محکمہ
صحت گلگت بلتستان کے مطابق 21 مئی کو خطے میں 23 نئے مریضوں میں کورونا وائرس کی
تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 602 ہوگئی ہے۔
ڈپٹی
کمشنردفتر کے مطابق گلگت میں مزید ایک مریض کورونا کے باعث ہلاک ہوا جس کے بعد کل
ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہے۔ نئے
مریضوں میں سے 19 کا تعلق گلگت، دو کا استور اور دو کا سکردو سے ہے۔
جبکہ
خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید
دس افراد صحت یاب ہوئے ہیں، جس کے بعد صحت یاب مریضوں کی تعداد 412 تک پہنچ چکی ہے۔
گلگت
بلتستان میں 186 مریض زیر علاج ہیں۔
گلگت
بلتستان میں نئے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 49083 ہو گئی ہے
جبکہ ملک میں مجموعی اموات 1038 تک پہنچ گئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا
وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 14165 ہے۔
ڈپٹی
کمشنر کے مطابق گلگت کے علاقےکھر برمس کو
سیل کردیا گیا ہے۔علاقے میں ہر قسم کے نقل و حرکت پر پابندی رہے گئی اور خلاف ورزی
پر قانون حرکت میں آئے گا۔
شہری
حکومت کے ترجمان مظہر علی مغل کے مطابق ہلاک ہونے والے مریض کا ایک اور بھائی بھی اس
سے قبل کورونا سے ہلاک ہوا تھا۔
شہری
حکومت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے مریض کے ہلاکت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر
ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈز اور اوپی ڈی کو انتقال کرنے والے مریض کے لواحقین نے توڑ
پھوڑ کرتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا تھا۔ اور موقع
پر موجود پولیس اہلکاروں کو مشتعل مظاہرین کونہ روکنے پروزیراعلی' گلگت بلتستان نے
ڈیوٹی پر موجود پولیس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ضلعی حکومت نے شہریوں سے اپیل
کی ہے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے جاری ایس
اوپیز پر عملدرآمد کریں تاکہ شہر میں مقامی منتقلی کے کیسز میں کمی آسکے۔