کورونا: برطانیہ کا ویکسین کے لیے 84 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان، بلوچستان میں 148 نئے متاثرین

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں اب تک 46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور تین لاکھ سے زیادہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد 41 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں پیر سے 26 صنعتیں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ادھر برطانیہ نے ویکسین کے لیے 84 ملین پاؤنڈز دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ چین کے شہر بیجنگ میں عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

لائیو کوریج

  1. سنگاپور: معاشرتی دوری کے قواعد پر عمل کروانے والا روبوٹ کتا

    dog

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سنگاپور میں ایک روبوٹ کتا معاشرتی دوری کے قوانین پر عمل کروانے میں انتظامیہ کی مدد کر رہا ہے۔

    یہ روبوٹ کتا، پیدل چلنے اور سائیکل چلانے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی وارننگز دیتا ہے۔

    بوسٹن ڈائنامکس کے ذریعہ بنایا جانے والا یہ ریموٹ کنٹرول ، چار پیر والوں کتا جمعہ کے روز ایک مرکزی پارک میں دو ہفتوں کے آزمائشی طور پر تعینات کیا گیا ہے۔

    پیلے اور سیاہ رنگ کا یہ روبوٹ انگریزی میں معاشری دوری کی تنبیہ کے ساتھ ’آئیے سنگاپور کو صحت مند رکھیں۔ اپنی اور اپنے آس پاس کے لوگوں کے حفاظت کے لیے براہ کرم کم از کم ایک میٹر کے فاصلے پر کھڑے ہوں۔ شکریہ‘ جیسے الفاظ دہراتا نظر آتا ہے۔

  2. اٹلی لاک ڈاؤن نرم کر کے ‘نپا تلا خطرہ’ مول لے رہا ہے، وزیرِ اعظم

    اٹلی، کورونا وائرس

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    اٹلی کے وزیرِ اعظم جوزیپے کونٹے نے اعتراف کیا ہے کہ اٹلی لاک ڈاؤن اقدامات میں مزید نرمی کر کے ‘نپا تلا خطرہ’ مول لے رہا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ‘انفیکشن کی شرح’ دوبارہ بڑھ سکتی ہے مگر ملک ویکسین کا انتظار کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    انھوں نے اعلان کیا کہ 3 جون سے بین الاقوامی اور اندرونِ ملک سفر پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی اور نہ صرف لوگ اٹلی آ سکیں گے بلکہ یہاں سے بھی لوگ باہر جا سکیں گے۔

    25 مئی سے جم، سوئمنگ پول، اور کھیلوں کے مراکز کھلیں گے جب کہ سنیما اور تھیٹر 15 جون سے کھولے جائیں گے۔

    نئے اقدامات کے تحت یورپی یونین سے آنے والے مسافر دو ہفتہ قرنطینہ میں رہے بغیر اٹلی میں داخل ہو سکیں گے۔

    اعلان کردہ اقدامات دو ماہ سے طویل لاک ڈاؤن کے بعد معیشت کو بحال کرنے کی ملکی کوششوں کا اہم حصہ ہیں۔

    اطالوی حکام نے کہا ہے کہ اب تک ملک میں وائرس سے 31 ہزار 763 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ امریکہ اور برطانیہ کے بعد دنیا میں تیسری سب سے بڑی تعداد ہے۔

    مگر حالیہ دنوں میں اٹلی میں انفیکشن کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

  3. برازیل میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ، روس اور برطانیہ کے بعد چوتھا سب سے بڑا ملک

    brazil

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    لاطینی امریکی ملک برازیل نے ہفتے کو تصدیق کی کہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار افراد سے زیادہ ہو گئی ہے جو کہ امریکہ، روس اور برطانیہ کے بعد کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد ہے۔

    برازیل کے وزارت صحت نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 ہزار سے زیادہ نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔

    واضح رہے کہ ان تین ممالک کے برعکس، برازیل میں متاثرین کی تعداد جانچنے کے لیے کیے گئے ٹیسٹس کی تعداد کہیں کم ہے۔

    دوسری جانب 15 ہزار اموات کے ساتھ برازیل ہلاکتوں کے اعتبار سے چھٹا سب سے متاثرہ ملک ہے۔

    برازیل کے صدر جئیر بولسونارو کو ملک میں حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا سے نپٹنے کی حکمت عملی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

