹوں، اموات اور متاثرین کے حوالے سے مزید تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

    b
    b
    b
    b
    b
  18. عید کے موقع پر خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں، اجمل وزیر

    getty

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ سیاح عید کے موقع پر گلیات، سوات ناران کاغان اور دیگر سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان مقامات پر ہوٹل، رستورانوں سمیت تمام تفریحی سرگرمیاں بند ہیں اس لیے سیاحوں سے گزارش ہے کہ عید کے دنوں میں خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات جانے سے گریز کریں۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام احتیاطی تدابیر عوام کی قیمتوں جانیں بچانے کے لیے ہیں۔

  19. اسلام آباد: عید کے موقعے پر تفریحی پارک بند رہیں گے

    afp

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں عید کے موقع پر تفریحی پارک بند رہیں گے۔

    اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے مطابق عید کے موقع شہری سماجی دوی کا خیال رکھتے ہوئے نمازِ عید ادا کر سکتے ہیں لیکن دامنِ کوہ اور دیگر تفریحی پارک بند رہیں گے۔

  20. کورونا وائرس: ووہان میں ایک دن میں 15 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے گئے

    china

    ،تصویر کا ذریعہAFP

    چین کے شہر ووہان میں جمعہ کے روز 14 لاکھ 70 ہزار 950 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے۔

    یاد رہے ووہان وہی شہر ہے جہاں گذشتہ سال کے آخر میں پہلی بار کورونا وائرس سامنے آیا تھا۔

    اس ماہ کے شروع میں حکام نے دو ہفتوں سے بھی کم وقت میں پوری گیارہ ملین آبادی کے ٹیسٹ کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا۔ حکام کا ماننا ہے کہ سکولوں اور کاروبار کی بحالی کو یقینی بنانے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

    اس مہم کا مقصد ایسے مریضوں کی تلاش ہے جو وائرس سے متاثرہ ہونے کے باوجود کوئی علامات ظاہر نہیں کرتے۔