آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے

مجھے مرکزی ویب سائٹ یا ورژن پر لے جائیں

کم ڈیٹا استعمال کرنے والے ورژن کے بارے میں مزید جانیں

کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔

لائیو کوریج

  1. کورونا وائرس: 1000 برس پہلے ویکسین کا خیال کہاں سے آیا تھا؟

    کھرنڈ پیس کر مریضوں کی ناک میں چڑھانا یا زخم کی پس تندرست فرد کو لگانا سننے میں تو بہت عجیب لگتا ہے لیکن ویکسین کی تیاری کی تاریخ میں ان دونوں اعمال کا بہت اہم کردار ہے۔ جانیے ویکسین کی ایک ہزار سال قدیم تاریخ بی بی سی کی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  2. کیا امیر ممالک کووڈ 19 کی ویکسین کی ’ذخیرہ اندوزی‘ کر سکتے ہیں؟

    پیر کو کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ہونے والی فنڈنگ کانفرنس سے امریکہ اور روس غیر حاضر تھے جبکہ چین نے ویکسین کی تیاری اور علاج پر تحقیق کے لیے براہ راست مالی مدد کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔

    فارماسوٹیکل طاقت کے دو مراکز: امریکہ اور چین کی علیحدہ ویکسین تیاری کی کوشش ایک پریشان کن صورتحال کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

    یورپین ممالک کا خیال ہے کہ اس وائرس کے لیے تیار ہونے والی ویکسین پر تمام ممالک کی ملکیت کا حق تسلیم کیا جانا چائیے۔ یورپی ممالک کے اس خیال کی تائید کرنے والے ممالک کو تشویش ہے کہ اس وقت ویکسین کی تیاری کے لیے ایک مقابلہ نظر آ رہا ہے۔

  3. کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے

  4. کورونا وائرس: پاکستان میں اب تک کی صورتحال

    پاکستان میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد 47 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں سب سے زیادہ 351 ہلاکتیں صوبہ خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔ جبکہ مریضوں کے لحاظ سے سب سے متاثرہ صوبہ سندھ ہے جہاں تقریباً 18964 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

    پاکستان میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہزار سے زائد ہے۔

  5. کورونا وائرس کی وبا آخر کب ختم ہوگی؟

    کورونا وائرس کی وجہ سے اب دنیا بھر میں اربوں لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں بند ہیں۔ معیشتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور کروڑوں افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔مگر کیا یہ وبا کبھی ختم ہوگی اور اگر ہاں تو اس میں کتنا عرصہ لگ سکتا ہے، دیکھیے اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔

  6. امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اقدامات

    امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں بھی چند پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد اب تمام امریکی ریاستیں دو ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد جزوی طور پر کھل گئی ہیں۔

    مختلف ریاستوں میں اٹھائی گئی یابندیوں میں بڑا فرق ہے۔ میری لینڈ نے لوگوں کو باپہر نکلنے کی اجازت دی ہے جیسا کہ وہ ساحل پر جا سکتے ہیں، جارجیا کے رہائیشی بال کٹوا سکتے ہیں اور اوکلاہوما والے ٹیٹو بھی بنوا سکتے ہیں۔

    ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے ابھی کھلنے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    امریکہ میں اب تک وبا سے 92 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔

  7. کورونا وائرس: دنیا بھر میں ایک دن میں سب سے زیادہ مریض

    اگرچہ کورونا وائرس کی عالمی وبا یورپ اور ایشیا میں کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے، لیکن یہ ابھی بھی عالمی سطح پر تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

    گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارۂ صحت کو ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریضوں کے متعلق بتایا گیا ہے۔ جب سے وبا شروع ہوئی ہے یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایدھانوم گھبریئسس نے یہ اعداد ڈبلیو ایچ او کی ایک بریفنگ میں بتائے۔ انھوں نے کہا کہ ان میں سے دو تہائی مریضوں کا تعلق صرف چار ممالک سے ہے۔

    جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مریضوں کی عالمی تعداد اب پچاس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ تین لاکھ 24 ہزار سے زیادہ ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

    اس وقت سب سے زیادہ مریض امریکہ میں ہیں اور اس کے بعد روس، برازیل اور برطانیہ آتے ہیں۔

  8. بی بی سی اردو نیوز کی لائیو کوریج جاری ہے

    پاکستان اور دنیا بھر میں کووڈ 19 کے متاثرین اور اموات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    بدھ کو دنیا بھی میں کیا ہوا، جاننے کے لیے یہاں کلک کریں