    ادھر صدر بولسونارو نے برازیل کی مختلف ریاستوں کے گورنرز پر شدید تنقید کی ہے جنھوں نے وبا سے بچاؤ کے لیے لاک ڈاؤن، سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے اورتعلیمی اداروں، ریستورانوں اور بازاروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  4. ’دنیا کی ناگزیر تباہی‘ سے بچاؤ کے لیے پُرآسائش بنکر تیار

  5. بریکنگ, پاکستان میں متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی

    table

    پاکستان میں تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی۔

    پنجاب کے ڈزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے رات گئے اعداد کے مطابق پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں چھ ہزار سے زیادہ ٹیسٹس ہوئے جس میں سے 383 نئے متاثرین کی تشخیص ہوئی ہے۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  6. انڈین ریاست مہاراشٹرا میں 30 ہزار سے زائد متاثرین

    انڈیا کی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا وائرس کے 1606 نئے متاثرین سامنے آنے کے بعد وہاں مریضوں کی کل تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    مہاراشٹرا محکمہ صحت کے مطابق ریاست میں 1135 اموات ہو چکی ہیں۔

    X پوسٹ نظرانداز کریں
    X کا مواد دکھانے کی اجازت دی جائے؟?

    اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔

    تنبیہ: بی بی سی دیگر ویب سائٹس کے مواد کی ذمہ دار نہیں ہے۔

    X پوسٹ کا اختتام

  7. کورونا: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کو کیفے سے واپس بھیج دیا گیا

    Jacinda

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سماجی دوری کے قوانین کے تحت عمل کرتے ہوئے کیفے سے واپس بھیج دیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھ یہ واقعہ سنیچر کو اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے ساتھی کے ساتھ نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں ’برنچ ڈیٹ‘ کے لیے ایک کیفے گئی تھی۔

    تاہم وہاں رش ہونے اور کوئی بھی ٹیبل خالی نہ ہونے کے باعث انھیں کورونا وائرس کی وبا کے دوران سماجی دوری قائم کرنے کے قوانین کے تحت واپس لوٹنے کا کہا گیا۔

    لیکن جسینڈا آرڈن اور ان کے ساتھی کلارک گیفورڈ کی ’برنچ ڈیٹ‘ اس وقت بچ گئی جب ان کے لوٹنے کے بعد کیفے کے عملے نے ان کا گلی کے آخر تک تعاقب کیا اور انھیں بتایا کہ ابھی ایک ٹیبل خالی ہوا ہے جہاں وہ اپنے کھانا کھا سکتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کے ساتھی گیفورڈ کا کہنا تھا کہ اس میں ان کی غلطی تھی کیونکہ انھوں نے کیفے میں پہلے سے بکنگ نہیں کروائی تھی۔

    اس واقعے کے بعد کیفے کے منیجر نے نیوزی لینڈ ہیرلڈ نامی اخبار کو بتایا کہ ’ انھوں نے اچھی طرح دوپہر کا کھانا کھایا اور اس کے آدھے گھنٹے بعد وہ وہاں سے رخصت ہو گئی، وہ سب کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آ رہی تھیں اور انھیں ایک عام گاہک کر طرح سروس فراہم کی گئی۔‘

  8. بریکنگ, کینیڈا میں کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربے کی اجازت

    کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹس ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت نے کورونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے تجرباتی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

    انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تجرباتی استعمال کینیڈا کے سنٹر فار ویکسینالوجی میں ہو گا۔

    انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ویکسین بنا کون رہا ہے لیکن ان کا کہنا تھا اگر یہ تجربات کامیاب رہے تو کینیڈا کا نیشنل ریسرچ کونسل اس دوا کی تیاری اور تقسیم میں تعاون کرے گا۔

    کینیڈا میں کورونا وائرس کے 75000 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ اس کے سبب وہاں 5595 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

  9. سوئزلینڈ، جرمنی اور آسٹریا میں سرحدی پابندیوں میں نرمی

    Germany

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    سوئزلینڈ، جرمنی اور آسٹریا نے اپنی سرحدی پابندیاں نرم کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ جون کی وسط میں وہ فرانس سے منسلک سرحد سمیت اپنے تمام بارڈرز کو مکمل طور پر کھول دیں گے۔

