صدر ٹرمپ: ’41 لاکھ 80 ہزار شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیسٹنک کا دائرہ کار بہت تیزی سے وسیع کیا جا رہا ہے اور اب تک 41 لاکھ 80 ہزار شہریوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔
انھوں نے دعوی کیا ہے ہے کہ اگر وسیع پیمانے پر اپنے شہریوں کی ٹیسٹنگ کی بات کی جائے تو ’کوئی ملک ہمارے برابر نہیں ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ سوائپ بننانا آسان جبکہ وینٹیلیٹرز بنانا بہت مشکل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی اضافی امدادی پیکج کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے ساتھ گفت و شنید جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ امریکہ کے دیہاتی علاقوں میں قائم ہسپتالوں کو مزید امداد فراہم کرنا چاہتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ وبا کے اس دور میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔







