آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کورونا وائرس کے دوران پابندیوں میں رہنے والی ’لاک ڈاؤن جینریشن‘ کئی دہائیوں تک متاثر رہ سکتی ہے
دنیا میں کورونا کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 56 لاکھ 18 ہزار سے زیادہ جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ پاکستان میں متاثرین کی تعداد 60 ہزار کے قریب ہے۔ کراچی کے این آئی بی ڈی میں جمعرات سے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹنگ کا آغاز متوقع ہے جبکہ پنجاب میں عید کے بعد کاروبار صرف پیر تا جمعرات کھلیں گے۔
لائیو کوریج
کورونا وائرس: یورپ میں کیا ہو رہا ہے؟
روس میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 153 مزید اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس طرح روس میں مجموعی اموات3541 ہوگئی ہیں۔
جرمنی کے حکام اس مہینے فرینکفرٹ میں ایک چرچ سروس میں شریک ہونے والے ہر شخص کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فرانسیسی حکومت نہیں چاہتی کہ وہاں کے شہری اس موسم گرما میں بیرون ملک سفر کریں۔ وزیر ایلزبتھ بورن نے فرانس انٹر ریڈیو سے بات کرتے ہوئے کہا ’ہم بیرون ملک تعطیلات کی بکنگ کروانے کے لیے فرانسیسیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے۔ اس سال ہمارے کوشش ہے کہ وہ چھٹیاں اپنے ملک فرانس میں گزاریں۔‘
سپین کے سب سے بڑے شہروں میڈرڈ اور بارسلونا میں رہنے والے لوگ اس ہفتے کے اختتام پر شراب خانوں، پارکس، میوزیمز اور چرچوں کے کھلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ادیس ابابا سے 65 پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز لاہور کے لیے روانہ
کوورنا وائرس کے باعث بیرون ملک پھنسے 65 پاکستانیوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا سے وطن واپس (لاہور) لایا جا رہا ہے۔
ایتھوپیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق، یہ افراد ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، یمن، زیمبیا، صومالیہ، جرمنی اور نائیجیریا میں پھنسے ہوئے تھے۔
بریکنگ, پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں کورونا وائرس سے دوسری ہلاکت, ایم اے جرال، صحافی
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں کورونا سے متاثرہ ایک مریضہ آئیسولیشن ہسپتال میں انتقال کر گئیں ہیں جس کے بعد اس خطے میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
ضلع مظفرآباد کے ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید کے مطابق اس خطے میں کورونا کے دو مزید مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق اس خطے میں اب تک مشتبہ افراد کی تعداد 5225 ہے جن کے ٹیسٹ لیے گئے اور ان میں 62 افراد کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔
بریکنگ, کورونا وائرس: سپین میں لگاتار آٹھویں دن یومیہ ہلاتوں کی تعداد 100 سے نیچے رہی
سپین میں حکومت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے مزید 70 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
ہلاکتوں میں اس اضافے کے بعد سپین میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 28752 ہوگئی ہے۔
یہ لگاتار آٹھواں دن ہے جب یومیہ ہلاتوں کی تعداد 100 سے نیچے رہی ہے۔ وائرس کے عروج پر سپین میں روزانہ مرنے والوں کی تعداد 950 تک تھی۔
ملک کے بیشتر حصوں میں پابندیوں کو نرم کردیا گیا ہے اور بارسلونا اور میڈرڈ پر مزید نرمیاں کرنے کے متعلق سوچا جا رہا ہے۔
کیا امیر ممالک کووڈ 19 کی ویکسین کی ’ذخیرہ اندوزی‘ کر سکتے ہیں؟
پیر کو کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ہونے والی فنڈنگ کانفرنس سے امریکہ اور روس غیر حاضر تھے جبکہ چین نے ویکسین کی تیاری اور علاج پر تحقیق کے لیے براہ راست مالی مدد کا کوئی وعدہ نہیں کیا۔ فارماسوٹیکل طاقت کے دو مراکز: امریکہ اور چین کی علیحدہ ویکسین تیاری کی کوشش ایک پریشان کن صورتحال کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
یورپین ممالک کا خیال ہے کہ اس وائرس کے لیے تیار ہونے والی ویکسین پر تمام ممالک کی ملکیت کا حق تسلیم کیا جانا چائیے۔ یورپی ممالک کے اس خیال کی تائید کرنے والے ممالک کو تشویش ہے کہ اس وقت ویکسین کی تیاری کے لیے ایک مقابلہ نظر آ رہا ہے۔
ماہر جینیات کیٹ براڈیریک سائنسدانوں کی اس ٹیم کا حصہ ہیں جو دنیا بھر میں کووڈ 19 کے لیے ایک ویکسین تیار کرنے کی کوشش کرنے والے 44 منصوبوں میں سے ایک ہے۔
وہ امریکہ کی بائیو ٹیکنالوجی کمپنی اینویو میں محققین کی ایک ٹیم کا حصہ ہیں جو دسمبر تک اس ویکسین کی دس لاکھ خوراکیں تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کورونا وائرس: امریکی شہریوں کو بھوکے اور مشتعل چوہوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
امریکی شہریوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ وہ بھوکے چوہوں سے محتاط رہیں جو کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران اپنے معمول کے ریستورانوں میں کھانا نہ ملنے کے باعث مشتعل ہیں۔
امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز (سی ڈی سی) نے کہا ہے کہ ’خاص طور پر زیادہ آبادی والے تجارتی علاقوں میں دستیاب خوراک میں کمی کے باعث چوہوں کی جانب سے غیر معمولی اور جارحانہ رویے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔‘
انھوں نے لوگوں کو گھروں اور کاروباری مراکز میں رسائی کے تمام راستوں کو سیل کرنے، کوڑے کے ڈبوں کو مضبوطی سے ڈھکنے اور پالتو جانوروں اور پرندوں کے کھانے کو صحن سے باہر رکھنے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بریکنگ, ایران میں 2180 نئے مریض، اموات کی مجموعی تعداد 7417 ہو گئی
ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2180 نئے انفیکشن سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 135701 ہوگئی ہے جبکہ 58 مزید اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایران میں کوورنا وائرس کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 7417 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہاں پورصحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 105801 ہو گئی ہیں۔
کیانوش جہاں پور کے مطابق 2615 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ ملک میں اب تک 800519 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
فرانسیسی شہریوں کو گھروں کے قریب ہی چھٹیاں گزارنے کی تاکید
ایک فرانسیسی وزیر کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کے خواہشمند شہریوں کو ملک کی حدود سے باہر نہیں جانا چاہیے۔
ماحولیاتی منتقلی کی وزیر ایلزبتھ بورن نے فرانس انٹر ریڈیو کو بتایا ’ہم بیرون ملک تعطیلات کی بکنگ کروانے کے لیے فرانسیسیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کر رہے۔ اس سال ہمارے کوشش ہے کہ وہ چھٹیاں اپنے ملک فرانس میں گزاریں۔‘
انھوں نے کہا کہ حکومت اگلے ہفتے اندورنِ سفر سے متعلق قواعد میں نرمی کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اعلان کرے گی۔
اس وقت لوگ گھر سے دور زیادہ سے زیادہ 100 کلومیٹر تک کا سفر کرسکتے ہیں۔
بورن کا مزید کہنا تھا کہ پیرس میں پارکس بند رہیں گے کیونکہ یہ شہر کورونا وائرس کی منتقلی کے لیے اب بھی ایک’ریڈ زون‘ ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام میں کورونا وائرس کی تشخیص
پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
امیر مقام نے خود کو اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ میں قرنطینہ کر لیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے امیر مقام میں وائرس کی تصدیق پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے لیے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
کیا آپ صحت یابی کے بعد دوبارہ کووڈ 19 کا شکار ہو سکتے ہیں؟
کیا آپ کو صحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ بھی کورونا وائرس نشانہ بنا سکتا ہے؟ کچھ مریض دوسروں کے مقابلے میں زیادہ بیمار کیوں ہیں؟ کیا یہ مرض ہر سردی میں واپس آئے گا؟ کیا ویکسین کارگر ثابت ہو گی؟ کیا امیونٹی پاسپورٹ کی مدد سے ہم میں سے کچھ لوگ کام پر واپس جا سکتے ہیں؟ اس وائرس سے نمٹنے کے لیے کن طویل المدتی اقدامات کی ضرورت ہے؟
دنیا میں کووڈ-19 کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد جہاں روز بروز بڑھ رہی ہے وہیں یہ سوالات بھی تواتر سے پوچھے جانے لگے ہیں۔
ان تمام سوالات میں جو ایک چیز مشترک ہے وہ ہے امیون سسٹم یا مدافعتی نظام اور ہم اس بارے میں بہت کم جانتے ہیں۔
سینٹ پیٹرس سکوائر میں عوام کی واپسی
تقریبا تین ماہ بعد پہلی مرتبہ پوپ فرانسس کے ساتھ دعا میں شامل ہونے کے لیے اتوار کے روز کئی لوگوں نے سینٹ پیٹرس سکوائرکا رخ کیا۔
رومن کیتھولک چرچ کے رہنما نے کھڑکی سے چند درجن شرکا کو دعا دینے سے پہلے انٹرنیٹ پر جاری کردہ پیغام میں لوگوں کو ماحول کے متعلق سوچنے کی ہدایت کی۔
سینٹ پیٹرس سکوائر آنے والے لوگوں نے معاشرتی دوری کے قواعد کو برقرار رکھا اور زیادہ تر نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔
پیر کے روز سکوائر کو عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔
کویت: 838 نئے مریضوں کے ساتھ متاثرین کی تعداد 21000 سے تجاوز کر گئی
کویت میں عید الفطر کے دن 838 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ متاثرین کی کل تعداد 21302 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق آٹھ نئی اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 156 ہے۔
پاکستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی نئی امداد کا اعلان
پاکستان میں امریکی سفیر پال جونز نے طبی عملے کی تربیت اور پاکستان کی کوششوں میں تعاون کے لیے 60 لاکھ امریکی ڈالر کی نئی امداد کا اعلان کیا ہے۔
اس بات کا اعلان انھوں نے اتوار کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے سے جاری ایک بیان میں کیا جس میں انھوں نے پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد بھی دی۔
امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر پاکستانیوں میں وائرس کے ٹیسٹ کے لیے چوتھی موبائیل لیب فراہم کر رہا ہے۔
افریقہ: کورونا وائرس کے سائے میں عید کیسے منائی گئی
دنیا بھر کے مسلمان کورونا وائرس کے سائے میں عید منا رہے ہیں۔ لیکن افریقہ کے باشندوں نے پابندیوں کے باوجود عید منانے کے طریقے ڈھونڈ نکالے ہیں۔
سائیکل چلاتی لڑکی پر ایوانکا ٹرمپ کی ٹویٹ انھیں مہنگی پڑ گئی
سپین میں حکومت کے خلاف ہزاروں افراد کا احتجاج
سپین میں ہزاروں افراد حکومت کی طرف سے کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
دائیں بازو کی پارٹی نے اپنے حامیوں سے معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی گاڑیاں چھوڑے بغیر بڑے شہروں میں سفر کرنے کی اپیل کی ہے۔
دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرین نے قافلوں میں مارچ کرتے ہوئے ہسپانوی پرچم لہرائے اور سوشلسٹ وزیر اعظم پیڈرو سانچز سے استعفی دینے کا مطالبہ کیا۔
سپین نے 14 مارچ کو سخت ترین پابندیاں عائد کردی تھیں۔
اگرچہ حالیہ ہفتوں کے دوران ان پابندیوں میں نرمی پیدا کی گئی ہے ، لیکن میڈرڈ اور بارسلونا میں کووڈ 19 کے شدید پھیلاؤکے باعث ابھی تک لاک ڈاؤن نافذ ہے۔
وبا ہو یا بحران، ایک روپے میں ایسا کھانا کہ منھ میں پانی آجائے!
سماجی دوری نافذ کرنے والا روبوٹ کتا
یہ روبوٹ کتا سنگاپور کے ایک پارک میں کورونا وائرس سے متعلق ایک تحقیق کا حصہ ہے۔ امریکہ میں قائم بوسٹن ڈائنامکس کی تیار کردہ مشین میں ایک کیمرہ لگایا گیا ہے تاکہ اس بات کی نگرانی کی جاسکے کہ بشن انگ مو کیو پارک میں کتنا ہجوم ہوتا ہے۔ اس میں سماجی دوری کو فروغ دینے والے پیغامات کو نشر کرنے کے لئے لاؤڈ اسپیکر بھی لگایا گیا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک میں عید الفطر کیسے منائی جا رہی ہے؟
کورونا وائرس کی وبا کے باعث نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن نے عید کے تہوار کی روایتی سرگرمیاں ماند کر دی ہیں۔
ماہِ رمضان کے آخر میں آنے والے اس تہوار کے موقع پر لوگ ضیافتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور اپنے رشتے داروں سے ملتے ہیں تاہم اس مرتبہ لاک ڈاؤن بندشوں کی وجہ سے گہما گہمی میں کمی ہوئی ہے۔