    تینوں ممالک کی جانب سے سرحدیں پابندیاں نرم کرنے سے ان ممالک میں پھنسے ایسے افراد جن کے عزیز و اقارب یہاں پھنسے ہوئے تھے اب ایک دوسرے سے مل سکیں گے۔

    شن جن زون میں شامل ان چاروں ممالک میں مارچ سے اپنی سرحدیں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بند کی ہوئیں تھی۔

    چاروں ممالک کے درمیان ریل، زمینی اور فضائی سفر بھی بند تھا جس کے باعث ہمسایہ ممالک ایک دوسرے سے کٹ کے رہ گئے تھے۔

  10. انگلینڈ میں لاک ڈاون میں نرمی کی تصویری جھلکیاں

    انگلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کیے جانے کے بعد یہ پہلا ویک اینڈ ہے۔ انگلینڈ کی عوام نے نرمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حسین قدرتی مقامات کا رخ کیا۔

    تاہم حکومت کی جانب سے انھیں کہا گیا ہے کہ وہ بلاوجہ سفر مت کریں اور مقامی سطح پر کھلے مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں۔

    انگلینڈ میں ویک اینڈ پر عوام کی سرگرمیوں کی تصویر جھلکیاں۔

    England

    ،تصویر کا ذریعہPA Media

    England

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    England

    ،تصویر کا ذریعہReuters

    England

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

  11. وزیر داخلہ بلوچستان: معاشی حالات ایسے ہیں کہ لاک ڈاؤن نہیں کرسکتے

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے ہمارے معاشی حالات اس طرح کے نہیں کہ ہم امریکہ یا دیگر ممالک کی طرح لاک ڈاﺅن کرسکیں۔

    کوئٹہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگوں کے معاشی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی تاہم اس کے ساتھ لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ایس او پیز بھی بنائے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب جبکہ حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کی ہے تو تاجروں اور لوگوں کو بھی چائیے کہ کورونا سے بچاﺅ کے احتیاطی تدابیر پر مکمل کریں۔

    اس سوال پر سمارٹ لاک ڈاﺅن 19مئی تک ہے اس کے بعد کیا صورتحال ہوگی تو وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 19مئی کے بعد لاک ڈاﺅن کی موجودہ صورتحال برقرار رہے گی یا اس میں کوئی تبدیلی کی جائے گی اس کا فیصلہ حکومت ایک دو روز میں کرے گی۔

    انھوں نے بلوچستان اسمبلی میں حزب اختلاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حزب اختلاف کورونا کے خاتمے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کررہی ہے بلکہ پوائنٹ اسکورنگ کے لیے حکومت کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

  12. بریکنگ, پاکستان میں عید کی چھٹیوں کا اعلان، تعطیلات کے حوالے سے ہدایات جاری

    عید کی چھٹیاں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان کی وزارت داخلہ نے آج عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 22 سے 27 مئی تک عید کی چھ چھٹیاں دی گئی ہیں۔

    عید الفطر کی ان چھ چھٹیوں کے لیے یہ ہدایات جاری کی گئی ہے کہ تمام کاروبار، عوامی مقامات، بازار اور دکانیں بند رکھی جائیں گی۔

    صرف ضروری اشیا اور طبی سہولیات کے مراکز اور میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے۔

  13. خیبر پختونخوا میں کورونا سے کل 305 اموات ہوچکی ہیں

    خیبر پختونخوا میں کورونا سے 305 اموات ہوچکی ہیں

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    پاکستان میں اموات کے اعتبار سے خیبر پختونخوا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔

    حکام کے مطابق یہاں آج کورونا میں مبتلا مزید 14افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 305 ہوگئی ہے۔

    صوبائی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ صوبہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 169 نئے متاثرین آچکے ہیں اور صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد پانچ ہزار 847 ہوگئی ہے۔

    گذشتہ ایک روز میں 86 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 699 ہوگئی ہے۔

    صوبائی دارالحکومت پشاور میں آج کورونا سے سات اموات پیش آئی ہیں۔ کووڈ 19 کی وجہ سے پشاور میں اب تک 179 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  14. کورونا: کیا روسی صدر کی سیاسی قوت کو بھی دھچکا پہنچا ہے؟

  15. بلوچستان میں کورونا کے 87 نئے متاثرین, صوبے میں متاثرین کی کل تعداد 2,544

    بلوچستان میں کورونا کے 87 نئے متاثرین

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    بلوچستان میں کورونا کے 87 نئے متاثرین کی تصدیق کے بعد صوبے میں مجموعی تعداد 2,544 ہوگئی ہے۔

    حکام کے مطابق کورونا سے مزید پانچ افراد کی ہلاکت بھی ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت حکومتِ بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق 16 مئی 2020 کو کورونا کے 585 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 87 مثبت آئے۔

    بلوچستان میں اب تک کورونا کے مجموعی طور پر17,627 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 15,119 نتائج منفی آئے ہیں۔

    بلوچستان میں مجموعی طوپر پر 45,016 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔

    مشتبہ مریضوں کی تعداد 18,627 ہے۔

    کورونا وائرس سے اب تک 417 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ آج مزید پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد بلوچستان میں کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں کی تعداد 36 ہو گئی ہے ہے۔

  16. بریکنگ, پاکستان کی تازہ صورتحال, متاثرین 39,741، اموات 866

    پاکستان کی تازہ صورتحال، کورونا وائرس

    پاکستان میں اب تک کل 39 ہزار 741 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ اموات کی تعداد 866 ہے۔

    اب تک 11,202 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

  17. برطانیہ کا ایک تہائی طبی عملہ مناسب حفاظتی کٹس سے محروم

    corona

    ،تصویر کا ذریعہGetty Images

    ایک رائے شماری کے مطابق برطانیہ میں کووڈ 19 کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والی نرسوں اور طبی عملے میں ہر تین میں سے ایک سے کچھ زیادہ افراد مناسب حفاظتی کٹس سے محروم ہیں۔

    5000 سے زائد نرسنگ سٹاف سے کیے گئے سروے کے مطابق 34 فیصد عملہ مناسب گاؤن اور ماسک سمیت حفاظتی کٹس کے بغیر کام کر رہا ہے۔

    تقریباً 23 فیصد افراد نے جنہیں گاؤن کی ضرورت تھی کہا ہے کہ ان کے لیے یہ کافی نہیں تھے، جبکہ 34 فیصد کٹس کی اگلی کھیپ کی فراہمی کے لیے پریشان تھے۔

    حکومت نے اس سے پہلے کہا تھا کہ وہ این ایچ ایس اور سوشل سیکٹر میں حفاظتی کٹس کی فراہمی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

  18. کورونا وائرس کی علامات کیا ہیں؟

    corona
  19. تہران میں وبا کے باوجود یوم قدس پر اسرائیل مخالف ریلی کا انعقاد ہوگا

    ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ سالانہ یوم قدس کے موقع پر تہران میں ایک ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

    ریاستی ٹی وی پر خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے لوگ پیدل نہیں بلکہ یہ مارچ گاڑیوں میں کریں گے۔

    تہران شہر کے لیے خصوصی ہدایت تیار کی گئی ہیں کیونکہ تہران ریڈ زون میں ہے اور نماز جمعہ کے اجتماعات بھی نہیں ہو رہے ہیں۔

    صدر روحانی نے کورونا وائرس کے مقابلے کے لیے ایک اجلاس کے دوران کہا کہ یوم قدس پر ایرانی پاسداران انقلاب کو ذمہ داری لینی چاہیے اور ایک سے دوسرے مقام تک ریلی کا انعقاد یقینی بنانا چاہیے۔

    ایران ہر سال ماہ رمضان کے آخری جمعے کو فلسطینیوں سے یکجہتی اور اسرائیل مخالف یوم القدس مناتا ہے۔

  20. نادرا کے آٹھ ملازمین میں وائرس کی تشخیص

    نادرا کے ہیڈ کوارٹر میں آٹھ ملازمین میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

    نادرا کے یہ ملازم اب اپنے گھروں میں قرنطینہ میں ہیں۔

    ترجمان کے مطابق نادرا ہیڈ کوارٹر میں ملازمین پچاس روز کے لاک ڈاؤن کے بعد دفتر آنا شروع ہوئے ہیں اور نادرا ہیڈ کوارٹر میں روزانہ کی بنیاد پر سو ملازمین اور افسران کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ دفتر کے ہر شعبے میں روزانہ جراثیم کش سپرے بھی کروایا جاتا ہے۔